صدر ٹرمپ کی ثالثی کی تجویز نے امن کا دروازہ کھولا، بھارت کا انکار جنگی ذہنیت کا ثبوت ہے، وزیر داخلہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی کی تجویز نے امن کا دروازہ کھولا، بھارت نے انکار کر کے یہ دروازہ خود بند کیا، امن سے انکار، جنگی ذہنیت کا ثبوت ہے۔
یوم شہداء کشمیرکے موقع پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ 13 جولائی 1931 کو اپنے خون کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر کشمیریوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، آذان کے احترام میں سینہ تان کر گولیوں کا سامنا کرنے والے 22 کشمیری شہداء کی قربانیوں کو سلام۔
محسن نقوی نے کہا کہ 13 جولائی 1931 مظلوم کی زبان بند کرنے والے نظام کے خلاف حریتِ ضمیر کی پہلی گھنٹی تھی، بھارتی ریاستی پالیسی کشمیری نوجوانوں کی نسل کشی، ماورائے عدالت قتل اور صحافیوں کی خاموشی سے انسانیت کو شرمسار کر رہی ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی ثالثی کی تجویز نے امن کا دروازہ کھولا، بھارت نے انکار کر کے یہ دروازہ خود بند کیا، امن سے انکار، جنگی ذہنیت کا ثبوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہداء کے لہو سے اٹھنے والی آزادی کی پکار کو بندوق، قید یا کرفیو سے دبایا نہیں جا سکتا یہ پکار نسلوں تک زندہ رہے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ یومِ شہداء کشمیر تجدیدِ عہد کا دن ہے پاکستان کشمیریوں کے حقِ آزادی کا محافظ بھی ہے، علمبردار بھی، ضامن بھی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نے کہا کہ
پڑھیں:
گورنر سندھ نے کراچی میں میٹا کا دفتر قائم کرنے کی تجویز پیش کر دی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ٹیکنالوجی کی عالمی کمپنی ’’میٹا‘‘ سے کراچی میں اپنا دفتر قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گورنر ہاؤس کراچی میں میٹا کے وفد نے کامران ٹیسوری سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران نوجوانوں کی تربیت، آئی ٹی سیکٹر کی ترقی اور باہمی تعاون کے امکانات پر تفصیلی گفتگو ہوئی
گورنر سندھ نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے گورنر انیشیٹیوز کے تحت جاری جدید آئی ٹی کورسز کا ذکر کیا اور میٹا کو مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کی دعوت دی تاکہ طلبہ و اساتذہ کی تربیت کا باقاعدہ نظام قائم کیا جا سکے۔
میٹا کے ڈائریکٹر نے گورنر ہاؤس میں جاری مفت آئی ٹی کورسز کو قابلِ تقلید قرار دیتے ہوئے نوجوانوں کے جذبے اور سیکھنے کے شوق کو سراہا۔ وفد نے آئی ٹی مارکی کا بھی دورہ کیا، جہاں انہیں بتایا گیا کہ اس وقت 50 ہزار سے زائد طلبہ جدید آئی ٹی تربیت مفت حاصل کر رہے ہیں۔
گورنر سندھ نے کہا کہ مصنوعی ذہانت (AI) کے فروغ کے بغیر پاکستان کی معاشی ترقی ممکن نہیں، اسی لیے گورنر انیشیٹیوز کے ذریعے نوجوانوں کو جدید مہارتوں سے آراستہ کیا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ہدف آئی ٹی ایکسپورٹس کو 40 ملین ڈالر سے بڑھا کر 40 بلین ڈالر تک پہنچانا ہے، تاکہ پاکستان عالمی منڈی میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکے۔
کامران ٹیسوری نے اس امید کا اظہار کیا کہ میٹا نوجوانوں کے روشن مستقبل میں فعال کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ایک برس میں غیر ملکی سفیروں، سفارت کاروں اور تاجروں کو گورنر ہاؤس مدعو کیا گیا تاکہ طلبہ سے براہِ راست ملاقاتوں کے ذریعے ان کے اعتماد اور حوصلے میں اضافہ کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان 24 کروڑ آبادی والا ملک ہے مگر یہاں میٹا کی نمائندگی موجود نہیں، جب کہ کراچی جیسے تین کروڑ نفوس پر مشتمل شہر میں اس کا پہلا دفتر قائم ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے، وہ دن دور نہیں جب ہمارا نوجوان ہزاروں ڈالرز ماہانہ کما رہا ہوگا۔