افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے جرگہ تشکیل دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے افغانستان کی حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے صوبائی سطح پر جرگہ تشکیل دے دیا۔
وزیراعلیٰ کے پریس سیکریٹری کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق علی امین گنڈاپور سے پشاور میں تعینات افغان قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکر کی ملاقات ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں خیبر پختونخوا حکومت 2 مذاکراتی وفد افغانستان بھیجے گی، ٹی او آرز تیار
وزیراعلیٰ اور افغان قونصل جنرل کے درمیان ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور بشمول باہمی تجارت کے فروغ، علاقائی امن و استحکام، صوبے میں مقیم افعان شہریوں کو درپیش مسائل کے حل سمیت دیگر معاملات پر بات چیت کی گئی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور افغان قونصل جنرل نے ملاقات کے دوران طورخم پر پاک افغان سرحد کی بندش سے دونوں اطراف کے تاجروں اور عام لوگوں کو درپیش مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ رمضان المبارک اور عیدالفطر کے پیش نظر سرحد جلد سے جلد کھولنے کے لیے کوششیں کی جائیں گی۔
وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اس موقع پر کہاکہ پاک افغان سرحد کی بندش کے باعث رمضان کے مہینے میں تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کو مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ سرحد کی بندش دونوں اطراف کے لوگوں کے مفاد میں نہیں۔
انہوں نے کہاکہ سرحد بند ہونے کی وجہ سے کاروبار افراد کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کو بھی مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
علی امین گنڈاپور نے کہاکہ لوگوں کی مشکلات حل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ جلد از جلد بارڈر کو کھولا جائے، ہم اس سلسلے میں اپنی کوششیں کررہے ہیں، افغان سفارتخانہ بھی اپنا کردار ادا کرے۔
انہوں نے کہاکہ علاقائی امن پاکستان اور افغانستان دونوں کے مفاد میں ہے، خطے میں پائیدار امن کے لیے ضروری ہے کہ مذاکرات کیے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں افغان قبائل سے مذاکرات: خیبرپختونخوا حکومت کا وفد افغانستان بھیجنے کا اعلان
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے صوبائی سطح پر افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے جرگہ تشکیل دے دیا ہے، اور اب وفاقی حکومت کی طرف سے جرگے کے ٹی او آرز کی منظوری کا انتظار ہے، جونہی ٹی او آرز طے پائیں گے جرگہ افغانستان بھیجا جائےگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاک افغان مذاکرات ٹی او آرز جرگہ تشکیل علی امین گنڈاپور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا وفاقی حکومت.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاک افغان مذاکرات ٹی او ا رز جرگہ تشکیل علی امین گنڈاپور وزیراعلی خیبرپختونخوا وفاقی حکومت علی امین گنڈاپور جرگہ تشکیل کے ساتھ کے لیے
پڑھیں:
ایشیا کپ: بنگال ٹائیگرز آگے جائیں گے یا افغانستان، فیصلہ سری لنکا افغان میچ پر منحصر
ایشیا کپ میں جمعرات کو سری لنکا اور افغانستان کی ٹیمیں صف آرا ہوں گی۔ افغان ٹیم کی جیت کی صورت میں اگلے مرحلے میں رسائی کا فیصلہ نیٹ رن ریٹ پر ہوگا۔
گروپ بی میں صورتحال خاصی دلچسپ ہے، سری لنکا دونوں میچز جیت کر چار پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ بنگلہ دیش نے تین میچز میں دو فتوحات سمیٹ کر چار پوائنٹس لے رکھے ہیں۔
افغان ٹیم اب تک کھیلے گئے دو میچز میں ایک کامیابی حاصل کرپائی ہے تاہم اس کا نیٹ رن ریٹ 2.150 ہے جبکہ بنگلہ دیش کا نیٹ رن ریٹ منفی 0.270 ہے۔
آج سری لنکا کے خلاف افغان ٹیم کی کامیابی بنگال ٹائیگرز کو خالی ہاتھ واپس لوٹنے پر مجبور کرسکتی ہے کیونکہ سری لنکن ٹیم 1.546 کے نیٹ رن ریٹ کے ساتھ قدرے بہتر پوزیشن میں ہے۔
ہانگ کانگ کی ٹیم تینوں میچز ہارکر پہلے ہی باہر ہوچکی ہے۔
اگر سری لنکا افغانستان کو شکست دیتا ہے تو وہ اپنے ساتھ بنگلہ دیش کو بھی سپر فور میں لے جائے گا۔
دوسری جانب اگر افغانستان فتح حاصل کرتا ہے تو وہ سپر فور میں رسائی حاصل کرلے گا۔ تاہم بنگلہ دیش کی رسائی اس بات پر منحصر ہوگی کہ افغانستان سری لنکا کو 65 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے یا ہدف کو کم از کم 11 اوورز میں حاصل کرے۔