فلڈ ریلیف کے سلسلے میں کھیلے گئے چیریٹی میچ میں پشاور زلمی نے سخت مقابلے کے بعد لیجنڈز الیون کو 6 رنز سے ہرادیا۔

پشاور کے عمران خان اسٹیڈیم میں بارش کے باعث میچ کو 15 اوورز تک محدود کیا گیا۔ ٹاس جیت کر لیجنڈز الیون نے پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

پشاور زلمی کی پوری ٹیم 14.3 اوورز میں 144 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔ کپتان بابر اعظم نے 41 جبکہ یاسر حمید نے 35 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔ لیجنڈز الیون کی جانب سے شاہد آفریدی اور عبد الرحمان نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں لیجنڈز الیون کی ٹیم مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز بنا سکی۔

کپتان انضمام الحق نے 23 گیندوں پر 46 اور اظہر محمود نے 15 گیندوں پر 34 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، تاہم وہ ٹیم کو فتح نہ دلا سکے۔

پشاور زلمی کی طرف سے محمد عرفان اور بابر اعظم نے 2،2 وکٹیں اپنے نام کیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews پشاور پشاور زلمی سیلاب زدگان کی مدد شکست دے دی عمران خان اسٹیڈیم فلڈ ریلیف چیریٹی میچ لیجنڈز الیون وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پشاور پشاور زلمی سیلاب زدگان کی مدد عمران خان اسٹیڈیم فلڈ ریلیف چیریٹی میچ لیجنڈز الیون وی نیوز لیجنڈز الیون پشاور زلمی

پڑھیں:

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا آج مدمقابل ہوں گے

پیرس اولمپک کے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم اور بھارت کے نیرج چوپڑا آج ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے۔

ٹوکیو میں جیولین تھرو کا کوالیفیکشن راؤنڈ پاکستانی وقت کے مطابق چار بج کر 45 منٹ پر شروع ہو گا۔

مقابلے میں جرمنی کے ویبر سمیت دوسرے معروف جیولین تھرور بھی ایکشن میں ہوں گے۔

ارشد ندیم نے مداحوں سے اپنی کامیابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جیولین تھرو مقابلے کا فائنل 18 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ دونوں کھلاڑی مئی میں بھارت اور پاکستان کے درمیان چار روزہ کشیدگی کے بعد پہلی مرتبہ مدمقابل آئیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ٹی 20 ایشیا کپ: یو اے ای کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ
  • ایشیا کپ: سنسنی خیز مقابلے کے بعدبنگلادیش کے ہاتھوںافغانستان کوشکست
  • ڈی ایم اے کی جی نائن اور آئی الیون بس اسٹینڈز کی کامیاب نیلامی
  • پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
  • بھارت اور پاکستان طویل انتظار کے بعد نیزہ بازی مقابلے کے لیے تیار
  • ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا آج مدمقابل ہوں گے
  • انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید تگڑا
  • کلفٹن میں پولیس سے مقابلے میں ملزم زخمی حالت میں گرفتار
  • غزہ سے جیٹ اسکی پر یورپ پہنچنے والے فلسطینی کی سنسنی خیز کہانی
  • نفرت کو شکست، پاک بھارت مقابلے میں بھارتی اور پاکستانی شائقین کی گلے ملنے کی ویڈیو وائرل