احتساب نہ ہوا تو بارش کے بعد تباہی کا تماشہ ہر سال ہوگا،خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 1st, September 2025 GMT
احتساب نہ ہوا تو بارش کے بعد تباہی کا تماشہ ہر سال ہوگا،خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 1 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ احتساب نہ ہوا تو بارش کے بعد تباہی کا تماشہ ہر سال ہوگا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سیالکوٹ میں بارش سے تباہی کی وجہ 2019 میں شروع ہونے والا منصوبہ ہے۔ پی ٹی آئی دور کے منصوبے میں ایک سینیٹر سمیت سیاستدان ٹھیکیدار ہیں۔ حکومت ان کے گریبان بھی پکڑے گی، احتساب بھی کرے گی۔
خواجہ آصف نے کہا کہ پارلیمنٹ کا سیشن شروع ہورہا ہے،وہاں معاملہ اٹھاؤں گا، پراجیکٹ ڈائریکٹر سے رابطہ کیا،ڈیڑھ سال میں خاطرخواہ رسپانس نہیں ملا، گورکھ دھندے میں شامل گورنمنٹ آفیشلز کی جوابدہی بھی ہوگی، یہاں کے پٹواریوں، تحصیلداروں کے پیرس اور نیویارک میں کاروبار ہیں۔ ان پٹواریوں، تحصیلداروں کے پاس کینیڈین شہریت بھی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستانی اور چینی سرمایہ کار ملکر نئی راہیں کھول سکتے ہیں، وزیر خزانہ پاکستانی اور چینی سرمایہ کار ملکر نئی راہیں کھول سکتے ہیں، وزیر خزانہ پاک فوج کا ایم آئی17 ہیلی کاپٹر چلاس میں گر کر تباہ، عملے کے 5 ارکان شہید دریائے چناب میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب پاکستان نے 2600 ارب روپے کا قرضہ قبل از وقت ادا کردیا وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات عافیہ صدیقی کیس؛ جسٹس انعام امین منہاس کا نیا بننے والا بینچ بھی ٹوٹ گیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: خواجہ ا صف
پڑھیں:
بارش متاثرین کے فنڈ کرپشن کی نظرہوچکے ہیں ،مولانا محمد صالح انڈھڑ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سکھر(نمائندہ جسارت ) جمعیت علما اسلام صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل و ضلع سکھر کے امیر مولانا محمد صالح انڈھڑ نے کہا ہے کہ 2022 کے سیلاب و بارش متاثرین کے منہدم مکانات کی تعمیر کے لیے جاری فنڈ کرپشن کی نظر ہو ہوچکے ہیں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری سرکاری امدادی فنڈز ہینڈز اور سندھ بینک کی گٹھ جوڑ اور مبینہ بدعنوانی کی نذر ہو چکے ہیں، جس کے نتیجے میں متاثرہ خاندان شدید مشکلات کا شکار ہیں اور اپنے گھروں کی تعمیر سے محروم ہیں اس سنگین صورتحال پر جمعیت علماء اسلام ضلع سکھر کے امیر مولانا محمد صالح انڈھڑ نے اعلان کیا ہے کہ بدعنوانی اور عوام دشمن اقدامات کے خلاف 2 نومبر کو پنوعاقل سے سکھر تک لانگ مارچ نکالا جائے گا۔انہوں نے عوام، سیلاب متاثرین اور کارکنان ، کسان، اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ اس احتجاج میں بھرپور شرکت کریں، تاکہ کرپٹ مافیا کو بے نقاب کیا جا سکے اور متاثرین کو ان کا حق دلایا جائے۔مولانا محمد صالح انڈھڑ کا مزید کہنا تھاکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو باقاعدہ تحریری درخواست ارسال کی گئی ہے، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ متاثرین کے لیے جاری امدادی رقوم براہِ راست ان کے قومی شناختی کارڈ نمبرز کے ذریعے ادا کی جائیں۔تاکہ کسی بھی ادارے یا شخص کی بدعنوانی اور مداخلت کے بغیر یہ رقم حقیقی مستحقین تک پہنچ سکے۔