ریکھا نے شوہر مکیش اگروال کی خودکشی پر برسوں بعد خاموشی توڑ دی
اشاعت کی تاریخ: 31st, August 2025 GMT
بالی وُڈ اداکارہ ریکھا کی ذاتی زندگی ہمیشہ خبروں کی زینت بنی رہی۔ مارچ 1990 میں انہوں نے دہلی کے صنعت کار مکیش اگروال سے شادی کی۔ بظاہر یہ ان کی زندگی کا سکون بھرا فیصلہ لگ رہا تھا، لیکن حالات مختلف نکلے۔
مزید پڑھیں: ریکھا اور امیتابھ بچن کے افیئر پر جیا بچن کیا کہتی ہیں؟
ریکھا نے بعد ازاں پروگرام میں بتایا کہ یہ شادی ’محبت پر مبنی نہیں تھی‘ بلکہ مکیش انہیں ایک اجنبی لگتے تھے۔ شادی کے بعد لندن کے ہنی مون پر انہیں احساس ہوا کہ دونوں کی سوچ اور مزاج میں شدید فرق ہے۔
ریکھا کے مطابق چند ہی مہینوں میں دونوں نے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا تھا اور طلاق کا خیال سب سے پہلے مکیش نے پیش کیا تھا۔
مزید پڑھیں:ایشوریا رائے نے ریکھا کو ’ماں‘ کہہ کر پکارا، ویڈیو وائرل
افسوسناک طور پر کچھ عرصے بعد مکیش اگروال نے خودکشی کرلی۔ اس سانحے کے بعد ریکھا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا، حتیٰ کہ انہیں ’چڑیل‘ جیسے الفاظ سے پکارا گیا اور شوہر کی موت کا ذمے دار قرار دیا گیا۔
اس وقت ریکھا نے وضاحت کی تھی کہ ہمارے رشتے میں ایک مرحلہ ایسا آیا جہاں ہم دونوں نے سمجھ لیا کہ یہ نااتفاقی ختم نہیں ہوسکتی۔
2004 میں ایک انٹرویو میں ریکھا نے کہا تھا جب وہ واقعی بڑی ہوئیں۔ یہ سن کر عجیب لگتا ہے مگر یہ واقعہ میری زندگی کا سب سے بڑا سبق تھا، اس نے مجھے سمجھا دیا کہ دنیا اصل میں کیسی ہے۔
مزید پڑھیں:عمران خان، اداکارہ ریکھا اور ونود کھنہ کے رقص کی پرانی ویڈیو ایک بار پھر وائرل ہونے لگی
ریکھا نے بتایا کہ شوہر کی موت کے بعد وہ صدمے، انکار، غصے، خود ترسی اور پھر آخرکار قبولیت کے مراحل سے گزریں۔ اس واقعے کے بعد ریکھا نے دوبارہ شادی نہیں کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بالی وڈ اداکارہ خودکشی ریکھا مکیش اگروال.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بالی وڈ اداکارہ ریکھا مکیش اگروال مکیش اگروال ریکھا نے کے بعد
پڑھیں:
کراچی، مختلف علاقے کے گھروں سے 2 افراد کی گلے میں پھندا لگی لاشیں برآمد
کراچی:شہر قائد کے مختلف علاقوں میں گھروں سے 2 افراد کی گلے میں پھندا لگی لاشیں ملیں ، ابتدائی تحقیقات میں پولیس دونوں واقعات کو خودکشی بتا رہی ہے جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کورنگی کے علاقے ضیا کالونی میں گھر سے نوجوان کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جسے ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچایا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 17 سالہ حیدر علی کے نام سے کی گئی۔
جبکہ کورنگی پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خودکشی کا بتایا جا رہا ہے جس کی پولیس مزید چھان بین کر رہی ہے۔
چاکیواڑہ 2 نمبر جھٹ پٹ مارکیٹ کے قریب رہائشی عمارت کے فلیٹ سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جسے ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 36 سالہ نعیم کے نام سے کی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اہلخانہ نے بیان دیا ہے کہ متوفی کا ذہنی توازن درست نہیں تھا اور اس سے قبل بھی خودکشی کی کوشش کر چکا ہے۔
تاہم پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد متوفی کی لاش ورثا کے حوالے کر دی جبکہ واقعے کی پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔