سوشل میڈیا کمپنی نوجوانوں کو خودکشی پر اکسانے کا باعث ہے، تحقیق
اشاعت کی تاریخ: 29th, August 2025 GMT
واشنگٹن:
امریکا میں ہونے والی حالیہ تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ انسٹاگرام اور فیس بک پر مشتمل امریکی سوشل میڈیا کمپنی میٹا کے مصنوعی ذہانت کا چیٹ بوٹ نوجوانوں میں نقصان دہ رویے کا باعث بن سکتا ہے، جس میں خودکشی، خود کو نقصان پہنچانے، کھانے کے مسائل شامل ہیں۔
واشنگٹن پوسٹ کے مطابق سوشل میڈیا کے استعمال کے دوران حفاظتی اقدامات سے متعلق کی گئی حالیہ ایک تحقیق میں یہ انکشاف ہوا ہے۔
تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ایک ٹیسٹ میں چیٹ بوٹ نے مشترکہ خودکشی کا منصوبہ تجویز کیا اور بعد میں ہونے والی گفتگو میں بھی اس موضوع کو طول دیتا رہا۔
ایڈووکیسی گروپ کامن سینس میڈیا کی جانب سے فراہم کی گئی رپورٹ میں والدین کو خبردار کیا گیا ہے اور میٹا پر زور دیا ہے کہ وہ 18 سال سے کم عمر کے نابالغ بچوں کی چیٹ بوٹ تک رسائی محدود کردے۔
کامن سینس میڈیا گروپ نے کہا کہ میٹا کے پلیٹ فارمز یا ایپلی کیشن میں دستیاب چیٹ بوٹ تعاون کرنے والے دوست کی طرح قائل کرتے ہوئے خطرناک رویے کی حوصلہ افزائی کرسکتا ہے لیکن ضرورت کے وقت مناسب مداخلت کرنے میں ناکام ہوتا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ بوٹ واحد اے آئی سسٹم نہیں ہے جس سے صارفین کو خطرےمیں ڈالنے پر تنقید کی جارہی ہے اور خاص طور اس سے بچنا مشکل ہے کیونکہ یہ براہ راست انسٹاگرام پر دیا گیا ہے اور 13 سال کے بچوں کی بھی پہنچ میں ہے، جس میں والدین کے لیے ڈس ایبل کرنے کے لیے کوئی آپش بھی نہیں دیا گیا ہے۔
کامن سینس میڈیا میں اے آئی پروگرام کے سینئر ڈائریکٹر روبی ٹورنی نے بتایا کہ اے آئی معلومات کی فراہمی سے آگے جاتا ہے اور نوجوانوں کی مدد کرنے میں فعال کردار ادا کرتا ہے اور خبردار کرتا ہے کہ خیالی تصورات اور حقیقت کے درمیان دھندلا جاتا خطرناک ہوسکتا ہے۔
اس حوالے سے میٹا نے بتایا کہ بچوں سمیت سب کے لیے سخت ہدایات دی گئی ہیں کہ اے آئی کے ساتھ کیسے کام کرنا ہے۔
کمپنی کی ترجمان صوفی ووگیل نے بتایا کہ خودکشی کی طرف مائل کرنے یا کھانے کی عادت میں خرابی جیسے مواد کی اجازت نہیں ہے اور جو مسائل یہاں اجاگر کیے گئے ہیں اس کے سدباب کے لیے ہم بھرپور کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں نوجوان کا اے آئی کے ساتھ محفوظ اور مثبت تجربہ ہو، اسی لیے ہمارے اے آئیز حساس صورت حال میں لوگوں کو تعاون کرنے کے لیے تربیت یافتہ ہیں۔
روبی ٹورنی نے کہا کہ میٹا اے آئی اس وقت بچوں اور نوجوانوں کے لیے محفوظ نہیں ہے اور اس کو محفوظ بنانے لیے محنت درکار ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چیٹ بوٹ ہے اور اے آئی گیا ہے کے لیے
پڑھیں:
سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کا چھوٹا بھائی عمر انتقال کرگیا
سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کا چھوٹا بھائی عمر انتقال کرگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 15 September, 2025 سب نیوز
احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر شاہ انتقال کرگئے
پاکستان کے مشہور ننھے اسٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عُمر شاہ انتقال کر گئے ہیں۔
یہ افسوسناک خبر احمد شاہ کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جاری کی گئی، جہاں انہوں نے مداحوں سے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی درخواست کی۔
’ہمارے خاندان کا ننھا چمکتا ستارہ اُمر شاہ خالقِ حقیقی سے جا ملا۔‘
تاحال عُمر شاہ کے انتقال کی وجہ اور دیگر تفصیلات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔
یاد رہے کہ عمر شاہ اپنی معصوم مسکراہٹ، پیارے انداز اور شرارتی طبیعت کی وجہ سے مداحوں میں بے حد مقبول تھے اور اکثر اپنے بڑے بھائی احمد شاہ کے ساتھ ویڈیوز اور ٹی وی شوز میں نظر آتے تھے۔
ان کی اچانک وفات کی خبر نے نہ صرف احمد شاہ اور ان کے خاندان بلکہ ان کے لاکھوں چاہنے والوں کو بھی گہرے صدمے اور دکھ میں مبتلا کر دیا ہے۔
اہلِ خانہ نے تمام احباب سے درخواست کی ہے کہ عُمر شاہ کی مغفرت اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کریں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرطورخم بارڈر پر اے این ایف نے منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنادی طورخم بارڈر پر اے این ایف نے منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنادی نواز شریف کی آج طبی معائنے کے لیے لندن روانگی کا امکان ایشیا کپ کے ہائی وولٹیج ٹاکرے میں بھارت نے پاکستان کو 7وکٹوں سے عبرتناک شکست دیدی اسرائیل عالمی امن کیلئے مسلسل خطرہ بنا ہوا ہے،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سی پیک کو روک کر پاکستان کے معاشی راستے کو روکا جا رہا ہے، مولانا فضل الرحمان عالمی برادری دوہرا معیار چھوڑ دے، اسرائیلی حملے کا سخت اور موثر جواب دیا جانا چاہیے، قطری وزیراعظمCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم