سی این این کے مطابق کاربن کے اخراج میں مسلسل اضافے کی وجہ سے سمندر ماحول سے پہلے کے مقابلے میں زیادہ کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کر رہا ہے، جس کے نتیجے میں پی ایچ لیول کم ہو رہا ہے اور پانی تیزابی ہوتا جا رہا ہے۔ اس عمل سے سمندری جاندار اور ماحولیاتی نظام متاثر ہو رہے ہیں۔

مطالعے کے مرکزی محقق اور ماہر حیاتیات میکسیمیلیان باؤم نے کہا کہ چونکہ سمندری تیزابیت مرجان اور خول جیسی کیلشیم سے بنی ساختوں کو نقصان پہنچاتی ہے، ہم یہ دیکھنا چاہتے تھے کہ آیا شارک کے دانت بھی متاثر ہو سکتے ہیں، خصوصاً وہ اقسام جو منہ کھلا رکھ کر تیرتی ہیں اور مسلسل سمندری پانی کے رابطے میں رہتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: ماحولیاتی تبدیلی کیسے حاملہ خواتین اور نومولود بچوں پر اثر انداز ہو رہی ہے؟

انہوں نے مزید کہا کہ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ صرف چھوٹے جاندار جیسے مرجان یا گھونگھے ہی نہیں بلکہ بڑے شکاری جاندار جیسے شارک کے دانت بھی تیزابی پانی میں نقصان اٹھا سکتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ سمندری تیزابیت شارک پر پہلے سے زیادہ براہِ راست اثر ڈال سکتی ہے۔

یہ تحقیق جرنل Frontiers in Marine Science میں شائع ہوئی، جس کے لیے محققین نے جرمنی کے سی لائف اوبرہاؤزن ایکویریم میں 10 بلیک ٹِپ ریف شارکس کے قدرتی طور پر جھڑنے والے 600 دانت جمع کیے۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی کے قریب سمندر میں نایاب شارک کی موجودگی کا انکشاف

ان میں سے کچھ صحت مند اور کچھ جزوی طور پر متاثرہ دانتوں کو منتخب کرکے 8 ہفتے تک 2 الگ 20 لیٹر پانی کے ٹینکوں میں رکھا گیا، جن میں سے ایک کا پی ایچ لیول 8.

2 (جو آج کے سمندر کے قریب ہے) اور دوسرے کا 7.3 (جو سال 2300 تک متوقع ہے) رکھا گیا۔

نتائج کے مطابق تیزابی پانی میں رکھے گئے دانتوں میں واضح نقصان سامنے آیا، جن میں دراڑیں، سوراخ، جڑوں کا زیادہ کٹاؤ اور ساختی کمزوری شامل تھی۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر یہ عمل جاری رہا تو شارک کی خوراک ڈھونڈنے اور ہضم کرنے کی صلاحیت متاثر ہو سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

تیزابیت دانت شارک ماحولیاتی آلودگی

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: تیزابیت ماحولیاتی آلودگی

پڑھیں:

حکومت پختونخوا میں دہشتگردوں کیخلاف طاقت کا بھرپور استعمال کرے، مولانا فضل الرحمان

سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں حالات بہت خراب ہیں، لوگ گھروں سےنہیں نکل سکتے، انہوں نے مشورہ دیا کہ پاک افغان کشیدگی کوبات چیت کے ذریعے حل کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف طاقت کا بھرپور استعمال کرے، ہم پاکستان کےساتھ ہیں۔ چینیوٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ افغانستان سے ٹی ٹی پی کے لوگ پاکستان میں آکر دہشت گرد کارروائیاں کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں حالات بہت خراب ہیں، لوگ گھروں سےنہیں نکل سکتے، انہوں نے مشورہ دیا کہ پاک افغان کشیدگی کوبات چیت کے ذریعے حل کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • پشاور: سی ٹی ڈی تھانے میں شارٹ سرکٹ سے دھماکا، ایک اہلکار شہید، 2 زخمی
  • شادی میں دلہن کے والد کا نیا انداز، جیب پر کیو آر کوڈ چسپاں کرکے ‘آن لائن سلامی’ وصول کی
  • تنزانیا: انتخابات میں خاتون صدر کامیاب‘ملک گیر پرتشدد مظاہرے
  • جہلم ویلی، امتحانی نتائج میں فیل ہونے پر طالب علم کی خودکشی
  • افغانستان کا معاملہ پیچیدہ، پاکستان نے بہت نقصان اٹھایا ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان
  • حکومت پختونخوا میں دہشتگردوں کیخلاف طاقت کا بھرپور استعمال کرے، مولانا فضل الرحمان
  • ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار کھانے کے وقفے سے پہلے ‘چائے کا وقفہ’ کرنے کا فیصلہ
  • ورڈ آف دی ایئر ’67’ کا مطلب کیا ہے؟
  • ‘ تعلیم پر 500 ارب روپے بھی خرچ کرنا پڑے تو کریں گے’، وزیر اعظم نے لیپ ٹاپ اسکیم کا افتتاح کر دیا
  • ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز کیوں متاثر ہیں؟