حوالدار فلک ناز  معرکۂ حق میں بہادری اور قربانی کی روشن مثال ہیں جب کہ معرکۂ حق کے ہیروز نے اپنی بے مثال قربانی اور شجاعت سے ایک نئی اور روشن تاریخ رقم کی۔

معرکۂ حق میں شجاعت و بہادری کی عظیم مثال قائم کرنے والے پاک فوج کے جانباز سپوتوں کو اعزازات سے نوازا گیا، پاک فوج کے شیر دل جوان  حوالدار  فلک ناز کو ان کی شجاعت  کے اعتراف میں  تمغۂ بسالت سے نوازا گیا۔

حوالدار  فلک ناز (تمغہ بسالت)نے  معرکۂ حق کی یادیں تازہ کرتے ہوئے کہا 10 مئی کو  جب بزدل   دشمن نے حملہ کیا تو  میں امین پوسٹ کا سیٹ کمانڈر تھا، حوالدار  فلک ناز نے کہا کہ مجھے آرڈر ملا کہ اپنی سیٹ ٹیم کے ساتھ امین پوسٹ پہنچ کر دشمن کے فزیکل ریڈ کو ناکام بنایا جائے، اسی دوران راستے میں دشمن کا مارٹر گولہ ہمارے قریب گرا، جس کے نتیجے میں میرا ہاتھ  زخمی ہوا۔

حوالدار  فلک ناز نے کہا کہ زخم کے باوجود ہم امین پوسٹ پہنچے اور دشمن کے فزیکل ریڈ کو ناکام بنا دیا، میں اپنی پاکستانی قوم کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ جب تک آپ پاک فوج کے ساتھ ہیں، ہمارے حوصلے بلند اور غیرمتزلزل رہیں گے، ہم پاکستان کی خاطر اپنی جانوں کی قربانی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

حوالدار  فلک ناز کا کہنا تھا کہ پاک فوج سیسہ پلائی دیوار بن کر دشمن کے سامنے ثابت قدم
 رہی، معرکۂ حق میں دشمن کے سامنے ثابت قدم رہنے والے سپاہی قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں ، جنہیں قوم سلام پیش کرتی ہے۔

حوالدار فلک ناز: معرکۂ حق میں بہادری اور قربانی کی روشن مثال

معرکۂ حق کے ہیروز نے اپنی بے مثال قربانی اور شجاعت سے ایک نئی اور روشن تاریخ رقم کی

معرکۂ حق میں شجاعت و بہادری کی عظیم مثال قائم کرنے والے پاک فوج کے جانباز سپوتوں کو اعزازات سے نوازا گیا

پاک فوج کے شیر دل جوان… pic.

twitter.com/Gjd3TBZV8Y

— PTV News (@PTVNewsOfficial) September 2, 2025

 

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پاک فوج کے دشمن کے فلک ناز

پڑھیں:

آزاد کشمیر آل پارٹیز کا مسلح افواج سے یکجہتی کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ

مظفر آباد(ویب ڈیسک) آزاد جموں و کشمیر میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد ہوا۔

کانفرنس میں آزاد جموں وکشمیر کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی ،21 ستمبر سے مسلح افواج سے یکجہتی کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اے پی سی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق معرکہ حق میں فتح سے تحریک آزادی کشمیر کے حوصلے بلند ہوئے، معرکہ حق میں فتح سے مسئلہ کشمیر عالمی منظر نامے میں بھرپور طریقے سے اجاگر ہوا، معرکہ حق کی کامیابی کے بعد بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ آزاد کشمیر کے حالات خراب کرنے میں بھارت ملوث ہے، آزاد کشمیر کے حالات خراب کرنے کی کسی بھی سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا،۔

جاری کردہ اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ کسی بھی فورم یا پریشر گروپ کو مفاد عامہ کے فیصلے کا اختیار نہیں دیا جائے گا۔

Post Views: 6

متعلقہ مضامین

  • مخالف اور دشمن عناصر پاک چین دوستی کو نقصان نہیں پہنچا سکتے: صدر مملکت
  • آزاد کشمیر آل پارٹیز کا مسلح افواج سے یکجہتی کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ
  • معرکۂ حق کی کامیابی کے بعد بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے: اے پی سی
  • 65 ء کی جنگ کا پندرہواں روز‘ سیالکوٹ سیکٹر میں دشمن کا حملہ ناکام، بھارتی فوج کو بھاری نقصان 
  •  یہ دن قربانی اور جدوجہد کی  یاد دلاتا ہے‘ناصر شاہ
  • میجر عدنان اسلم شہید قوم کے ہیرو ہیں، قربانی کبھی رائیگاں نہیں جائے گی، عاطف اکرام شیخ
  • پیپلزپارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی روشن الدین جونیجو انتقال کرگئے