گوجرانوالہ: فیکٹری میں دھماکا، دو افراد جاں بحق، تین زخمی
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
گجرانوالہ:
تھانہ کھیالی کے علاقے میں واقع حفیظ میٹل فیکٹری میں زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کے باعث دو افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ریحان اور ایک نامعلوم شخص شامل ہیں۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور فائر فائٹنگ آپریشن شروع کر دیا۔ آگ بجھانے کے لیے ریسکیو کی چھ گاڑیاں مصروف عمل ہیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو نکال کر قریبی اسپتال منتقل کر دیا ہے۔
پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ چکی ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ ابتدائی طور پر دھماکے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں تاہم حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی ہر پہلو سے جانچ کی جا رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
نئی دہلی میں میٹرو اسٹیشن کے قریب دھماکا، 9 افراد ہلاک
دھماکہ لال قلعہ گیٹ نمبر ایک کے قریب گاڑی میں ہوا ، دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی
6 گاڑیوں اور 3 رکشوں میں آگ لگ گئی،دہلی میں سکیورٹی ہائی الرٹ جاری ،بھارتی میڈیا
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب دھماکا ہوا ہے جس میں 9افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکہ لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے گیٹ نمبر ایک کے قریب ایک گاڑی میں ہوا ،فوری طور پر دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی ہے۔دہلی فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق دھماکے کے بعد 6 گاڑیوں اور 3 رکشوں میں آگ لگ گئی جنہیں اب بجھادیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکے میں اب تک 9افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں جن کی لاشیں ہسپتال لائی گئی ہیں۔