یورپی یونین صدر ارسلا فان ڈیر لائن کا جہاز حادثے سے بال بال بچ گیا، روس پر الزام
اشاعت کی تاریخ: 2nd, September 2025 GMT
یورپی یونین کی صدر ارسلا فان ڈیر لائن کو لے جانے والا طیارہ بلغاریہ میں لینڈنگ کے دوران جی پی ایس جیمنگ کا شکار ہوا، تاہم خوش قسمتی سے جہاز محفوظ طریقے سے اتر گیا۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق، یورپی کمیشن کی نائب ترجمان اریانا پوڈیسٹا نے بتایا کہ بلغاریہ کے حکام نے اس جی پی ایس مداخلت کو روس سے منسوب کیا ہے۔ پائلٹس کو نیویگیشن سسٹم ناکارہ ہونے کے بعد کاغذی نقشوں کے ذریعے جہاز لینڈ کرانا پڑا۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب صدر ارسلا فان ڈیر لائن مشرقی یورپی ممالک کے دورے پر تھیں تاکہ یوکرین کے لیے مزید حمایت حاصل کی جا سکے۔ وہ ان رہنماؤں میں شامل ہیں جو روس کے خلاف کیف کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور یورپی ممالک پر زور دیتی رہی ہیں کہ یوکرین کو مزید وسائل فراہم کریں۔
ترجمان نے کہا کہ یہ واقعہ صدر کے دورے کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے کیونکہ وہ خود روسی خطرات کو قریب سے دیکھ رہی ہیں۔ حکام کو ابھی تک یہ علم نہیں کہ آیا حملہ آوروں نے براہِ راست اسی پرواز کو نشانہ بنایا یا یہ عام مداخلت تھی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی اسکینڈینیوین اور بالٹک ریاستیں روس پر مسلسل جی پی ایس جیمنگ کے الزامات عائد کر چکی ہیں۔ ماہرین کے مطابق روس اپنے جہازوں اور کالینن گراڈ کے علاقے کو استعمال کر کے اس قسم کی مداخلت کرتا رہا ہے۔
یورپی یونین اس معاملے پر پہلے ہی کئی روسی اداروں اور شخصیات پر پابندیاں لگا چکی ہے اور امکان ہے کہ یہ واقعہ مزید سخت اقدامات کا باعث بنے گا۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
قلندر لعل شہباز جانے والی زائرین کی بس تیز رفتاری کے باعث اُلٹ گئی
سٹی 42 : ضلع شکار پور سے قلندر لعل شہباز جانے والی زائرین کی بس تیز رفتاری کے باعث اُلٹ گئی ۔
بس قلندر لعل شہباز جارہی تھی کہ اسی دوران وگن روڈ کے خیرپور جوسو کے مقام حادثہ پیش آیا، بتایا گیا ہے کہ تیز رفتاری کے باعث بس اُلٹ گئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی ۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں مرد و خواتین اور بچوں سمیت 30 سے زائد زائرین زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو چانڈکا اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ منتقل کردیا گیا۔
بھارتی نژاد دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا کر فرار