عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب پر مقدمےکیلئے سی پی او کو درخواست دےدی
اشاعت کی تاریخ: 25th, August 2025 GMT
پی ٹی آئی عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پر مقدمے کے لیے سی پی او کو درخواست دے دی ۔
وکیل تابش فاروق نے درخواست کوریئر سروس کے ذریعے سی پی او آفس بھیجی ۔ درخواست میں بانی پی ٹی آئی کو قید میں سہولیات نہ ملنےکا نکتہ اٹھایا گیا ۔
وکیل نے وزیراعلیٰ پنجاب سمیت 8 ارکان کیخلاف مقدمہ درج کرنےکی درخواست دی ، درخواست میں سپرنٹنڈنٹ جیل سمیت 8 افراد کےخلاف مقدمےکے لیےنام شامل ہیں، درخواست میں اے ایس پی زینب، ایس ایچ او اعزاز کو بھی فریق بنایا گیا۔
درخواست میں کہا گیاکہ بانی پی ٹی آئی کو وزیراعلیٰ کی ہدایت پر جیل میں قیدی کے حقوق تک نہیں دیے جا رہے، بانی پی ٹی آئی کے سیل میں روشنی تک نہیں، بانی پی ٹی آئی کے اہلخانہ کو ملاقات تک کی اجازت نہیں، بانی پی ٹی آئی کے خلاف یہ تمام اقدامات مریم نواز کی ایما ءپر کئے جا رہے ہیں۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ اڈیالہ جیل پنجاب کی حدود میں آتا ہے۔ مریم نواز ماضی میں دھمکیاں دے چکی ہیں، مریم نواز نےدھمکیاں دیں کہ بانی پی ٹی آئی فتنہ ہیں جسے ختم کیا جا رہا ہے۔ اے ایس پی اور ایس ایچ او سمیت چوکی انچارج باہم مشورے سے اہلخانہ کو ہراساں کرتے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کیخلاف اقدامات اور بہنوں سے نہ ملنے پر ہائیکورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ مریم نواز سمیت 8 افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
عمران خان کیخلاف مقدمات انسداد دہشتگردی عدالت منتقل
بانی پی ٹی آئی کا ٹرائل اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے ہوگا،محکمہ داخلہ پنجاب
سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کی اڈیالہ جیل، پولیس اور پراسیکیوشن حکام کو ہدایات
بانی پی ٹی آئی کے خلاف 11مقدمات اے ٹی سی راولپنڈی منتقل کردیٔے گئے،ان کیخلاف مقدمات انسداد دہشتگردی عدالت میں چلیں گے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیاہے جس کے مطابق عمران خان کا ٹرائل اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے ہوگا۔ٹرائل کے دوران بانی پی ٹی آئی کی سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کی ہدایت کی گئی ہے,فیصلہ انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1997 کی شق 15(2) اور 21(2)(b) کے تحت کیا گیا ہے۔عمران خان کے خلاف مقدمات راولپنڈی کے مختلف تھانوں میں درج ہیں،حکومت پنجاب نے ٹرائل کے لیے انسدادِ دہشت گردی
عدالت راولپنڈی نامزد کر دی۔ہوم ڈیپارٹمنٹ نے اڈیالہ جیل، پولیس اور پراسیکیوشن حکام کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔