Jang News:
2025-09-17@23:22:37 GMT

طلال چوہدری کا علی امین گنڈاپور کے بیان پر ردِ عمل

اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT

طلال چوہدری کا علی امین گنڈاپور کے بیان پر ردِ عمل

طلال چوہدری—فائل فوٹو

وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے بیان پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

اسلام آبادسے جاری کیے گئے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کا طرزِ عمل بھی سیاسی ہونا چاہیے۔

طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ تحریکِ انصاف نے بار بار سیاسی غلطیاں کیں، پہلے استعفے دیے پھر اسمبلیاں توڑیں، یہ اب اپنی نالائقی کی وجہ سے مخصوص نشستوں سے محرم ہوئے ہیں۔

طلال چوہدری کی 5 سال کیلئے نااہلی کی مدت آج ختم ہوگئی

مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کی 5 سال کے لیے نااہلی کی مدت آج ختم ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور پہلے بھی اسلام آباد پر چڑھائی کی کئی کوششیں کر چکے ہیں، ہر دفعہ ریاست نے آئین و قانون کے تحت ان کا راستہ روکا۔

وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ آئندہ بھی اگر کسی نے ریاست پر حملہ آور ہونے کی جرأت کی تو جواب پہلے سے بھی سخت ہو گا۔

ان کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں اگر پی ٹی آئی کی لگا تار تیسری حکومت نہ ہوتی تو صوبے میں دہشت گردی نہ ہوتی، سیاسی اختلاف کا حق سب کو ہے لیکن ریاستی اداروں پر حملہ کسی کو بھی قبول نہیں۔

وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ جو سیاست نفرت اور انتشار سے شروع ہو اس کا انجام ہمیشہ پچھتاوا اور رسوائی ہوتا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: طلال چوہدری کہنا ہے کہ

پڑھیں:

علی امین گنڈاپور کیخلاف شراب برآمدگی کیس کی سماعت بغیر کاروائی ملتوی

ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کیخلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت وکلاء کی ہڑتال کے باعث بغیر کاروائی ملتوی کردی گئی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کیس پر سماعت کی۔ کیس میں علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار ہیں۔

کیس کی آئندہ سماعت 23 ستمبر کو ہوگی، علی امین گنڈا پور کیخلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔

رکن پنجاب اسمبلی علی امتیاز کا نام پی این آئی لسٹ سے نکالنے کی درخواست، جواب طلب

Ansa Awais Content Writer

متعلقہ مضامین

  • وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں وارنٹ گرفتاری برقرار
  • علی امین گنڈاپور کیخلاف شراب برآمدگی کیس کی سماعت بغیر کاروائی ملتوی
  • پاکستان کی کسی کو پروا نہیں، انا پر جنگیں بڑی جا رہی ہیں: گنڈاپور
  • پی ٹی آئی کے اندر منافق لوگ موجود ہیں، ایک دن بھی ایسا نہیں کہ بانی کی رہائی کیلئے کوشش نہ کی ہو،علی امین گنڈاپور
  • اب جنازوں پر سیاست ہو رہی ہے: علی امین گنڈاپور
  • علی امین گنڈاپور کو اڈیالہ جیل کے باہر داہگل ناکے پر روک دیا گیا
  • علی امین گنڈاپور نے پہلی بار پی ٹی آئی کے اندرونی حالات کے بارے میں کھل کر بات کی: بیرسٹر عقیل ملک
  • آج تک جو آپریشن ہوئے انکا کیا نتیجہ نکلا؟علی امین گنڈاپور
  • ٹک ٹاک سے انقلاب نہیں آتے، اگر آتے تو عمران خان آج جیل میں نہ ہوتے،علی امین گنڈاپور
  • کیا عمران خان سے ملنے کے لیے جیل کی دیوار توڑ کر اندر گھس جاؤں؟ علی امین گنڈاپور