عالمی بینک کی پاکستان میں تعلیم کیلئے کروڑوں ڈالرز گرانٹ کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 26th, August 2025 GMT
اسلام آباد:
عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 4 کروڑ 79 لاکھ ڈالر گرانٹ کی منظوری دے دی۔
عالمی بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق رقم صوبہ پنجاب میں ایجوکیشن سیکٹر میں بہتری کیلئے خرچ کی جائے گی، پرائمری کلاسز میں طلبا و طالبات کی تعداد کو بڑھایا جائے گا۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ گرانٹ سے اسکولوں میں طلبا کی تعداد کو بڑھانے میں بھی مدد ملے گی۔
عالمی بینک کے جاری اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ منصوبے کے تحت 40 لاکھ طلبا کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں گی، اس پروگرام کے تحت 80 ہزار نئے طلبا اسکول داخل ہو سکیں گے۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان عالمی بینک
پڑھیں:
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ60لاکھ ڈالر کا اضافہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران اضافے کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 24 اکتوبر کو 14 ارب 47 کروڑ 16 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
مرکزی بینک نے بتایا کہ زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 19 ارب 68 کروڑ 76 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔ جب کہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 21 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔