پانچویں جماعت کی طالبہ ساتھی طالب علم کے دھکے سے جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 27th, August 2025 GMT
بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع بندہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں پانچویں جماعت کی 10 سالہ طالبہ گومتی ساتھی طالب علم کے مبینہ دھکے کے بعد بے ہوش ہو کر جاں بحق ہوگئی۔ یہ واقعہ کومیڈھا سانی گاؤں میں پیش آیا۔
یہ بھی پڑھیے میٹا چیٹ بوٹ سے ملنے کی کوشش میں امریکی شہری کی ہلاکت
پولیس کے مطابق، منگل کے روز اسکول میں جھگڑے کے دوران ایک ہم جماعت نے گومتی کو دھکا دیا۔ دھکا لگنے کے فوراً بعد وہ بے ہوش ہو گئی۔ اسکول انتظامیہ اور مقامی لوگوں نے فوری طور پر اُسے اسپتال پہنچایا، لیکن ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد اُسے مردہ قرار دے دیا۔
پولیس کی کارروائیاے ایس پی شِوراج نے بتایا ’گومتی کو اُس کی کلاس کے ایک طالب علم نے مبینہ طور پر دھکا دیا، جس کے بعد وہ گر کر بے ہوش ہوگئی۔ اسپتال لے جانے پر ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دے دیا۔‘
یہ بھی پڑھیے بھارت میں بیوی سے چھٹکارا پانے پر شوہر کا انوکھا ’جشن آزادی‘
پولیس نے واقعے پر مقدمہ درج کر لیا ہے اور معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ جس طالب علم پر الزام ہے، اُسے حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔
پوسٹ مارٹم اور مزید حقائقگومتی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے تاکہ موت کی اصل وجہ سامنے آ سکے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اترپردیش بھارت جرم و سزا.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اترپردیش بھارت طالب علم کے بعد
پڑھیں:
وزیراعظم سے ملنے کی فرمائش، شہباز شریف نے طالبہ کو اپنی کرسی پر بٹھا دیا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے یوتھ لیپ ٹاپ سکیم کی تقریب کے دوران ایک طالبہ درجان بی بی کو اپنی کرسی پر بٹھا دیا۔ تقریب میں اپنی تقریر کے دوران ایک طالبہ نے وزیراعظم سے ملنے کی فرمائش کی۔ وزیراعظم نے طالبہ کو بلایا اور اٹھ کر طالبہ کو اپنی کرسی پر بٹھا دیا۔ وزیراعظم نے طالبہ کے سر پر پیار دیا اور تمام حاضرین نے تالیاں بجائیں، شہباز شریف نے بھی تالیاں بجائیں اور طالبہ کی حوصلہ افزائی کی۔