لاہور، ملازمہ نے مالکان کی ڈانٹ کا غصہ 3ماہ کے نومولود پر نکال دیا،بچے کے منہ پر کپڑا رکھ کر سانس روکنے کی کوشش
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 فروری 2025)صوبائی دارالحکومت لاہو رمیں مالکان کی ڈانٹ ڈپٹ سے ناراض ملازمہ نے غصہ 3 ماہ کے بچے پر نکال دیا، ملازمہ نے بچے کو پنگھوڑے سے نکال کر کئی بار زمین پر پٹخا ، تھپڑ مارے اور منہ پر کپڑا رکھ کر اس کا سانس روکنے کی کوشش کی ، نومولود بچے کے رونے سے ملازمہ کی نیند میں خلل آنے کے باعث سفاک گھریلو ملازمہ اپنا غصہ 3 ماہ کے بچے پر نکالتی رہی ، بچے کی طبیعت بگڑنے پر والدین نے اسے ہسپتال منتقل کیا۔
اس حوالے سے پولیس کے مطابق لاہور میں شمالی چھاونی کے علاقے میں واقع گھر میں مالکان کی ڈانٹ ڈپٹ پر گھریلو ملازمہ غصہ نومولود بچے پر نکالتی رہی، گھریلو ملازمہ صائمہ کو گھر کے کام کاج اور بچے کی دیکھ بھال کیلئے ایک ایجنسی کے ذریعے رکھا گیا تھا۔(جاری ہے)
واقعے سے قبل بچے کی ماں نے کام میں غفلت برتنے پر ملازمہ کو سرزنش کی تھی جس کا بدلہ اس نے نومولود سے لیا۔
ملازمہ نومولود کے گھر سے جانے سے قبل گھر سے نقدی ، زیورات چوری کر کے فرار ہوگئی۔ نومولود کے والدین نے سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھی تو بچے پر تشدد کا انکشاف ہوا جس پربچے کے والد مطلوب ظفر کی جانب سے پولیس کو رپورٹ درج کرائی، بچے کے والد کی جانب سے دائر کی گئی ایف آئی آر کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ بچوں کی دیکھ بھال کیلئے رکھی گئی 30 سالہ ملازمہ صائمہ 3 ماہ کے بچے کو تشدد کا نشانہ بناتی رہی تھی۔ بچے کے رونے پر اسے تھپڑ مارے۔ بچے کی طبیعت خراب ہونے پر والدین نے کلوز سرکٹ فوٹیج میں تشدد دیکھ لیا ۔ والدین کو تشدد کا علم ہونے پر ملازمہ زیورات اور رقم چوری کر کے فرار ہوگئی۔ مطلوب ظفر کے مطابق 29 جنوری کو وہ اپنے بچے کو ڈاکٹر سے چیک اپ کے بعد گھر واپس آئے تو ملازمہ غائب تھی اور اس کے ساتھ ہی گھر سے ڈیڑھ لاکھ روپے نقد اور 13 لاکھ روپے مالیت کے زیورات بھی چوری کر لئے گئے تھے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ واقعے کی اطلاع ملنے پر تھانہ شمالی چھاونی میں گھریلو ملازمہ صائمہ کے خلاف نومولود پر تشدد اور چوری کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمہ کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دیدی ہے اور اسے جلد گرفتار کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ خاتون کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے گھریلو ملازمہ بچے پر بچے کے بچے کی
پڑھیں:
تحقیقات میں شفافیت بڑھانے کیلئے ایف آئی اے اور نادرا کا ڈیٹا شیئرنگ پر اتفاق
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) اور نادرا لاہور ریجن کے درمیان ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں دونوں اداروں نے تحقیقات کو شفاف اور تیز تر بنانے کے لیے قریبی تعاون پر اتفاق کر لیا۔
نجی ٹیو ی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں نہ صرف مقدمات اور انکوائریز پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا بلکہ ایسے عملی اقدامات پر بھی غور کیا گیا جن کے ذریعے تحقیقاتی عمل کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اس ملاقات میں ایف آئی اے لاہور کے ڈائریکٹر اور نادرا ریجن کے اعلیٰ حکام نے باہمی تعاون کے نئے طریقہ کار پر اتفاق کیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نادرا کے پاس موجود اہم ڈیٹا اور ریکارڈ کو ضرورت کے مطابق ایف آئی اے کے ساتھ بروقت شیئر کیا جائے گا تاکہ مختلف کیسز کی تحقیقات میں شفافیت اور تیزی لائی جا سکے۔ اسی دوران نادرا حکام نے اپنے ادارے کو درپیش مشکلات اور ان کے ممکنہ حل سے متعلق تجاویز بھی پیش کیں۔
اس موقع پر ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور نے نادرا کو مکمل ادارہ جاتی تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ مشترکہ اقدامات سے تحقیقات کے معیار میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈیٹا شیئرنگ اور تکنیکی معاونت کا مربوط نظام نہ صرف تحقیقاتی عمل کو شفاف بنائے گا بلکہ مقدمات کو جلد منطقی انجام تک پہنچانے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔
نادرا کے نمائندگان نے بھی ایف آئی اے کے اس عزم کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ ڈیٹا کے تبادلے سے تحقیقاتی اداروں کی استعداد میں اضافہ ہوگا۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ تحقیقاتی عمل میں غیر ضروری تاخیر کو ختم کر کے عوام کا اعتماد بڑھایا جائے اور بروقت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔