پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ کیخلاف اقدامات، صدر نے ترمیمی بل کی منظوری دے دی
اشاعت کی تاریخ: 30th, August 2025 GMT
صدر مملکت آصف علی زرداری نے پیٹرولیم ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی ہے۔ اس نئے قانون کے تحت اسمگلنگ اور غیر قانونی پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی مزید مؤثر اور سخت بنائی گئی ہے۔
صدر آصف علی زرداری نے پٹرولیم ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی
ترمیمی ایکٹ اسمگلنگ اور غیر قانونی پٹرول پمپس کے خلاف اقدامات مضبوط کرتا ہے
ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز اور کسٹمز حکام کو ضبطگی کے اختیارات مل گئ
پٹرولیم مصنوعات کی آئی ٹی بیسڈ ٹریکنگ متعارف کرائی گئی ہے
خلاف ورزیوں…
— PPP (@MediaCellPPP) August 30, 2025
ترمیمی بل کی منظوری کے بعد ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز اور کسٹمز حکام کو ضبطگی کے اختیارات مل گئے ہیں۔ قانون کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی آئی ٹی بیسڈ ٹریکنگ متعارف کرائی گئی ہے، جبکہ خلاف ورزیوں پر سخت سزائیں اور جرمانے بڑھا دیے گئے ہیں۔
یہ قانون پٹرولیم شعبے کی ریگولیشن کو جدید بنانے اور شفافیت بڑھانے میں مدد گار ہوگا، قانون سے اسمگلنگ اور ٹیکس چوری کے خلاف سرکاری اقدامات مزید مؤثر ہوں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسمگلنگ آصف زرداری پیٹرولیم مصنوعات ترمیمی بل صدر مملکت غیرقانونی پیٹرول پمپ وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسمگلنگ پیٹرولیم مصنوعات ترمیمی بل صدر مملکت غیرقانونی پیٹرول پمپ وی نیوز کی منظوری اسمگلنگ ا
پڑھیں:
جاپان میں خونی ریچھوں کے حملوں کیخلاف اقدامات
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹوکیو: جاپان میں ریچھوں کے بڑھتے ہوئے حملوں کے خلاف حکومت نے اہم قدم اٹھالیا۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جاپانی حکام نے جنگلی ریچھوں کے مسلسل ہونے والے حملوں سے نمٹنے کے لیے بڑے پیمانے پر شکاریوں کے لیے فنڈ جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وزارتِ ماحولیات نے ایک بیان جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ حکومتی سطح پر ایک پروگرام مرتب کیا جا رہا ہے، جس کے تحت لائسنس یافتہ شکاریوں یا دیگر افراد کی خدمات حاصل کی جائے گی تاکہ جان لیوا مسئلے سے نمٹا جاسکے۔ سرکاری رپورٹ کے مطابق جاری برس ریچھوں نے ریکارڈ توڑ تعداد میں حملے کیے ہیں، جس میں 13 اموات اور 100 سے زیادہ لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔
یہ بات بھی علم میں رہے کہ حالیہ مہینوں میں ریچھوں نے ایک اسکول کے دروازے توڑ ڈالے، بس اسٹاپ پر سیاحوں پر حملہ کردیا اور بڑے بازاروں میں آزادانہ گھومنے جیسے واقعات تواتر کے ساتھ سامنے آئے ہیں۔