Express News:
2025-11-02@17:13:58 GMT

کرپشن میں ملوث یوٹیلیٹی اسٹور کے 10 اہلکاروں کو سزا

اشاعت کی تاریخ: 26th, August 2025 GMT

کراچی:

کرپشن میں ملوث یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن کے 10 اہلکاروں کو سزا سنادی گئی۔

ایف آئی اے میرپور خاص نے کرپشن میں ملوث ملزمان کے خلاف سال 2024 میں مقدمہ درج کیا تھا، ملزمان پر یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے فنڈز میں 56,97,133 روپے کی کرپشن کا الزام تھا۔

ملزمان میں دلاور خان، علی دینو، بہامرو، امیر بخش، فیض محمد، غلام علی، خبدار علی، مشتاق علی، صبح خان اور مٹہو خان  شامل ہیں۔

ایف آئی اے نے ملزمان سے خورد برد شدہ رقم 56,97,133 روپے برآمد کر کے یو ایس سی ڈیپارٹمنٹ کو جمع کروادی۔

اسپیشل جج سنٹرل حیدرآباد اشوک کمار دودیجا نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے تمام ملزمان کو سزا سنائی، ملزمان پر فی کس 2000 روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے مقدمے کی پیروی اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل سلمیٰ بگھیو جبکہ تفتیش سب انسپکٹر جہانگیر مصطفیٰ نے کی۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

اہل کاروں کے کرپشن کیسز سامنے آنے کے بعد ڈی جی این سی سی آئی اے کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)این سی سی آئی اے کے اہل کاروں کے خلاف کرپشن کیسز سامنے آنے کے بعد ادارے میں بڑا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نئے ڈائریکٹر جنرل این سی سی آئی اے نے اب تک درج ہونے والی تمام ایف آئی آرز اور انکوائریز کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔

ڈی جی نے ہدایت جاری کی ہے کہ این سی سی آئی اے کی جانب سے اب تک جتنی جائیدادیں، گاڑیاں اور دیگر پراپرٹیز سیل کی گئی ہیں، ان کی تفصیلی رپورٹ فراہم کی جائے۔

اس سلسلے میں تمام زونز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ درج شدہ کیسز اور ایف آئی آرز کی مکمل تفصیلات 3 نومبر تک جمع کرائیں تاکہ ادارے کی کارروائیوں کا جامع جائزہ لیا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • میکسیکو ، شاپنگ اسٹور میں آتشزدگی، 23 افراد ہلاک، بچے بھی شامل
  • میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے بعد خوفناک آتشزدگی، 22 افراد ہلاک
  • سعودی عرب: کرپشن اور منصب کے غلط استعمال پر 100 ملزمان گرفتار
  • کوہستان کرپشن اسکینڈل کے مرکزی ملزم قیصر اقبال اور انکی اہلیہ کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور
  • اہل کاروں کے کرپشن کیسز سامنے آنے کے بعد ڈی جی  این سی سی آئی اے کا بڑا فیصلہ
  • اہل کاروں کے کرپشن کیسز سامنے آنے کے بعد ڈی جی این سی سی آئی اے کا بڑا فیصلہ
  • حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث افغان شہری سمیت 3 ملزمان گرفتار
  • پشاور: پولیس گیٹ اپ میں ڈکیتی کرنیوالے 4 ڈاکو ہلاک، تین کا تعلق افغانستان سے
  • اسمارٹ فون کی اسٹوریج بچانے کا خفیہ فیچر، جس سے اکثر صارفین ناواقف ہیں
  • ڈکی بھائی رشوت کیس؛ این سی سی آئی اے کے 6 افسران سے سوا چار کروڑ کی وصولی