کراچی: معروف بینکار اور دانشور سراج الدین عزیز کی نئی کتاب کی شاندار رونمائی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, September 2025 GMT
کراچی:
پاکستان کے معروف بینکار اور دانشور سراج الدین عزیز کی نئی کتاب کارپوریٹ سکسیس: انگیجڈ لیڈرشپ – انسائٹس اینڈ اسٹریٹجیز (Corporate Success: Engaged Leadership - Insights & Strategies) کی تقریبِ رونمائی کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔
تقریب میں ملک کے ممتاز کاروباری رہنماؤں، پالیسی سازوں اور ماہرین تعلیم نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے اس کتاب کو کارپوریٹ لیڈرشپ کے بدلتے ہوئے تقاضوں کو سمجھنے اور ان پر قابو پانے کی ایک اہم کاوش قرار دیا۔ سراج الدین عزیز نے اس کتاب میں اپنے طویل پیشہ ورانہ تجربے کی روشنی میں ایسی حکمتِ عملیاں پیش کی ہیں جو شمولیت، اخلاقیات اور استقامت پر مبنی ہیں، اور جنہیں وہ آج کی کارپوریٹ دنیا کے لیے بنیادی خصوصیات قرار دیتے ہیں۔
گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے بطور مہمانِ خصوصی تقریب میں شرکت کی۔ انہوں نے سراج الدین عزیز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس کتاب کو بروقت اور اہم کاوش قرار دیا جو قیادت، ہیومن کیپیٹل اور گورننس جیسے موضوعات پر روشنی ڈالتی ہے۔
سابق وفاقی وزیر سینیٹر جاوید جبار نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ کتاب مصنف کی غیر معمولی فکری اور علمی صلاحیتوں کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سراج الدین عزیز کی دسویں تصنیف "بلکل ایسے ہی ہے جیسے کرکٹ میں سنچری اسکور کرنا۔ " ان کے مطابق 87 مضامین پر مشتمل یہ کتاب ایک ہمہ گیر مطالعہ ہے جسے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے چھ سابقہ گورنرز نے بھی سراہا ہے۔
ملینیم انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ انٹرپرینیورشپ کی ریکٹر ڈاکٹر ہما بقائی نے کتاب کو عملی اور علمی بصیرت کا امتزاج قرار دیا ، جو بیک وقت کاروباری افراد اور طلبہ دونوں کے لیے یکساں طور پر مفید ہے۔ چیئرمین پاتھ فائنڈر گروپ ڈاکٹر اکرام سہگل نے اس کتاب کو کارپوریٹ حکمتِ عملی کے لیے ایک رہنما دستاویز قرار دیتے ہوئے مصنف کی قیادت کو بحران کے دور میں یادگار قرار دیا۔
تقریب کے اختتام پر سراج الدین عزیز نے حاضرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ”آج کی قیادت کے لیے بصیرت کے ساتھ ساتھ ہمدردی بھی ناگزیر ہے۔ یہ کتاب ایسی حکمتِ عملیاں پیش کرتی ہے جو تجربے کو اصولی شمولیت کے ساتھ جوڑتی ہیں تاکہ آنے والی نوجوان قیادت ایک پائیدار کارپوریٹ سفر تشکیل دے سکیں۔“
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سراج الدین عزیز قرار دیا اس کتاب کتاب کو کے لیے
پڑھیں:
پاکستان کے معروف چائلڈ انفلوئنسر کے انتقال کا سبب ڈاکٹرز نے بتا دیا
’پیچے دیکھو پیچے‘ کے جملے سے معروف ہونے والے انفلوئنسر احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ کا انتقال ہوگیا۔ ڈاکٹرز نے اس کی موت کا سبب بتا دیا۔
ڈاکٹرز کے مطابق عمر شاہ کا انتقال آج صبح فجر کے وقت ہوا جب عمر شاہ کو قے آئی جو اس کے پھیپھڑوں میں چلی گئی، جس سے آکسیجن کا نظام متاثر ہوا اور انفلوئنسر کا انتقال ہوگیا۔
احمد شاہ نے اپنی فیس بک پوسٹ میں اس خبرِ غم کی اطلاع دی کہ ان کے خاندان کا ننھا روشن ستارہ عمر شاہ اللہ تعالیٰ کے حضور واپس لوٹ گیا ہے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیہِ رَاجِعُون
انہوں نے صارفین سے درخواست کی کہ وہ عمر شاہ اور ہمارے خاندان کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
یہ بھی پڑھیے معروف چائلڈ اسٹار، انفلوئنسر انتقال کرگئے
واضح رہے کہ عمر شاہ بھی معروف انفلوئنسر تھے۔ گزشتہ برس جولائی میں ان کی طویل سرجری ہوئی تھی۔ ابتدائی طور پر ان کی صحت میں بہتری کی خبریں آئیں تاہم مزید وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان کی صحت پھر خرابی کی طرف مائل ہوئی۔
عمر شاہ اور احمد شاہ دونوں نے اپنے معصوم اور شگفتہ انداز کی وجہ سے عوام کے دلوں میں گھر کرلیا۔ بعدازاں ان کے تیسرے بھائی ابوبکر بھی اپنے مخصوص انداز میں منظر عام پر آئے۔ رمضان نشریات کے دوران ان کی موجودگی، شرارتیں اور دلچسپ گفتگو ناظرین کو بے حد پسند آتی ہے۔ دونوں بھائی اے آر وائی نیوز کے شو ’شانِ رمضان‘ کا اہم حصہ سمجھے جاتے تھے۔
یاد رہے کہ نومبر 2023 میں احمد شاہ کی بہن عائشہ بھی شیرخوارگی میں انتقال کرگئی تھیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انفلوئنسر احمد شاہ انفلوئنسر عمر شاہ