صدرمملکت سید یوسف رضا گیلانی سے بنگلہ دیشی ہائی کمشنر کی ملاقات، تجارت، معیشت، ثقافت، صحت، تعلیم اور عوامی روابط کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2025ء) صدر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاک-بنگلہ دیش تعلقات مشترکہ عقیدے، تاریخ اور ثقافتی مماثلت پر مبنی ہیں، پاکستان اور بنگلہ دیش کا تجارت، معیشت، ثقافت، صحت، تعلیم اور عوامی روابط کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق یہ بات صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر اقبال حسین خان سے ملاقات کے دوران کہی ، جنہوں نے ہفتہ کو ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران پاکستان اور بنگلہ دیش نے تجارت، معیشت، ثقافت، صحت، تعلیم اور عوامی روابط کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا جبکہ دونوں ملکوں کے مابین فضائی روابط اور جہاز رانی کے شعبوں میں روابط بہتر بنانے پر بھی زور دیا۔(جاری ہے)
صدر مملکت نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تعلیم، صحت، زراعت اور ثقافتی تعاون بڑھانے کے امکانات موجود ہیں،انہوں نے دونوں ممالک کے مابین عوامی اور ثقافتی تبادلے بڑھانے پر بھی زور دیا۔
صدر مملکت نے بنگلہ دیش کو سفید چاول کی برآمد کے حوالے سے یادداشت پر دستخط پر اظہارِ اطمینان کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک۔بنگلہ دیش تعلقات مشترکہ عقیدے، تاریخ اور ثقافتی مماثلت پر مبنی ہیں، صدر مملکت نے کہا کہ بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس کو مائیکرو فنانس ، سماجی ترقی کے میدان میں شاندار کام کرنے پر پاکستان میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ۔بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر نے ہیلتھ ٹورازم کے شعبے میں تعلقات بڑھانے کے امکانات کو اجاگر کیا ۔ ہائی کمشنر نے کہا کہ بنگلہ دیشی طلبا پاکستانی یونیورسٹیوں سے اعلی تعلیم حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ صدر مملکت نے ہائی کمشنر کو دوطرفہ تعلقات مزید بہتر بنانے کیلئے اپنی حمایت اور تعاون کا یقین دلایا۔\932.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے تعاون بڑھانے کے شعبوں میں صدر مملکت نے اور ثقافتی ہائی کمشنر بنگلہ دیش نے کہا کہ
پڑھیں:
محسن نقوی کی بنگلہ دیشی وزیر کھیل سے ملاقات، کرکٹ و ایمپائرنگ تعاون پر اتفاق
وسیم احمد:وزیر داخلہ محسن نقوی نے بنگلہ دیش کے وزیر کھیل آصف محمود سے ملاقات کی،کرکٹ کے فروغ و ایمپائرز ڈویلپمنٹ پروگرامز کیلئے تعاون پر اتفاق کیا گیا۔
محسن نقوی نے بنگلہ دیش کے ایمپائرز کو پاکستان میں ٹریننگ کی دعوت دی،وویمنز کرکٹ ڈویلپمنٹ پروگرامز کیلئے اشتراک کار بڑھانے پر بات چیت کی، سپورٹس کے فروغ کیلئے پی سی بی اور بی سی بی میں باقاعدہ معاہدہ کیا جائے گا،نوجوانوں کی سکلز ڈویلپمنٹ ،روزگار سے متعلق اقدامات کی ضرورت پر زور دیا،اعلیٰ تعلیم،سکالرشپ پروگرامز ،تعلیمی میدان میں تجربات سے فائدہ اٹھانے پر گفتگو کی۔
میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا
ملاقات کے دوران سولر انرجی میں جدت ،باہمی تعاون بڑھانے کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی،محسن نقوی نے شناختی دستاویزات کو فول پروف بنانے ،محفوظ سکیورٹی نظام سے متعلق بتایا۔
بنگلہ دیشی وزیر آصف محمود نے نادرا کے نظام میں گہری دلچسپی کااظہار کیا،وزیر داخلہ محسن نقوی نے بنگلہ دیش کے وفد کو نادرا کے دورے کی دعوت دی،بنگلہ دیش کا اعلیٰ سطح کا وفد جلد پاکستان آئے گا اور نادرا کا دورہ کرے گا۔
نادر آباد:2 مشکوک ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کی زیادہ تر آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے۔
بنگلہ دیش کی وزارت سپورٹس و یوتھ کے سیکرٹری محبوب العالم ملاقات میں موجود تھے،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ رضاالمقصود ،پاکستانی ہائی کمیشن کے ناظم الامور محمد واصف موجود تھے،کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن،مینجر نوید اکرم چیمہ ،اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔
علیزے شاہ اور اداکارہ منسا ملک سوشل میڈیا پر آمنے سامنے