وفاقی کابینہ میں توسیع، مزید تین وزرا نے حلف اٹھا لیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے وفاقی کابینہ میں کی گئی توسیع کے بعد ایوان صدر میں مزید تین وزرا نے حلف اٹھا لیا، جن سے قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے حلف لیا۔ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں حلف اٹھانے والوں میں سید عمران احمد شاہ، شذرا منصب علی اور ارمغان سبحانی شامل ہیں۔
حلف اٹھانے والے سید عمران احمد شاہ کو وفاقی وزیر برائے وزارت تخفیف غربت و سماجی تحفظ کا قلمدان دیا گیا ہے۔چوہدری ارمغان سبحانی وزیر مملکت برائے وزارت منصوبہ بندی اور ترقی اور شذرا منصب کو وزیر مملکت برائے وزارت ماحولیاتی تبدیلی کا قلم دان دے دیا گیا ہے۔حلف برداری کے بعد تینوں وزرا کے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیے گئے ہیں، جس کے مطابق وفاقی کابینہ کے ارکان کی تعداد بڑھ کر 54 ہوگئی ہے۔اس وقت وفاقی کابینہ میں 31 وفاقی وزرا، 11 وزرائے مملکت، 4 مشیر اور 8 معاون خصوصی شامل ہیں۔
بیجنگ انڈر پاس فائرنگ واقعہ،محکمہ داخلہ" اِ ن ایکشن "،نجی سیکیوٹی کمپنی کیخلاف اہم قدم اٹھا لیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: وفاقی کابینہ
پڑھیں:
بھارت پر حملہ نہیں کیا بلکہ اب بھی حق محفوظ رکھتے ہیں، وفاقی وزیر
راولپنڈی:وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ہم نے بھارت پر حملہ نہیں کیا اگر کرتے تو لگ پتہ جاتا، ابھی ہم یہ حق محفوظ رکھتے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام راولپنڈی میں شاندار یوم تشکر ریلی نکالی گئی۔ جس میں وزیر ریلوے حنیف عباسی بھی شریک ہوئے۔
وزیر ریلوے حنیف عباسی نے اس موقع پر کہا کہ پاک فوج نے سندور کو تندور بنا دیا اور ان کی چوکیاں ایئربیس اڑا کر رکھ دیئے۔ ہم نے ابھی حملہ نہیں کیا لیکن حق محفوظ رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قوم آج پاک فوج، آرمی چیف اپنے شاہینوں اور وزیراعظم سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔
مری روڈ کے راستے میں جگہ جگہ مختلف تنظیموں، ایپسما اور تاجر یونیز نے استقبالیہ کیمپ لگائے اور ریلی کے شرکاء پر گل پاشی کی۔
وفاقی وزیر حنیف عباسی کا میڈیا سے گفتگو میں مزید کہنا تھا کہ آج راولپنڈی کے لوگوں نے پاک فوج اور شاہینوں کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا ہے، یہ فرض تھا احسان نہیں، نور خان بیس پر اٹیک ہوا لوگ فوراً وہاں بھی پہنچ گئے لیکن ہندوستان والے تو ایسے حالات میں اپنے گھروں کے اندر چھپ جاتے ہیں اور ہمارے لوگ حملے والی جگہ پر پہنچ جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پورا پاکستان ایک ہو کر نکلا ہوا ہے، گھروں کی چھتوں سے استقبال فوج کیلئے تھا، دوبارہ دشمن نے جرأت کی تو دندان شکن جواب دیں گے۔
میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر دانیال چوہدری کا کہنا تھا کہ عوام نے فوج کے ساتھ کھڑے ہو کر حق ادا کردیا جبکہ راولپنڈی نے ثبوت دیا فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ بھی ہندوستان نے کوئی اوچھی حرکت کرنے کی کوشش کی تو بھرپور جواب دیں گے۔