اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف اور چیف جسٹس سپریم کورٹ یحییٰ آفریدی کی اہم ملاقات ہائی،جس میں لاپتا افراد، ٹیکس سے متعلق معاملات، عدلیہ میں اصلاحات اور دیگر اہم امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے چیف جسٹس سے ملک بھر کی عدالتوں میں طویل عرصے سے زیر التوا ٹیکس کے تنازعات پر توجہ دینے کی درخواست کی۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ان معاملات میں میرٹ پر جلد فیصلے کرنا ملکی معیشت کے لیے انتہائی اہم ہے۔ چیف جسٹس نے وزیراعظم کی درخواست کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے نظام انصاف میں بہتری لانے کے لیے تجاویز طلب کیں۔

اہم ملاقات کے دوران وزیراعظم نے لاپتا افراد کے معاملات پر مؤثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے چیف جسٹس کو یقین دہانی کرائی کہ حکومت اس سلسلے میں تیزی سے کام کر رہی ہے اور اس مسئلے کے حل کے لیے عدلیہ کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے وزیراعظم سے نظام انصاف میں بہتری لانے کے لیے تجاویز طلب کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی پالیسی سازی کے عمل میں اپوزیشن کو بھی شامل کیا جائے گا تاکہ اصلاحات غیرمتنازع اور پائیدار ہوں۔ چیف جسٹس نے وزیراعظم کو بتایا کہ وہ ملک کے دور دراز علاقوں میں انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کر رہے ہیں۔

سپریم کورٹ کا اعلامیہ

دوسری جانب سپریم کورٹ آف پاکستان نے وزیراعظم اور چیف جسٹس کی ملاقات کے حوالے سے ایک اعلامیہ جاری کیا ہے، جس کے مطابق یہ ملاقات چیف جسٹس کے ریفارمز ایجنڈے کا حصہ تھی۔ چیف جسٹس نے وزیراعظم سے عدالتی پالیسی سازی کے حوالے سے تجاویز طلب کیں اور کہا کہ وہ اپوزیشن کو بھی اس عمل میں شامل کریں گے۔

اس ملاقات میں وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، رجسٹرار سپریم کورٹ محمد سلیم خان اور سیکرٹری لا اینڈ جسٹس کمیشن تنزیلہ صباحت بھی موجود تھے۔

ملاقات کے اختتام پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے وزیراعظم شہباز شریف کو اعزازی شیلڈ پیش کی جو حکومت اور عدلیہ کے درمیان باہمی تعاون کی علامت تھی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے چیف جسٹس کے جنوبی پنجاب، اندرون سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے دور دراز علاقوں میں انصاف کی فراہمی کے لیے کیے گئے اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عدلیہ کے ساتھ مل کر ملک میں انصاف کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف سپریم کورٹ چیف جسٹس کے لیے کہا کہ

پڑھیں:

جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر سندھ انسانی حقوق کمیشن کے چیئرپرسن مقرر

سٹی 42: سندھ حکومت نے جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کو سندھ انسانی حقوق کمیشن کا چیئرپرسن مقرر کر دیا ہے، ان کی تعیناتی سندھ کابینہ کی منظوری کے بعد عمل میں لائی گئی۔

 محکمہ انسانی حقوق کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس (ر) مقبول باقر کو پانچ سال کی مدت کے لیے کمیشن کا چیئرپرسن مقرر کیا گیا ہے۔

 واضح رہے کہ سابق چیئرپرسن اقبال احمد ڈیتھو کو عہدے سے فارغ کیے جانے کے بعد سندھ انسانی حقوق کمیشن کے چیئرپرسن کا منصب خالی تھا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق نئی تقرری سے کمیشن کی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانے اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے ادارہ جاتی اقدامات کو تقویت ملنے کی توقع ہے۔

پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل

جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر سابق نگران وزیر اعلی سندھ بھی رہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی کے علاوہ سب کو انتخابی مہم کی اجازت ہے، شفیع جان
  • جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر سندھ انسانی حقوق کمیشن کے چیئرپرسن مقرر
  • مردان: گھر سے خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں برآمد
  • گلگت بلتستان انتخابات کو متنازع بنانے کی ہر کوشش جمہوریت کے خلاف ہے، حلیم عادل شیخ
  • تحریک انصاف میں اختلافات شدید، دو گروپ آمنے سامنے آگئے
  • بحرین، جمعیت الوفاق کی شیعہ دینی امور میں مداخلت کی پرزور مذمت
  • سوات: گھر کی چھت اور ہوٹل کا کمرہ گرنے سے بچیوں سمیت 3 افراد جاں بحق
  • گورنر خیبرپختونخوا سے ترک سفیر کی ملاقات ، باہمی تعاون ،دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال
  • یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے امور خارجہ آج اسلام آباد پہنچیں گی
  • واشنگٹن میں کیمیائی ٹینک دھماکہ: ہلاکتوں کی تعداد 11 ہوگئی، تمام لاپتا افراد کی لاشیں برآمد