سیاحتی مقامات، صدیوں پر محیط تاریخ، ثقافت، مذہبی سیاحت کا فروغ،محمد بن سلمان کا ویژن 2030کیا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
سیاحتی مقامات، صدیوں پر محیط تاریخ، ثقافت، مذہبی سیاحت کا فروغ،محمد بن سلمان کا ویژن 2030کیا ہے؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ویژن 2030 کے تحت سعودی عرب کی تاریخ، سیاحت اور ثقافت کو اجاگر کیا جارہا ہے۔ دنیا بھر کے سیاحوں کے لیے سعودی عرب کے سیاحتی مقامات، صدیوں پر محیط تاریخ، ثقافت، مذہبی سیاحت اور ورثے کو سعودی ٹورازم اتھارٹی ویژن 2030 کے تحت سامنے لارہی ہے۔
سعودی ٹورازم اتھارٹی کے نمائندے ڈاکٹر عماد کشمیری نے بتایا کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ویژن 2030 ذریعے سعودی عرب کو ترقی کا ایک نیا راستہ دیا ہے، جہاں تیل کی معیشت کے ساتھ دیگر شعبوں کو معاشی نقطہ نظر سے فروغ دیا جارہا ہے، سعودی عرب میں تبدیلی اور نئے زاویے سے ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کی بھرپور کوشش نظر آتی ہے جہاں سیاحت اور ثقافت کے شعبے کو انتہائی اہمیت دی جارہی ہے۔
جدہ کے خوبصورت ساحل پر تفریحی مقامات کا جائزہ لیا تو مقامی لوگوں اور سیاحوں کے لیے جدہ کے وسط میں 9 کلومیٹر ساحلی پٹی پر خوبصورت تفریح گاہیں بنائی گئی ہیں جہاں سیاحوں کے لیے پرکشش ماحول فراہم کیا گیا ہے، جدہ شہر کے خوبصورت ساحل پر یاٹ کلب اور کارنش سیاحوں کے لیے توجہ کا مرکز ہے، جہاں کشتیاں، نجی یاٹ یا لگژری کروز دستیاب ہیں، نیلے خوبصورت ساحل پر لوگ مچھلی کا شکار سے بھی لطف اٹھاتے ہیں۔
جدہ میں 9کلو میٹر کی ساحلی پٹی پر دن رات مقامی اور غیرملکی سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہتا ہے، رات کے خوبصورت مناظر میں جدہ کے ساحل کے قریب جزیرے پر قائم بادشاہ کے محل کے سامنے دنیا کا سب سے بلند فوارہ بھی عرب تاریخ سے جڑا ہے۔اس حوالے سے ڈاکٹر عماد کشمیری بتاتے ہیں کہ شاہ فہد نے اس فوارے کو جزیرہ پر قائم محل کے سامنے نصب کرایا، گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق یہ دنیا کا سب سے اونچا فوارہ ہے۔
سعودی عرب خطے میں اہم معاشی حب کے طور پر ابھرے گا،نئے معاشی منصوبے کے تحت سعودی معیشت تیل کی بجائے دیگر شعبوں خصوصا سیاحت کو فروغ دے کر مضبوط بنائی جائے گی۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا ارادہ ہے کہ ان کے ‘ویژن 2030’ کے تحت اگلے برسوں میں سعودی عرب معاشی اور تجارتی مرکز کے طور پر ابھرے گا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
راولپنڈی میں بدلتے موسم کے باوجود ڈینگی کے وار کا سلسلہ جاری
راولپنڈی میں بدلتے موسم کے باوجود ڈینگی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 19 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کے مطابق ابتک راولپنڈی کے مختلف ہسپتالوں میں ڈینگی کے 28 مریض زیرِ علاج ہیں۔
تاہم راولپنڈی میں ڈینگی مچھر کے کاٹنے سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ سال 2025 میں اب تک 20 ہزار 798 افراد کا ڈینگی ٹیسٹ کیا گیا ہے جس میں مجموعی طور پر ڈینگی کے 1561 کیسز کی تصدیق ہوئی۔
جنوری سے اب تک 61 لاکھ 96 ہزار 497 گھروں کی چیکنگ کی گئی جس میں دو لاکھ 936 گھروں میں لاروا کی موجودگی پائی گئی۔ 17 لاکھ 81 ہزار 469 مقامات کو چیک جس میں 27 ہزار 858 مقامات پر لاروا برآمد ہوا۔
رواں سیزن 2 لاکھ 28 ہزار 794 لاروا تلف کیا گیا، ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 4736 ایف آئی آرز درج، 1909 مقامات سیل اور 3664 چالان جاری کیے گئے۔
ڈینگی ایس او پیز کے خلاف ورزیوں پر 1 کروڑ 13 لاکھ 44 ہزار 7 روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔