پشاور: بدھا کے کروڑوں روپے مالیت کے دو قدیم مجسموں کی اسمگلنگ ناکام
اشاعت کی تاریخ: 27th, August 2025 GMT
ایپکس کمیٹی کی جانب سے غیر قانونی اسمگلنگ اور اسپیکٹرم کی روک تھام کے لئے جاری کردہ ہدایات کی روشنی میں، ایکسائز پولیس پشاور نے گزشتہ شب تقریباً رات 10 بجے جوائنٹ چیک پوسٹ (جے سی پی) پشاور پر دو قدیم مجسمے برآمد کر لئے۔
برآمد شدہ نوادرات میں بدھا کا بیٹھا ہوا اورکھڑا ہوا مجسمہ شامل ہیں۔ یہ دونوں مجسمے تاریخی اور ثقافتی اعتبار سے نہایت قیمتی ہیں اور بین الاقوامی منڈی میں ان کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔
برآمدگی کے بعد یہ نوادرات مزید قانونی کارروائی اور تحفظ کے اقدامات کے لئے محکمہ آثار قدیمہ کے حوالے کر دیے گئے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بھارتی ویاگرا گولیوں کی بڑی کھیپ کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
کراچی:پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ نے موچکو چیک پوسٹ پر ایک کارروائی میں بلوچستان سے کراچی آنے والی مسافر بس کے ذریعے اسمگل شدہ اشیاء منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔
حکام نے بلوچستان سے آنے والی مسافر بس نمبر ایل ای ایس 5724 کی تلاشی کے دوران خفیہ خانوں سے چھوٹے دانوں کی صورت 9 کلوگرام اسمگل شدہ چاندی اور مختلف برانڈز کی 8 ہزار بھارتی ویاگرا ٹیبلٹس برآمد کرلیں۔
پاکستان کسٹمز کے ترجمان کے مطابق برآمد ہونے والی اسمگل شدہ چاندی، ویاگرا ٹیبلٹس اور مسافر بس کی مجموعی مالیت 3 کروڑ 15 لاکھ روپے ہے۔ کسٹمز حکام نے مقدمہ درج کرکے بس سمیت برآمد ہونے والی اشیاء کو ضبط کرلیا ہے۔