اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن (یو ایس سی) کی بندش کے لیے 30 ارب روپے کے پیکج کی منظوری دے دی اور ہدایت کی کہ یہ عمل شفاف اور منظم طریقے سے مکمل کیا جائے۔

صنعت و پیداوار کی وزارت کی جانب سے پیش کی گئی سمری میں ملازمین کی فلاح و بہبود اور واجبات کی ادائیگی کے انتظامات شامل تھے۔ ای سی سی نے یوٹیلٹی اسٹورز کے اثاثے رواں مالی سال میں فروخت کرنے کی بھی منظوری دی، جبکہ بندش کے اخراجات ان ہی رقوم سے پورے کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: وفاقی کابینہ نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو تحلیل کرنے کی منظوری دے دی

اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کی، جس میں وفاقی وزراء رانا تنویر حسین، جام کمال خان سمیت دیگر شریک ہوئے جبکہ وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے آن لائن شرکت کی۔

یوٹیلٹی اسٹورز کی مکمل بندش سے تقریباً 12 ہزار ملازمین کے بے روزگار ہونے کا خدشہ ہے۔ منتقلی کے دوران صرف 300 کلیدی ملازمین عارضی طور پر برقرار رہیں گے تاکہ نجکاری کے عمل کو سہولت دی جا سکے۔ حکومت نے واجبات اور نقصانات کی ادائیگی تین مراحل میں مکمل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یو ایس سی کو اس وقت 23 ارب روپے کے نقصانات کا سامنا ہے، جبکہ 14 ارب روپے کی ادائیگیاں نجی وینڈرز کو بقایا ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز بند، خریدو فروخت مکمل طور پر معطل

رواں سال وزارت صنعت و پیداوار نے یوٹیلٹی اسٹورز کی ملک بھر میں مستقل بندش کا حکم دیا تھا، جس سے دہائیوں پر محیط سبسڈائزڈ ریٹیل نیٹ ورک کا اختتام ہو گیا جو لاکھوں کم آمدنی والے گھرانوں کو سہولت فراہم کرتا تھا۔

31 جولائی سے تمام فروخت اور خریداری کی سرگرمیاں معطل کر دی گئی ہیں، جبکہ یکم اگست سے کرایہ دار دکانوں کو خالی کرنے کے نوٹس جاری کیے گئے تھے۔ اثاثے اور آئی ٹی سسٹمز شفاف طریقے سے نیلام کیے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: یوٹیلٹی اسٹورز ارب روپے

پڑھیں:

آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 2 روپے 43 پیسے اضافے کے بعد 265 روپے 45 پیسے ہوگئی جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 278 روپے 44 پیسے فی لیٹر ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔ وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 43 پیسے اضافہ جبکہ ڈیزل 3 روپے 2 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا، پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 2 روپے 43 پیسے اضافے کے بعد 265 روپے 45 پیسے ہوگئی جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 278 روپے 44 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • ملک میں چینی کی قیمت 210 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
  • کوہستان کرپشن اسکینڈل کے مرکزی ملزم قیصر اقبال اور انکی اہلیہ کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور
  • آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا
  • وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ: سرکاری ملازمین کے ہاؤس رینٹ سیلنگ میں 85 فیصد اضافہ منظور
  • سرکاری ملازمین کیلیے ہاؤس رینٹ سیلنگ میں بڑے اضافے کی منظوری
  • کراچی میں حوالہ ہنڈی کیخلاف کارروائی، ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کے ڈالر برآمد
  • کراچی میں ای چالان کی بھاری رقم پر جماعت اسلامی کا احتجاج، سٹی کونسل میں قرارداد پیش
  • وفاقی ملازمین کے ہائوس رینٹ سیلنگ میں 85 فیصد اضافہ منظور
  • سرکاری ملازمین کیلیے رہائشی مکانات کے کرایوں کی حد میں نمایاں اضافہ
  • کراچی میں حوالہ ہنڈی کیخلاف  کارروائی، ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کے ڈالر برآمد