قاسم اور سلیمان کو خوش آمدید، قانون ہاتھ میں لیا تو گرفتاری ہوگی،گورنر کے پی کے
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
قاسم اور سلیمان کو خوش آمدید، قانون ہاتھ میں لیا تو گرفتاری ہوگی،گورنر کے پی کے WhatsAppFacebookTwitter 0 12 July, 2025 سب نیوز
پشاور(سب نیوز )گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ احتجاج آئین و قانون کے دائرے میں ہونا چاہیے، پرامن احتجاج اور تحریک سب کا جمہوری حق ہے، مگر کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، قاسم اور سلیمان کو خوش آمدید کہتے ہیں مگر قانون شکنی کی تو گرفتاری ہوگی۔پشاور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا آئینی و جمہوری حق ہے، مگر کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
گورنر نے کہا کہ ہم قاسم اور سلیمان کو خوش آمدید کہتے ہیں، مگر اگر آئین و قانون کو پامال کیا گیا تو گرفتاریاں بھی ہوں گی۔انہوں نے واضح کیا کہ جو بھی آئینی دائرے میں رہتے ہوئے تحریک چلائے، وہ قابلِ قبول ہے، لیکن قانون شکنی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن ہمارے لیے ایک امتحان ہے، اور اپوزیشن کی کوشش ہو گی کہ وہ پانچ نشستیں حاصل کرے۔
انہوں نے عندیہ دیا کہ سینیٹ الیکشن کے بعد سیاسی صورتحال میں ممکنہ طور پر عدم اعتماد کی تحریک پر غور کیا جا سکتا ہے۔بات چیت کے دوران گورنر خیبرپختونخوا نے طنزیہ انداز میں کہا، ایسا نہ ہو کہ وزیر اعلی علی امین گنڈاپور تحریک چلائیں اور پیچھے سے سیلاب آ جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ صرف وہی تحریک کامیاب ہو گی جو پاکستان کے آئین کو فالو کرے۔ فاٹا مرجر کے حوالے سے سوال پر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مرجر ریورسل کی کوئی بات نہیں ہو رہی، البتہ اس سلسلے میں ایک جرگہ تشکیل دیا جا رہا ہے تاکہ تمام فریقین کو اعتماد میں لیا جا سکے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد: عدالت نے مزید 5 یوٹیوب چینلز کی بندش کا حکم معطل کر دیا اسلام آباد: عدالت نے مزید 5 یوٹیوب چینلز کی بندش کا حکم معطل کر دیا امریکا نے یورپی یونین اور میکسیکو پر 30 فیصد تجارتی ٹیکس عائد کردیا بلوچستان میں 6 ماہ کے دوران دہشتگردی کے 501 واقعات میں257 افراد جاں بحق ہوئے، محکمہ داخلہ کی رپورٹ خیبرپختونخوا کے شعبہ سیاحت میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں: فیصل کریم کنڈی اپوزیشن اراکین کیخلاف کارروائی، سپیکر کے پی کے نے سپیکر پنجاب اسمبلی کو خط لکھ دیا مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں غیر قانونی بستی کے خلاف گرینڈ آپریشن، 1.5 ایکڑ اراضی واگزار
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: قاسم اور سلیمان کو خوش آمدید قانون ہاتھ میں
پڑھیں:
چارسدہ میں اشتہاریوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید‘ سب انسپکٹر زخمی
چارسدہ (نوائے وقت رپورٹ) پولیس نے چارسدہ کے علاقے ماجوگی میں اشتہاری ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا۔ ڈی پی او کے مطابق ملزموں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید اور سب انسپکٹر زخمی ہو گیا۔ ملزموں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔