Jang News:
2025-05-14@03:58:59 GMT

امریکا، سعودیہ سمیت 7 ملکوں سے مزید 52 پاکستانی بے دخل

اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT

امریکا، سعودیہ سمیت 7 ملکوں سے مزید 52 پاکستانی بے دخل

امریکا، سوئیڈن، سعودی عرب، امارات سمیت 7 ملکوں سے مزید 52 پاکستانیوں کو مختلف الزامات کے تحت بے دخل کر دیا گیا جن میں سے 3 کو کراچی ایئرپورٹ پر گرفتار کر لیا گیا جبکہ دیگر کو گھروں کو جانے کی اجازت دے دی گئی۔ 

امیگریشن ذرائع کے مطابق سوئیڈن میں غیرقانونی قیام پر ایک، امریکا میں غیرقانونی داخلے اور پاسپورٹ گم ہونے پر دو پاکستانی شہریوں کو وطن واپس بھیج دیا گیا۔ 

سعودی عرب سے 2 افراد کو بلیک لسٹ، ایک شہری کو منشیات کی اسمگلنگ، ایک شہری کو بھیک مانگنے، 11 شہریوں کو مختلف دیگر الزامات کے تحت بے دخل کیا گیا۔ 

سعودی عرب سے مزید 9 شہریوں کو کفیل کی شکایت پر، 11 شہریوں کو سعودی عرب میں زائد المعیاد قیام 7 کو پاسپورٹ گم ہونے یا ویزا ختم ہونے بے دخل کیا گیا، ویزا ختم ہونے پر عمان سے ایک شہری کو پاکستان واپس بھیج دیا گیا۔ 

غیر قانونی امیگرینٹ ہونے پر ایک جبکہ دو کو غیر قانونی طور پر قیام کرنے پر متحدہ عرب امارات سے آف لوڈ کیا گیا۔ 

نیپال سعودی عرب اور ملاوی میں پیدائشی تین بچوں کو ایمرجنسی دستاویزات پر پاکستان بھیجا گیا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: شہریوں کو

پڑھیں:

قصور: بھارتی بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والوں کی غائبانہ نماز جنازہ

بھارتی فوج کے بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والوں کی غائبانہ نماز جنازہ قصور میں ادا کی گئی۔ جس میں اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان اور اعلیٰ فوجی و سول حکام سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

بھارت نے بزدلانہ حملوں کے دوران پاکستان میں مساجد اور شہری آبادیوں کو نشانہ بنایا۔ ان حملوں کے دوران شہید ہونے والے معصوم بچوں، خواتین اور شہریوں کی غائبانہ نماز جنازہ قصور کے علاقے کھڈیاں میں ادا کی گئی۔ قاری صہیب احمد میر محمدی نے نماز جنازہ پڑھائی۔

نماز جنازہ میں اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان، سیاسی رہنما، سول و فوجی حکام اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ نماز جنازہ کے بعد خصوصی دعا بھی کرائی گئی۔

نماز جنازہ سے قبل اپنے خطاب میں اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان، آرمی چیف، ایئر و نیول چیف کو سلام پیش کرتا ہوں۔ ہم نہ ڈریں گے نہ جھکیں گے۔ آپ نے ثابت کیا امن خواہش ہے اگر کوئی حملہ کرے گا تو دانت کھٹے کریں گے۔ بچہ ہو بوڑھا یا جوان، سب افواج کے ساتھ تیار تھے۔ بھارت کو جو جواب ملا اسے دنیا تسلیم کررہی ہے۔

غائبانہ نماز جنازہ کے بعد شہریوں نے پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے۔

متعلقہ مضامین

  • شہباز شریف کا رجب طیب اردوان کی پاکستانی عوام کی حمایت اور یکجہتی پر خیر مقدم
  • جی بی کابینہ اجلاس، ٹیسٹنگ سروس کا قیام، رائلٹی فیسوں میں کمی سمیت اہم فیصلے
  • معرکہ حق میں اسکواڈرن لیڈر عثمان سمیت 11 جوان اور 40 شہری شہید ہوئے، آئی ایس پی آر
  • ’صدر ٹرمپ کا دورہ سعودی عرب عالمی استحکام اور خوشحالی کے لیے اہم ہے‘
  • معرکہ حق میں شہید ہونے والے پاکستانی شہریوں کے ورثا کو 1 کروڑ ، زخمیوں کو 10 سے 20 لاکھ روپے دیے جائیں گے
  • قصور: بھارتی بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والوں کی غائبانہ نماز جنازہ
  • راولپنڈی میں ڈمپر کی ٹکر سے خاتون سمیت دو افراد جاں بحق
  • پاکستان میں یوم تشکر، ہزاروں شہری سڑکوں پر نکل آئے، پاک فوج کو خراج تحسین
  • پاک بھار ت جنگ بندی پر او آئی سی کا بیان
  • غزہ پر اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت مزید 21 فلسطینی شہید