ٹوٹی پھوٹی سڑکیں؛ یہ مرمت کی ہے یا مذاق؟ پوجا بھٹ بلدیہ پر برس پڑیں
اشاعت کی تاریخ: 27th, August 2025 GMT
بھارت میں مون سون بارشوں نے مودی سرکار کی 15 سالہ حکومت کی قلعی کھول کر رکھ دی جس میں متعدد قیمتی جانیں ضائع اور شہریوں کا مال و اسباب تباہ ہوگئے۔ بارشوں اور اس سے ہونے والی تباہی نے ممبئی کو بھی نہیں چھوڑا۔ بالی ووڈ فنکار بھی محفوظ نہ رہ سکے اور حکومت پر برس پڑے۔
معروف اداکارہ اور فلم ساز پوجا بھٹ نے ممبئی کی خستہ حال اور گڑھوں سے بھری سڑکوں پر کڑی تنقید کی ہے۔
پوجا بھٹ نے ممبئی کے پرتعیش علاقے کی سڑکوں کی حالت زار پر افسوس اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مہینوں تک مرمت کے نام پر بڑی بڑی سڑکیں بند رکھی جاتی ہیں۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ اور جب یہ بن جاتی ہیں تو پہلے سے بھی زیادہ خطرناک حالت ہوجاتی ہے۔ یہ مرمت کی جاتی ہے یا مذاق کیا جاتا ہے۔
پوجا بھٹ نے مزید کہا کہ یہ صورتحال شہریوں کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے، خاص طور پر مون سون کے دنوں میں جب گڑھوں میں پانی بھرنے سے حادثات کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے بھی مقامی انتظامیہ پر محض ظاہری خوبصورتی کے فضول منصوبوں پر پیسہ لگانے اور بنیادی مسائل جیسے سڑکوں اور نکاسیٔ آب کو نظرانداز کرنے کا الزام لگایا۔
پوجا بھٹ کا کہنا تھا کہ شہر کی موجودہ حالت شہریوں کی زندگی کو مشکل بنا رہی ہے اور یہ سوال اٹھاتی ہے کہ کیا واقعی یہ ترقی ہے یا صرف دکھاوا؟
یاد رہے کہ پوجا بھٹ حال ہی میں بگ باس او ٹی ٹی اور ایمیزون منی ٹی وی کی سیریز "بگ گرلز ڈونٹ کرائے” میں نظر آئی تھیں۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پوجا بھٹ
پڑھیں:
قال اللہ تعالیٰ و قال رسول اللہ ﷺ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251102-09-1
زمین اور آسمانوں کے لشکر اللہ ہی کے قبضہ قدرت میں ہیں اور وہ زبردست اور حکیم ہے۔ اے نبیؐ، ہم نے تم کو شہادت دینے والا، بشارت دینے والا اور خبردار کر دینے والا بنا کر بھیجا ہے۔ تاکہ اے لوگو، تم اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ اور اْس کا ساتھ دو، اس کی تعظیم و توقیر کرو اور صبح و شام اس کی تسبیح کرتے رہو۔ اے نبیؐ، جو لوگ تم سے بیعت کر رہے تھے وہ دراصل اللہ سے بیعت کر رہے تھے ان کے ہاتھ پر اللہ کا ہاتھ تھا اب جو اس عہد کو توڑے گا اْس کی عہد شکنی کا وبال اس کی اپنی ہی ذات پر ہوگا، اور جو اْس عہد کو وفا کرے گا جو اس نے اللہ سے کیا ہے، اللہ عنقریب اس کو بڑا اجر عطا فرمائے گا۔ (سورۃ الفتح:7تا10)
سیدنا ابو ہریرہؓ سے روا یت ہے انہوں نے یہ فرمان نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب کیا آپ نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی سو جاتا ہے تو شیطان اس کے سر کے پچھلے حصے پر تین گرہیں لگاتا ہے ہر گرہ پر تھپکی دیتا ہے کہ تم پر ایک بہت لمبی رات (کا سونا لازم) ہے جب انسان بیدار ہو کر اللہ تعالیٰ کا ذکر کرتا ہے تو ایک گرہ کھل جاتی ہے اور جب وہ وضو کرتا ہے اس سے دوسری گرہ کھل جاتی ہے پھر جب نماز پڑھتا ہے ساری گرہیں کھل جاتی ہیں اور وہ چاق چوبند ہشاش بشاش پاک طبیعت (کے ساتھ) صبح کرتا ہے ورنہ (جاگ کر عبادت نہیں کرتا تو) صبح کو گندے دل کے ساتھ اور سست اٹھتا ہے۔ (صحیح مسلم)