صدر ن لیگ آزاد کشمیر شعبہ خواتین مریم کشمیری کی مریم ادریس سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
صدر ن لیگ آزاد کشمیر شعبہ خواتین مریم کشمیری کی مریم ادریس سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 15 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس )مسلم لیگ ن آزاد جموں وکشمیر شعبہ خواتین کی صدر مریم کشمیری اور جنرل سیکریٹری ناصرہ خان کی شعبہ خواتین کی رہنما مریم ادریس سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات،،مریم ادریس نے صدر اور جنرل سیکریٹری کو رہائش گاہ آمد پر خوش آمدید کہا اور پارٹی کے لیے خدمات کو سراہا
مریم ادریس نے شعبہ خواتین کی صدر مریم کشمیری کی آزاد جموں وکشمیر میں شعبہ خواتین کو متحرک کرنے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں آزاد کشمیر میں حالیہ کامیاب خواتین ورکزر کنونشنز کروانے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی قیادت میں شعبہ خواتین دن بدن مضبوط ہو رہا ہے بڑی تعداد میں خواتین ن لیگ جوائن کر رہی ہیں آپ کی کاوشیں لائق تحسین ہیں، ملاقات میں مسلم لیگ ن آزاد جموں وکشمیر شعبہ خواتین کی صدر مریم کشمیری نے مریم ادریس کو پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کو آپ جیسی پڑھی لکھی، سیاسی سماجی اور متحرک خواتین کی ضرورت ہے آپ نے بڑے مناسب وقت پر بہترین فیصلہ کیا آپ کی ن لیگ میں شمولیت اچھا اضافہ ہے،میں عرصہ دراز سے آپ کی سیاسی سماجی سرگرمیاں سوشل میڈیا پر دیکھتی آ رہی ہوں آپ معاشرے کے اندر بالخصوص نوجوانوں میں موجودہ حالات کے مطابق آگاہی پیدا کرنے کے حوالے سے بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں آپ جیسی بیٹیاں ملک وقوم کا فخر ہیں پارٹی آپ کی صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کرے گی
ملاقات میں مریم ادریس نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف صوبہ پنجاب میں بہترین کام کر رہی ہیں انہیں پہلی خاتون وزیر اعلی بننے کا اعزاز حاصل ہوا، تعلیم، صحت، آئی ٹی، زراعت، عوامی فلاح بہبود کے پروجیکٹس سمیت بالخصوص نوجوانوں کے لئے سکالر شپ قابل تحسین ہیں، مریم ادریس نے کہا مسلم لیگ ن صدر شاہ غلام قادر کی قیادت میں پارٹی منشور اور قائد نواز شریف کے وژن کے مطابق کام کر اور آگے بڑھ رہی ہے آئے روز دیگر پارٹیوں کے لوگ مسلم ن لیگ کو جوائن کر رہے ہیں انشا اللہ مسلم لیگ ن آزاد جموں وکشمیر میں آئندہ انتخابات میں کلین سویپ کرے گی، مریم ادریس نے کہا کہ آزاد کشمیر کے اندر پارٹی منشور اور قیادت کے وژن کے مطابق مسلم لیگ ن آزاد جموں وکشمیر کے صدر شاہ غلام قادر اور شعبہ خواتین کی صدر مریم کشمیری سمیت دیگر قیادت کی سربراہی میں پارٹی اور شعبہ خواتین کو مضبوط بنانے، خواتین، بچوں، تعلیم وصحت، آئی ٹی، سیاحت سمیت دیگر شعبوں میں مسائل کی نشاندہی کرنے کے حوالے سے اپنا بھرپور کردار ادا کروں گی۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کشمیر شعبہ خواتین
پڑھیں:
امریکی ناظم الامور کی ملاقات: بجٹ ملازمین، کسان، عوام دوست، وزیراعظم کو مبارکباد: مریم نواز
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے عوام دوست اور متوازن بجٹ پیش کرنے پر وزیراعظم شہبازشریف اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلی نے کہا کہ نوازشریف کی رہنمائی اور وزیراعظم کی قیادت میں بہترین بجٹ پیش کیا گیا ہے۔ پاکستان کا پہلا ملازمین دوست، کسان دوست، صنعتکار دوست اور عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ بجٹ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں معاون ثابت ہوگا۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے نئے مالی سال کا بجٹ عوام کیلئے خوشی اور خوشحالی لائے گا۔ معیشت کی ترقی کا ثمر ہر فرد تک پہنچانے کیلئے پر عزم ہیں۔ پاکستان معاشی گرداب سے نکل کر ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے۔ تعلیم اور صحت کیلئے ریکارڈ بجٹ مختص کرنا مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے عوام سے لگاؤ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ آئی ایم ایف پروگرام سے نجات حاصل کرنے کا عزم شاندار مستقبل کی نوید ثابت ہوگا۔ بجٹ میں متوسط طبقے کو ریلیف دیا گیا۔ مصنوعی مہنگائی مزید کم ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز میں پائیدار ترقی کا سفر شروع ہوچکا ہے۔ عوام کے لئے آسانیوں کے دن آچکے ہیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز سے امریکی ناظم الامور نٹالی اے بیکر اور امریکی قونصل جنرل لاہور کرسٹن کے ہاکنز نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے امریکی ناظم الامور نٹالی اے بیکر اور قونصل جنرل کرسٹن کے ہاکنز کا پر تپاک و پر خلوص خیر مقدم کیا۔ مریم نواز نے نٹالی بیکر کی بطور ناظم الامور پاکستان میں متحرک اور مثبت کردار کو سراہا۔ ملاقات میں پاک امریکہ دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ مریم نواز نے حالیہ پاکستان بھارت کشیدگی میں امریکہ کے تعمیری اور مثبت کردار کو سراہا۔ مریم نواز شریف نے پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی حمایت پر نٹالی بیکر کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعلیٰ سسٹر سٹیٹ ہونے کے ناطے کیلیفورنیا کے عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ امریکی کانگریشنل پاکستان کاکس کے ساتھ ملاقات کو مثبت اور تعمیری قرار دیا۔ مریم نواز نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے امریکا کا فعال کردار نہایت اہم ہے۔ پاکستان اور امریکہ تعلقات مشترکہ اقدار اور سٹرٹیجک مفادات پر قائم قابلِ قدر شراکت داری ہے۔ پنجاب اور کیلیفورنیا کے درمیان تعلقات مزید مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں۔ پاکستان ٹیکسٹائل سمیت دیگر شعبوں میں امریکا کے لیے سٹرٹیجک پارٹنر کے طور پر ابھر رہا ہے۔ پنجاب ملک کا سب سے بڑا اور معاشی طور پر فعال صوبہ ہے۔ امریکی سرمایہ کاری اور تعاون کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے مضبوط پل کی مانند ہیں۔ موسمیاتی تبدیلی، غذائی تحفظ اور پائیدار ترقی جیسے چیلنجز پر امریکا کو اہم عالمی شراکت دار سمجھتے ہیں۔ امریکہ کے ساتھ سٹرٹیجک شراکت داری کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں۔ پنجاب کو پہلے وویمن ورچوئل پولیس سٹیشن قائم کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر بڑی عید پر پنجاب کا سب سے بڑا کلین اپ آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا گیا۔ تین دن میں 3 لاکھ 15 ہزار 669 ٹن آلائشیں اٹھانے کا نیا ریکارڈ بن گیا۔ پنجاب کے 9 ڈویژنز میں گزشتہ بڑی عید کے مقابلے میں حالیہ عید کے تین دن میں 74 فیصد زیادہ آلائشیں اور گندگی اٹھائی گئی۔ لاہور میں سب سے زیادہ 78 ہزار 771 ٹن آلائشیں اٹھائی گئیں۔ دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ گوجرانولہ ڈویژن سے 39 ہزار 290 ٹن، تیسرے نمبر پر فیصل آباد سے 38 ہزار 50 ٹن، ملتان سے 36 ہزار 361 ٹن، بہاولپور سے 31 ہزار 735 ٹن اور سرگودھا ڈویژن سے 26 ہزار 136 ٹن آلائشیں اٹھائی گئیں۔ راولپنڈیڈویژن سے 25 ہزار 889 ٹن، ساہیوال سے 20 ہزار 821 ٹن اور ڈیرہ غازی خان سے 18 ہزار 616 ٹن آلائشیں اٹھائی گئیں۔ ایک لاکھ 43 ہزار 429 لٹر فینائل، 30 ہزار 563 لٹر عرق گلاب استعمال ہوا جبکہ 29 لاکھ 87 ہزار 268 کلوگرام چونے کا چھڑکائو کیا گیا۔ موصول ہونے والی مجموعی 12ہزار شکایات میں سے 11 ہزار 880 شکایات فوری حل کی گئیں۔ پنجاب حکومت نے عید قربان پر ایک کروڑ 19 لاکھ 71 ہزار سے زائد مفت بیگز تقسیم کئے۔ ایک ہزار 684 قربان گاہیں، 816 ڈمپ سائٹس، 3970 یونین کونسل کیمپس لگائے گئے۔ بعض علاقوں میں تخمینے سے زیادہ اور بعض میں تخمینے سے کم آلائشیں جمع ہوئیں۔ وزیراعلیٰ نے حالیہ گزشتہ عید کا اپنا ہی ریکارڈ توڑنے پر تمام اداروں کو شاباش دی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ملازمین کو لگن اور محنت سے کام کرنے پر10 ہزار روپے بطور انعام اور شکریہ کے دے گی۔ علاوہ ازیں مریم نواز شریف نے بین التہذیب مکالمے کے عالمی دن پر پیغام میں کہا کہ تہذیبوں کے درمیان مکالمہ ہی امن، ترقی اور انسانیت کا راستہ ہے۔ احترام و برداشت کا کلچر جنگ و نفرت کا مؤثر جواب ہے۔ پاکستان ایک پرامن ملک ہے جو ہمیشہ مکالمے، رواداری اور باہمی احترام کا داعی رہا ہے۔ ہم سب کو مکالمے کی روح سمجھنا ہوگا اور اختلاف کو دشمنی سمجھنے کا رویہ ترک کرنا ہوگا۔ سرزمین فلسطین اور کشمیرمیں جاری مظالم کا واحد پائیدار حل بامعنی ڈائیلاگ سے ہی ممکن ہے۔ بین الاقوامی برادری کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ کیا ہم بچوں کی لاشیں اٹھاتے رہیں گے یا بات چیت سے امن کا راستہ چنیں گے۔