Daily Mumtaz:
2025-09-17@23:36:52 GMT

انڈوں کی فروخت پر عارضی پابندی عائد کر دی گئی

اشاعت کی تاریخ: 27th, August 2025 GMT

انڈوں کی فروخت پر عارضی پابندی عائد کر دی گئی

بھارتی ریاست راجستھان میں پہلی مرتبہ انڈوں کی فروخت پر عارضی پابندی عائد کر دی گئی ، جو ہندو اور جین مذہبی تہواروں کے احترام میں کی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ پابندی ہندو مذہبی تقریبات پریوشن ، سموتسری اور اننت چتردشی کے دوران لگائی گئی  ۔ روایتی طور پر ان تہواروں کے موقع پر گوشت اور مچھلی کی دکانیں بند رہتی تھیں، تاہم اس سال پہلی مرتبہ انڈے فروخت کرنے والی دکانوں پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔
راجستھان کی مقامی انتظامیہ نے اس حوالے سے 26 اگست کو ایک سرکاری حکم نامہ جاری کیا، جس کے مطابق 28 اگست اور 6 ستمبر کو ریاست بھر میں تمام *نان ویج* (گوشت، مچھلی اور انڈے) کی دکانیں بند رہیں گی، خواہ وہ ذبح خانے ہوں یا چھوٹے فوڈ اسٹالز۔
اس اقدام کے پیچھے مذہبی تنظیموں کا دباؤ بھی کارفرما ہے، جو برسوں سے ان تہواروں کے دوران “اہنسا” (عدم تشدد) کے اصول پر مکمل عملدرآمد کا مطالبہ کر رہی تھیں۔ اس سال حکومت نے ان مطالبات کو تسلیم کرتے ہوئے انڈوں کی فروخت پر بھی پابندی لگا دی ہے۔
واضح رہے کہ جین مت میں انڈوں کو بھی ایک زندہ مخلوق کے امکان کے طور پر دیکھا جاتا ہے، چاہے وہ فرٹیلائزڈ نہ ہوں۔ اسی نظریے کے تحت انڈوں کا استعمال بھی تشدد کے مترادف سمجھا جاتا ہے۔
بلدیاتی اداروں کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس حکم پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں، تاکہ مذہبی تہواروں کے تقدس کو برقرار رکھا جا سکے۔
یہ پہلا موقع ہے کہ راجستھان جیسے کثیرالمذاہب اور ثقافتی ریاست میں خوراک سے متعلق ایک نئی حد مقرر کی گئی ہے، جس پر عوامی و سیاسی سطح پر مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: تہواروں کے گئی ہے

پڑھیں:

رکن ممالک اسرائیلی کیساتھ تجارت معطل اور صیہونی وزراء پر پابندی عائد کریں،یورپی کمیشن

یورپی کمیشن نے اپنے رکن ممالک پر زور دیا ہے کہ غزہ جنگ کے باعث اسرائیل کے ساتھ تجارتی مراعات معطل کردی جائیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس نے رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ بعض اسرائیلی مصنوعات پر اضافی محصولات لگائیں۔
انہوں نے اپیل کی کہ اسرائیلی آبادکاروں اور انتہاپسند اسرائیلی وزراء ایتمار بن گویر اور بیتزالیل سموتریچ پر پابندیاں عائد کرنے کی اپیل کی۔
یورپی کمیشن کے مطابق اسرائیلی جارحیت یورپی یونین اسرائیل ایسوسی ایشن معاہدے کے انسانی حقوق اور جمہوری اصولوں کے احترام کو لازمی قرار دینے والے آرٹیکل 2 کی خلاف ورزی ہیں۔

انہوں نے غزہ میں بگڑتی انسانی المیے، امداد کی ناکہ بندی، فوجی کارروائیوں میں شدت اور مغربی کنارے میں E1 بستی منصوبے کی منظوری کو خلاف ورزی کی وجوہات بتایا۔
یورپی کمیشن کی صدر اورسلا فان ڈیر لاین نے فوری جنگ بندی، انسانی امداد کے لیے کھلی رسائی اور یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ دو طرفہ تعاون روک دیا جائے گا۔ تاہم یورپی یونین کے 27 رکن ممالک میں اس تجویز پر مکمل اتفاق نہیں ہے۔ اسپین اور آئرلینڈ معاشی پابندیوں اور اسلحہ پابندی کے حق میں ہیں جبکہ جرمنی اور ہنگری ان اقدامات کی مخالفت کر رہے ہیں۔
یورپی کمیشن کی یہ تجویز اس وقت سامنے آئی  جب یورپ بھر میں ہزاروں افراد اسرائیل کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں اور منگل کو اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کو نسل کشی قرار دیا گیا۔

Post Views: 7

متعلقہ مضامین

  • طالبان نے غیر اخلاقی سرگرمیوں کی روک تھام کیلیے انٹرنیٹ پر پابندی عائد کردی
  • رکن ممالک اسرائیلی کیساتھ تجارت معطل اور صیہونی وزراء پر پابندی عائد کریں،یورپی کمیشن
  • ملکی گیس کنکشن پر مستقل پابندی عائد، درخواستیں منسوخ کرنے کی ہدایت
  • بھارتی کرکٹرز پر پاکستانی نیٹ بولرز کے ساتھ تصاویر پر بھی پابندی عائد
  • منشیات کے استعمال پر نیدرلینڈز کے کرکٹر پر پابندی عائد
  • قازقستان میں جبری شادیوں اور دلہنوں کے اغوا پر پابندی عائد، 10 سال قید کی سزا
  • قازقستان؛ زبردستی اور جبری شادیوں پر پابندی عائد؛ خلاف ورزی پر سنگین سزا
  • قازقستان نے جبری شادیوں اور دلہنوں کے اغوا پر پابندی عائد کر دی
  • قازقستان میں جبری شادیوں اور دلہنوں کے اغوا پر سخت پابندی عائد، 10 سال قید کی سزا کا قانون نافذ
  • قازقستان میں جبری شادیوں اور دلہنوں کے اغوا پر سخت پابندی عائد