اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کو فیصل آباد میں درج کیس میں عدالت نے ایک بار پھر 10 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔ یہ ایک ماہ کے دوران چوتھا مقدمہ ہے جس میں انہیں 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

اہلخانہ کے مطابق اس مقدمے میں نہ تو دفاعی دلائل سنے گئے اور نہ ہی شیخ راشد شفیق کو اپنی صفائی کا موقع دیا گیا۔ بتایا گیا کہ سرکاری وکیل کی موجودگی میں ہی کارروائی مکمل کی گئی اور عدالت نے ان کی غیر موجودگی میں فیصلہ سناتے ہوئے 10 سال قید کی سزا سنا دی۔

شیخ رشید احمد نے فیصلے کو انصاف کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ “یہ ظلم ہے، ایک طے شدہ پیٹرن کے تحت ہر کیس میں 10 سال قید کی سزا دی جا رہی ہے۔” ان کا کہنا تھا کہ “راشد شفیق کا ان واقعات سے کوئی تعلق نہیں، وہ کبھی فیصل آباد گئے ہی نہیں۔ ہمیں مقدمے کی کارروائی سے آگاہ تک نہیں کیا گیا، نہ بحث کا موقع دیا گیا اور نہ ہی وکیل صفائی کو سنا گیا۔”

انہوں نے کہا کہ ایک ہی فرد کو چار مقدمات میں مجموعی طور پر 40 سال قید کی سزا دینا انصاف کی دھجیاں بکھیرنے کے مترادف ہے۔

شیخ رشید احمد نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ ہائی کورٹ کو ہدایت دیں کہ راشد شفیق کی اپیلوں کی فوری سماعت کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ “ہم سرنڈر کرنے کے لیے تیار ہیں، بس اپیلیں سنی جائیں تاکہ سچ سامنے آئے۔ خدا کے ہاں دیر ہو سکتی ہے لیکن اندھیر نہیں، ہمیں یقین ہے کہ بڑی عدالتوں میں انصاف ملے گا اور راشد شفیق بری ہوں گے۔”

نو مئی واقعات کے بعد ملک بھر میں درج ہونے والے مختلف مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کو بڑی تعداد میں سزائیں سنائی جا رہی ہیں۔ فیصل آباد میں درج مقدمات میں یہ شیخ راشد شفیق کی چوتھی سزا ہے، جس میں ہر بار 10 سال قید سنائی گئی ہے۔

شیخ رشید احمد کا شیخ راشد شفیق کو فیصل آباد کے چوتھے کیس میں 10سال سزا پر رد عمل#sheikhRasheed pic.

twitter.com/izZWaeKE1L

— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) August 25, 2025

Post Views: 2

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سال قید کی سزا شیخ راشد شفیق فیصل آباد

پڑھیں:

اسلام آباد: ون وے کی خلاف ورزیوں کے خلاف ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن، 280 مقدمات درج

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے احکامات پر ون وے کی خلاف ورزیوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

پولیس ترجمان کے مطابق اب تک 280 مقدمات درج کیے جا چکے ہیں جبکہ 820 گاڑیاں اور موٹر سائیکل مختلف تھانوں میں بند کی گئی ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہی ون وے کی خلاف ورزی کرنے والے 31 افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس بھرپور ایکشن کے نتیجے میں ون وے کی خلاف ورزیوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد ٹریفک پولیس کی ہیلمٹ آگاہی اور نفاذ مہم، 34 ہزار سے زائد سائیکل سواروں کے خلاف کارروائی

سی ٹی او کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں نے کہا کہ ون وے کی خلاف ورزی نہ صرف اپنی بلکہ دوسروں کی جان کے لیے بھی خطرہ ہے، لہٰذا شہری مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے ایسے غیرقانونی اقدامات سے گریز کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ ون وے کی خلاف ورزیوں کی روک تھام کے لیے سوشل میڈیا پر آگاہی مہم بھی جاری ہے اور اسلام آباد ٹریفک پولیس کے افسران ہر وقت سڑکوں پر موجود رہتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلام آباد ٹریفک پولیس مقدمہ ون وے

متعلقہ مضامین

  • ڈی ایم اے کی جی نائن اور آئی الیون بس اسٹینڈز کی کامیاب نیلامی
  • اسلام آباد میں چینی کی نئی سرکاری قیمت مقرر
  • چوتھی نصاب تعلیم کانفرنس ڈیرہ مراد جمالی میں منعقد ہوگی، علامہ مقصود ڈومکی
  • اسلام آباد: ون وے کی خلاف ورزیوں کے خلاف ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن، 280 مقدمات درج
  • وزیر آباد: نالہ ایک سے سیلاب  میں آنے والا مارٹر گولہ برآمد
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کا چیئرمین پی ٹی اے کو فوری عہدے سے ہٹانے کا حکم
  • سید علی گیلانی کی چوتھی برسی، آل پارٹیز حریت کانفرنس کا سیمینار
  • سندھ امن مارچ نواب شاہ پہنچ گیا، راشد محمود سومرو کا حکومت، ڈاکوؤں اور کرپشن پر کڑی تنقید
  • کراچی، گلشن اقبال میں رہائشی عمارت کی چوتھی منزل کے فلیٹ میں آگ بھڑک اٹھی
  • ’اگر پہلگام کا مسئلہ ہے تو جنگ لڑیں‘، راشد لطیف بھارتی کھلاڑیوں کے رویے پر برس پڑے