مسلمان انفلوئنسر کے داخل ہونے پر، کیرالہ کے مندر کو 6 دن تک ’پاک‘ کرتے رہنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 26th, August 2025 GMT
بھارت کی ریاست کیرالہ کے گروایور سری کرشنا مندر میں داخل ہونے اور انسٹا گرام ریل بنانے پر مندر کو 6 روز تک ’پاک‘ کیا جائے گا۔
بھارت کی ریاست کیرالہ کے گروایور سری کرشنا مندر میں ایک انسٹاگرام ریل وائرل ہونے کے بعد شدید تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔ یہ ریل سابقہ بگ باس ملیالم کنٹسٹنٹ اور انفلوئنسر جاسمین جعفر نے بنائی، جس میں وہ مندر کے تالاب میں پاؤں ڈبوتی ہوئی نظر آئیں۔
اس عمل پر عقیدت مندوں اور ثقافتی تنظیموں نے سخت ردعمل ظاہر کیا اور اسے مذہبی روایت کی خلاف ورزی اور جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے مترادف قرار دیا۔
گروایور دیوسوم نے اعلان کیا ہے کہ مندر میں 6 روزہ پاکی کاری کرائی جائے گی۔
اس دوران 18 خصوصی پوجائیں اور 18 شیولی (مندر جلوس) منعقد ہوں گے۔
اس عرصے میں عقیدت مندوں کے لیے درشن محدود رہیں گے۔
مزید برآں، مندر کے منتظم نے مندر پولیس میں باضابطہ شکایت درج کرائی ہے اور ہائیکورٹ کے اس حکم کا حوالہ دیا ہے جس کے تحت مندر کے مقدس حصوں میں فوٹوگرافی پر پابندی ہے۔
شدید عوامی دباؤ کے بعد، جاسمین جعفر نے برسرعام معافی مانگی اور کہا کہ میرا مقصد کسی کو تکلیف دینا نہیں تھا، یہ سب لاعلمی میں ہوا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بھارتی انفلوئنسر جاسمین جعفر ریاست کیرالہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارتی انفلوئنسر ریاست کیرالہ
پڑھیں:
وزیراعظم کا چترال میں یونیورسٹی اور اسپتال بنانے کا اعلان
سٹی 42 : وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے بہادر اور غیور عوام نے پاکستان کیلئے بے پناہ قربانیاں دیں،خیبر پختونخوا اور چترال کی حب الوطنی مثالی ہے۔
ان خیالات کا اظہار وزیراعظم شہباز شریف نے چترال میں دانش سکول کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سےخطاب کے دوران کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ چترال کے عوام کا جدید تعلیم کا خواب آج شرمندہ تعبیر ہورہا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ نئے وزیر اعلیٰ کے پی کو مبارکباد اور وفاق کے تعاون کا یقین دلاتے ہیں،امید ہے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی ہماری پیشکش کا مثبت جواب دیں گے۔انہوں نے کہاکہ مجھے کسی نے نہیں کہا کہ چترال میں دانش اسکول بنائیں، لیکن میں آج چترال کے عوام کو ان کا حق دینے آیا ہوں۔ دانش اسکول ایچ ای سن کالج کے ہم پلہ ہے اور یہاں غریب بچوں کو مفت معیاری تعلیم فراہم کی جائے گی۔
فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست
وزیراعظم نے کہا کہ چترال کے عوام کا جدید تعلیم کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔ ابھی دانش اسکول کا افتتاح کیا ہے۔ اپر چترال میں جلد یونیورسٹی اور اسپتال بھی تعمیر کیا جائے گا۔ یہاں کے عوام کو فی الفور گیس پلانٹ بھی لگا کر دیا جائے گا۔ چترال شندور روڈ پر کام شروع ہو چکا ہے، جو اگلے سال دسمبر تک مکمل ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں طلبہ کیلیے میرٹ پر ایک لاکھ لیپ ٹاپ کی اسکیم کا اجرا کیا ہے۔ یہ لیپ ٹاپ چترال کے بچوں کو بھی ملیں گے۔
حافظ آباد: بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے، مرد و خواتین گتھم گتھا