ویب ڈیسک: وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چودھری انوارالحق نے کہا کہ یوم شہدا کشمیر تحریک آزادی میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، سرینگر اور جموں پر سبز ہلالی پرچم لہرائے گا۔

وزیراعظم آزادکشمیر کا کہنا ہے کہ کچھ واقعات قوموں کی زندگی میں بڑی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں، یہ دن تحریک آزادی کشمیر میں ایک خاص اہمیت کا حامل ہے ، 13 جولائی 1931 کو کشمیری عوام نے شخصی حکمرانی کو للکارا اور مہاراجہ کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف صدائے احتجاج بلند کیا۔

 مزید بارشیں،مون سون سے متعلق بڑی پیشگوئی  

چودھری انوارالحق نے بتایا کہ 13 جولائی 1931 کو کشمیری مسلمانوں نے مہاراجہ کے خلاف ایک اجتماع منعقد کیا، 13 جولائی 1931 کو 22 کشمیری مسلمانوں نے ایک ایک کر کے شہادت کا جام نوش کیا اور آذان کو مکمل کیا، کشمیری ڈوگرہ فوج کی دہشت گردی کے خلاف مسلسل مذاحمت کرتے رہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ شہدا میں سے کسی ایک کی بھی پیٹھ پر گولی نہیں لگی بلکہ سب نے سینے پر گولیاں کھائیں، آزادی کے لیے اس شجاعت اور جذبے کی دنیا کی کسی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، کشمیری شہدا کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور مقبوضہ کشمیر بھارتی ظلم و استبداد سے آزاد ہو گا۔

لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب کشمیری آج یومِ شہدائے کشمیر منا رہے ہیں

وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ کشمیریوں نے پاکستان کی محبت میں جو قربانیاں دی ہیں وہ رنگ لائیں گی اور سرینگر اور جموں میں سبز ہلالی پرچم لہرائے گا، پوری ریاست جموں و کشمیر کا الحاق پاکستان سے ہو گا۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت اس مشن کو مکمل کرنے کے لیے اپنی بھرپور صلاحیتیں بروئے کار لائے گی۔
 

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

سرینگر میں شیعہ فیڈریشن کے صدر عاشق حسین خان کی میرواعظ ڈاکٹر عمر فاروق سے اہم ملاقات

دونوں رہنماؤں نے منشیات کی لت کو نوجوان نسل کے مستقبل کیلئے تباہ کن خطرہ قرار دیا اور اس بات پر زور دیا گیا کہ اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے بامقصد بیداری مہمات اور عملی اقدامات وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وادی کشمیر میں منشیات، بے راہ روی اور دیگر سماجی مسائل کے بڑھتے رجحان پر گہری تشویش کے درمیان شیعہ فیڈریشن کے صدر الحاج عاشق حسین خان نے میرواعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق سے ایک تفصیلی ملاقات کی۔ اس ملاقات میں سماج کو درپیش سنگین چیلنجز اور ان کے تدارک کے لئے مختلف پہلوؤں پر غور کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے دوران منشیات کی لت کو نوجوان نسل کے مستقبل کے لئے تباہ کن خطرہ قرار دیا گیا اور اس بات پر زور دیا گیا کہ اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے بامقصد بیداری مہمات اور عملی اقدامات وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔ اسی طرح بے راہ روی اور اخلاقی بگاڑ کو بھی معاشرے کی بنیادوں کے لئے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ دینی، فلاحی و تعلیمی اداروں کو اس چیلنج کے مقابلے میں مؤثر کردار ادا کرنا چاہیئے۔ ملاقات میں اتحاد، تعلیم اور فلاح و بہبود کے منصوبوں پر بھی تبادلۂ خیال ہوا۔ اس موقع پر اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ غربت اور بے روزگاری نوجوانوں کو غلط سمت کی طرف دھکیل رہی ہے، جس کے انسداد کے لئے پالیسی سطح پر اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔ شیعہ فیڈریشن کے صدر اور میرواعظ کشمیر نے بالخصوص باہمی رواداری اور اتحاد اسلامی کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مختلف مذاہب، مسالک اور مکاتب فکر میں بھائی چارہ ہی ایک بہتر اور پُرامن سماج کے قیام کی ضمانت ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کشمیری حریت رہنما عبدالغنی بٹ آزادی کا خواب آنکھوں میں لیے چل بسے
  • وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی عرب میں پرتپاک استقبال، 21 توپوں کی سلامی، سبز ہلالی پرچم لہرائے گئے
  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبر کی انتہا: تشدد کے بعد کشمیری کی لاش دریائے جہلم سے برآمد
  • مقبوضہ کشمیر، تشدد کے بعد کشمیری جوان کی لاش دریائے جہلم سے برآمد
  • جموں وکشمیر دنیا کا سب سے زیادہ عسکری علاقہ بن چکا ہے، الطاف وانی
  • صنعتی پیداوار میں نمایاں اضافہ، جولائی میں 9 فیصد بہتری
  • قائمہ کمیٹی کا جنگلات کی کٹائی کا جائزہ،سیٹلائٹ نگرانی کی سفارش
  •   برطانوی پرچم کو تشدد کی علامت نہیں بننے دیں گے‘ وزیراعظم
  • سرینگر میں شیعہ فیڈریشن کے صدر عاشق حسین خان کی میرواعظ ڈاکٹر عمر فاروق سے اہم ملاقات
  • برطانوی پرچم تشدد، تقسیم کی علامت بنانے والوں کے حوالے نہیں کرینگے، وزیراعظم کیئر اسٹارمر