Al Qamar Online:
2025-11-02@17:45:25 GMT

بلوچستان کے سنگلاخ پہاڑوں پر شجرکاری مہم کا آغاز

اشاعت کی تاریخ: 27th, August 2025 GMT



کوئٹہ:

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا گرین ویژن آنے والی نسلوں کے لیے امید اور خوشحالی کا پیغام بن گیا۔

حکومت بلوچستان نے صوبے کے سنگلاخ پہاڑوں پر شجرکاری مہم کا آغاز کردیا ہے جس کی بدولت بنجر پہاڑ برسوں بعد ہریالی کی نئی امید سے جگمگا اُٹھے ہیں۔

اس تعمیری خواب کی بنیاد فروری 2025 میں رکھی گئی جس کے تحت پہلے مرحلے میں 5 مئی 2025 کو فلیگ پہاڑ اور کوہِ مہردار پر چار ہزار پودے لگائے گئے۔

 دوسرے مرحلے میں 15 جولائی سے 15 اگست تک سلپنگ بیوٹی پہاڑ پر آٹھ ہزار سے زائد پودے لگائے گئے۔

شجرکاری مہم کے تحت شہتوت، زیتون، پستہ، سرو، کوئٹہ پائن، نیم اور کیکر پہاڑوں کی ڈھلوانوں پر اُگائے گئے ہیں، ان پودوں کی بقا کے لیے واٹر ٹینکس، پائپ لائن اور ڈرِپ اِریگیشن سسٹم بھی نصب کیا گیا جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ 85 فیصد پودے آج بھی زندہ ہیں۔

78 ہزار فٹ پائپ لائن، 82 ہزار فٹ ڈرپ ایریگیشن، 45 ہزار لیٹر ٹینکس اور سولر سسٹم سے پانی کی فراہمی ممکن بنائی جارہی ہے۔

اگلے مرحلے میں ہنہ ویسٹ پہاڑ پر49 ایکڑ پر پھل دار درخت عوامی و نجی شراکت داری سے لگائے جائیں گے۔

یہ مہم صرف شجرکاری نہیں بلکہ بلوچستان کی سرزمین پر سبز انقلاب کی شروعات ہے، شجرکاری مہم آنے والی نسلوں کے لیے سانسیں بچھانے کا عہد ہے، بلوچستان کو گلستان اور پاکستان کو خوشحال بنانے کی جانب یہ ایک اہم قدم ہے۔

 

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان شجرکاری مہم

پڑھیں:

بلوچستان بار کونسل انتخابات، 6 نشستوں پر پروفیشنل پینل، 2 پر انڈپنڈنٹ پینل کی جیت

نتائج کے مطابق پروفیشنل پینل نے 8 میں سے 6 نشستوں پر کامیابی حاصل کر لیں، جبکہ انڈپنڈنٹ پینل کے 2 امیدوار کامیاب قرار دیئے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں ہونے والے بلوچستان بار کونسل کے انتخابات کے نتائج سامنے آ گئے۔ جس میں پروفیشنل پینل نے 8 میں سے 6 نشستوں پر کامیابی حاصل کر لیں، جبکہ انڈپنڈنٹ پینل کے 2 امیدوار کامیاب قرار دیئے گئے ہیں۔ میر عطااللہ لانگو، محمد افضل حریفال، نادر چھلگری اور نجیب اللہ کاکڑ کامیاب ہوگئے ہیں۔ اسی طرح نصیرآباد سبی زون سے راحب بلیدی، ژوب لورالائی زون سے محمد ایاز مندوخیل، لسبیلہ مکران زون سے جاڈین دشتی اور کوئٹہ قلات زون سے انڈپنڈنٹ پینل کے محمد خالد ایڈووکیٹ کامیاب ہو گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان بار کونسل انتخابات، 6 نشستوں پر پروفیشنل پینل، 2 پر انڈپنڈنٹ پینل کی جیت
  • ؎لانڈھی ٹائون کے چیئرمین عبدالجمیل خان ٹائون میونسپل کمشنر سیدامداد شاہ کے ہمراہ یوسی 2اور3میں پیور بلاک لگائے جانے کے کام کا معائنہ کررہے ہیں
  • بلوچستان بار کونسل انتخابات، 37 امیدواروں میں مقابلہ
  • بلوچستان میں 142 سال پرانی لیویز فورس کیوں ختم کی گئی؟
  • بلوچستان، ایف آئی کی انسانی اسمگلنگ کیخلاف کارروائیاں، 10 افراد گرفتار
  • ’کھودا پہاڑ نکلا تابنا‘، اٹلی کی سبز ممی کا معمہ حل ہوگیا!
  • سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں 2کارروائیاں؛ فتنۃ الہندوستان کے 18دہشت گرد ہلاک
  • بلوچستان ہائیکورٹ میں 2 ایڈیشنل ججز کی تقرری کے لیے نامزدگیاں طلب
  • سلمان خان دہشت گرد قرار؟ بھارتی میڈیا کا ایک اور پروپیگنڈا
  • بی ایل اے کی دہشت گردی