اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سعودی عرب کی کم خرچ فضائی کمپنی فلائی اے ڈیل کی پہلی پرواز کا شاندار استقبال کیا گیا۔

گزشتہ اتوار کو ریاض سے آنے والا طیارہ 65 مسافروں کو لے کر اسلام آباد پہنچا، جہاں روایتی ‘واٹر سلوٹ’ کے ساتھ اس کا خیرمقدم کیا گیا۔ واپسی پر 172 مسافر اسلام آباد سے ریاض روانہ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے: سعودی ایئرلائن کا تقریباً ایک دہائی بعد ایرانی حجاج کے لیے پروازوں کا آغاز

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق فلائی اے ڈیل نے پاکستان میں اپنی پروازوں کے دائرہ کار کو بڑھاتے ہوئے اسلام آباد اور پشاور کے لیے بھی سروس کا آغاز کر دیا ہے۔ پیر کے روز کمپنی کا طیارہ پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ بھی اترا۔

???? دارالحکومت اسلام آباد میں سعودی عرب کی معروف فضائی کمپنی "فلائی ادیل" کو خوش آمدید۔

گزشتہ اتوار کو "فلائی ادیل" کی پہلی پرواز اسلام آباد پہنچی، جہاں طیارے کو "واٹر سلوٹ" کے ساتھ خوش آمدید کہا گیا۔@flyadeal #پاک_سعودی_تعلقات pic.

twitter.com/ezw87fRchT

— Dr. Naif Alotaibi (@Dr_Naif777) August 27, 2025

جدہ میں قائم ہیڈ آفس رکھنے والی یہ ایئرلائن سعودیہ ایئرلائنز کی سسٹر کمپنی ہے۔ فلائی اے ڈیل نے پاکستان میں اپنے آپریشنز کا آغاز رواں سال یکم فروری کو کراچی سے کیا تھا، جس کے بعد اب مزید شہروں تک پروازیں شروع کی جا رہی ہیں۔

ترجمان کے مطابق کمپنی ہر ہفتے ریاض اور پشاور کے درمیان دو پروازیں آپریٹ کرے گی جو پیر اور بدھ کے دن ہوں گی، جبکہ اتوار کو ریاض سے اسلام آباد کے لیے ایک پرواز چلائی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پروازوں کا آغاز سعودی عرب فلائی اے ڈیل

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پروازوں کا آغاز فلائی اے ڈیل اسلام آباد کا آغاز کے لیے

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی عرب میں پرتپاک استقبال، 21 توپوں کی سلامی، سبز ہلالی پرچم لہرائے گئے

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر مملکت سعودی عرب کے سرکاری دورے پر ریاض پہنچ گئے۔

وزیراعظم کا ریاض پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا ہے اور 21 توپوں کی سلامی سمیت شہر میں سبز ہلالی پرچم لہرائے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب پہنچ گئے، جنگی طیاروں کی جانب سے وزیراعظم کا شاندار استقبال

کنگ خالد ایئر پورٹ ریاض پہنچنے پر ریاض کے نائب گورنر محمد بن عبد الرحمان بن عبد العزیز، پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی، پاکستان کے سعودی عرب میں سفیر احمد فاروق اور اعلی سفارتی حکام نے وزیراعظم اور پاکستانی وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔

وزیراعظم کی ریاض آمد پر پورے شہر میں سبز ہلالی پرچم لہرائے گئے۔

اس موقع پر وزیراعظم کو 21 توپوں کی سلامی اور سعودی عرب کی افواج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

اب وزیراعظم شاہی دیوان، قصر یمامہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کے لیے جائیں گے۔ قصر یمامہ میں وزیراعظم اور پاکستانی وفد کا باضابطہ استقبال ہوگا۔

دوطرفہ ملاقات میں پاکستان سعودی عرب تعلقات کے تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ دونوں رہنما باہمی دلچسپی کی علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

دورے کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کو عملی جامہ پہنانے کے حوالے سے باضابطہ پیش رفت متوقع ہے جو دونوں ممالک کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کے مزید فروغ کے لیے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سعودی عرب کا ہر فورم پر بھرپور ساتھ دے گا: وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد کو یقین دہانی

اس سے قبل وزیراعظم پاکستان کا طیارہ جونہی سعودی عرب کی فضا میں پہنچا تو سعودی عرب کے جنگی طیاروں سے اسے حصار میں لے لیا، اور خصوصی استقبال کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews پرتپاک استقبال سبز ہلالی پرچم سلامی شہباز شریف وزیراعظم پاکستان وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • دفاعی معاہدے پر سعودی عرب نے ترانہ ریلیز کردیا
  • پاک سعودی تاریخی دفاعی معاہدے پر اسلام آباد میں شاندار سجاوٹ
  • سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدہ، کسی ایک ملک پرجارحیت دونوں ملکوں پر جارحیت تصور ہو گی
  • وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے قصر الیمامہ میں ملاقات، دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف کا سعودی طیاروں نے استقبال کیا، 21 توپوں کی سلامی
  • وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی عرب میں پرتپاک استقبال، 21 توپوں کی سلامی، سبز ہلالی پرچم لہرائے گئے
  • وزیراعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے
  • شہباز شریف سعودی عرب کے سرکاری دورے پر اسلام آباد سے ریاض روانہ ہوگئے
  • چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کا ٹی چوک فلائی اوور منصوبے کا دورہ،تعمیراتی کاموں کا معائنہ
  • فلائی جناح نے دبئی اور لاہور کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز کر دیا