اسلام آباد(صغیر چوہدری )  سیلاب کتنی تباہی  اور کتنا نقصان پہنچا؟سیلاب کے بعد  مہنگائی کے طوفان کاخدشہ،ڈیلی ممتاز کی تحقیقاتی رپورٹ میں ہوشربا انکشافات سامنے آگئے ۔  رپورٹ کے مطابق حالیہ سیلاب سے مجموعی طور پر پاکستان میں3 کروڑ افراد متاثر ہوئے جبکہ مجموعی طور پر 30 ارب ڈالر سے زائد کا مالی اور اقتصادی نقصان ہوا جبکہ ایک ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوئے اور کئی ہزار مویشی ہلاک یا لاپتا ہوئے ہیں۔
تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ذخیرہ اندوز بھی گھناونے کھیل کے لیے متحرک ہوگئے  جبکہ متعلقہ اداروں اور حکومت کی نااہلی سے درآمدی گندم ناقابل استعمال ہو گئی ۔  رپورٹ کےمطابق چینی کے بعد اب اٹے کا بحران شروع ہو گیا ہے اور سیلاب کے دوران آٹا 20 روپے فی کلو مہنگا ہوچکا ہے جبکہ آنے والے دنوں میں مزید 40 روپے مہنگا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا  ۔
اسی طرح 90 روپے فی کلو والا آٹا اب110 روپے میں فروخت ہو رہاہے اور آٹے کی قیمت 150 روپے فی کلوگرام تک پہنچنے کا خدشہ ہے اسی طرح روٹی کی قیمت 50 روپے تک ہونے کا پہنچنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے اور چینی تاحال نا پید ہے جب کہ خوردنی گھی اور کوکنگ آئل بھی 20 روپے فی کلو گرام مہنگا ہو گیا ۔
اسی طرح درامدی گندم کو کیڑا ( سسری) کھا گئی ہے جبکہ یہ گندم فنگس کا شکار بھی ہو گئی  ۔ رپورٹ کے مطابق 74 ارب روپے کی 6 لاکھ 77 ہزار ٹن گندم ناقابل استعمال ہو گئی  کیا یہ گندم درآمد خراب حالت میں درآمد کی گئی یا پھر پاسکو کے گوداموں میں خراب ہوئی اس حوالے سے تحقیقات سامنے لانے کی بجائے داخل دفتر کردی گئی ہیں سال 2022.

23میں نگران حکومت نے 16لاکھ 33ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کی ، جس میں سے 9لاکھ 56 ہزار ٹن گندم فروخت ہوئی باقی گندم خراب ہو گئی۔
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ملک میں موجودہ سیلاب کی تباہ کاریوں کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے ذخیرہ اندوز متحرک ہو گئے ہیں اور ان عناصر نے بڑے وسیع پیمانے پر گندم ذخیرہ کر لی جس کی وجہ سے چند روز قبل 26 سو روپے من فروخت ہونے والی گندم کی قیمت اچانک 39 سو روپے فی من تک پہنچ چکی ہے اور اس میں مزید اضافے اندیشہ ہے ۔
20 کلو گرام آٹے کا تھیلا جو کچھ روز قبل 1300 روپے میں فروخت ہو رہا تھا اب اچانک 19سو روپے میں فروخت ہورہا ہے اسی طرح خوردنی گھی اور تیل بھی 20 روپے فی کلو گرام مہنگے ہو گئے ہیں جبکہ چینی تا حال عام مارکیٹ سے ناپید ہے ۔چینی کا سرکاری ریٹ 8600 روپے 50 کلوگرام کا تھیلا ہے جبکہ ذمہ داران ہر 50 کلوگرام کی بوری پر 50 روپے جگا ٹیکس وصول کرنے لگے ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیلاب کی موجودہ صورت حال کے تناظر میں آنے والے دنوں میں اشیا خوردونوش ۔فروٹ اور سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگا۔

Post Views: 7

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: روپے فی کلو فروخت ہو ہے اور ہو گئی

پڑھیں:

محکمہ موسمیات نے ڈینگی سے متعلق الرٹ جاری کردیا

محکمہ موسمیات نے 20 ستمبر سے ڈینگی پھیلنے کا الرٹ جاری کرتے ہوئے عوام سے محتاط رہنے کی اپیل کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیلابی پانی اور بارشوں سے ڈینگی وبا کے لیے سازگار ماحول پیدا ہوگیا ہے۔ کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت 10 بڑے شہروں کو شدید خطرہ لاحق ہے۔

موسمیاتی ڈیٹا کے مطابق اس سال ڈینگی کے شدید ترین پھیلاؤ کا خدشہ ہے جبکہ ڈینگی مچھر صبح سورج نکلنے کے بعد اور شام سورج ڈھلنے سے پہلے سب سے زیادہ متحرک ہوتے ہیں۔

درجہ حرارت 26 سے 29 ڈگری، نمی 60 فیصد اور بارش 27 ملی میٹر ڈینگی کے پھیلاؤ کا باعث بنتی ہے۔ سیلاب زدہ علاقوں میں ٹھہرا ہوا پانی ڈینگی مچھر کی افزائش کے لیے خطرناک ہے۔

شہری انتظامیہ کو فومیگیشن اور صفائی کے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ گھروں کے گرد پانی جمع نہ ہونے دیں، مچھر دانی اور ریپیلنٹ استعمال کریں۔

سیلاب ریلیف کیمپس کو صاف اور خشک رکھنے کی تاکید کی گئی جبکہ صحت کے مراکز کو بھی اعلیٰ الرٹ پر رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ مزید برآں ڈینگی کی تازہ ترین صورتحال کے لیے پی ایم ڈی ویب سائٹ وزٹ کریں

متعلقہ مضامین

  • سابقہ دور حکومت میں 39 کروڑ سے زائد رقم کی عدم وصولی کی نشاندہی
  • پشاور، سابقہ دور حکومت میں 39 کروڑ سے زائد رقم کی عدم وصولی کی نشاندہی
  • وزیراعلیٰ سندھ کی آٹے کی قیمت پر کڑی نظر رکھنے اور غیر ضروری مہنگائی روکنے کی ہدایت
  • وزیراعلیٰ سندھ کی آٹے کی قیمت پر کڑی نظر رکھنے اور غیرضروری مہنگائی روکنے کی ہدایت
  • اگر پاکستان ایشیا کپ سے باہر نکلتا ہے تو ایونٹ کو مالی طور پر کتنا نقصان ہوسکتا ہے؟
  • 1965 جنگ کے 16ویں روز بھارتی فوج کو کتنا نقصان پہنچا؟
  • فیس لیس کسٹمز سسٹم سے خزانے کو 100 ارب روپے نقصان کی رپورٹ غلط قرار
  • تنقید کرنے والوں کی بے بسی سمجھتی ہوں، وزیراعلیٰ مریم نواز
  • محکمہ موسمیات نے ڈینگی سے متعلق الرٹ جاری کردیا
  • پنجاب کی معیشت کو سیلاب سے 500 ارب روپے کا نقصان ہوا: احسن اقبال