کورنگی کے علاقے میں گھر میں جوان لڑکی نے زیر زمین پانی کے ٹینک میں ڈوب کرخود کشی کرلی۔کورنگی انڈس چورنگی کے قریب کمپنی میں کام کے دوران سیڑھیوں سے گر کرایک مزدور جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کورنگی تھانے کے علاقے کورنگی نمبر3 سیکٹر 1/34 عرفات مسجد کے قریب گھر میں زیر زمین پانی کے ٹینک میں مبینہ طور پرجوان لڑکی ڈوب کرجاں بحق ہوگئی جس کی لاش چھیپا ایمبولنس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی جہاں متوفیہ لڑکی کی شناخت 18 سالہ مسکان دختر رستم علی کے نام سے کی گئی۔

ایس ایچ او کورنگی عدیل افضال کا کہنا ہے کہ متوفیہ لڑکی کے اہلخانہ نے بتایاکہ متوفیہ کا ذہنی توازن درست نہیں تھا اور متوفیہ کا نفسیاتی اسپتال میں علاج بھی چل رہا تھا ۔متوفیہ لڑکی نے زیر مین پانی کے ٹینک میں ڈوب کر خود کشی کرلی ۔ پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد متوفیہ کی لاش ورثا کے حوالے کردی ۔

دریں اثناکورنگی انڈس چورنگی کے قریب کمپنی میں کام کے دوران سیڑھیوں سے گرکر ایک مزدور جاں بحق ہو گیا جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کردی گئی۔

جاں بحق ہونے والے مزدور کی شناخت 50 سالہ دلاورعثمان ولد اختر کمال کے نام سے کی گئی۔ پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد متوفی مزدورکی لاش ورثا کے حوالے کردی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کی لاش

پڑھیں:

کراچی: پانچ روز کے دوران آتشزدگی کے متعدد واقعات، اربوں کا نقصان اور دو افراد جان سے گئے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: شہرِ قائد گزشتہ پانچ روز سے آتشزدگی کے مسلسل واقعات کی لپیٹ میں ہے، جن میں اربوں روپے کا مالی نقصان اور دو قیمتی جانوں کا ضیاع رپورٹ ہوا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے 12 مختلف مقامات پر آگ لگنے کے واقعات پیش آئے، جن میں جامعہ کراچی کے قریب جھاڑیوں میں لگی آگ کے نتیجے میں 50 سالہ محمد رفیق ولد محمد شریف انصاری جھلس کر جاں بحق ہوگئے، جب کہ گلشنِ اقبال شانتی نگر میں جھونپڑیوں میں آگ لگنے سے 55 سالہ معذور شخص ایوب زندگی کی بازی ہار گیا۔

رپورٹ کے مطابق کلفٹن ریلوے اسپتال کے قریب، ایم اے جناح روڈ کے دلپسند سویٹس کے بیسمنٹ اور نارتھ ناظم آباد کے بلاک ای کے فلیٹ میں بھی آگ لگنے کے واقعات پیش آئے، تاہم فائر بریگیڈ کی بروقت کارروائی سے بڑے حادثات سے بچاؤ ممکن ہوا۔

اسی طرح حب چوکی روڈ پر فیکٹری میں لگی خوفناک آگ کو ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی سے بجھا دیا، جب کہ سائٹ ایریا شنگریلا انڈسٹری، یوٹوپیا انڈسٹری، نادرن بائی پاس پر پلاسٹک کے گودام اور کیماڑی فشری مارکیٹ کے قریب کشتیوں میں لگنے والی آگ کو بھی بروقت قابو میں لے لیا گیا۔

سب سے شدید آتشزدگی کا واقعہ بلدیہ مواچھ گوٹھ میں پیش آیا، جہاں ایک گودام میں لگنے والی آگ نے تیسرے درجے کی شدت اختیار کرلی۔

ریسکیو حکام کے مطابق 13 سے زائد فائر ٹینڈرز کئی گھنٹے کی کوششوں کے بعد بھی آگ بجھانے میں مصروف رہے، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان

متعلقہ مضامین

  • کراچی: ملیر کینٹ کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایف آئی اے افسر جاں بحق
  • کراچی؛ تین ہٹی مزار کے قریب منی ٹرک نے موٹر سائیکل کو روند ڈالا
  • کراچی میں گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکا، 6 افراد زخمی
  • کراچی: ٹرالر کی ٹکر سے بائیک سوار طالب علم بحق، دوسرا زخمی
  • کراچی: ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار طالب علم بحق، دوسرا زخمی
  • جماعت اسلامی ضلع کورنگی کے بزرگ رکن عبد القیوم خان انتقال کرگئے
  • کراچی: پانچ روز کے دوران آتشزدگی کے متعدد واقعات، اربوں کا نقصان اور دو افراد جان سے گئے
  • کراچی؛ سپر ہائی وے پر نامعلوم شخص کئی گاڑیوں سے کچلا گیا، لاش سرد خانے منتقل
  • کراچی، پولیس مقابلوں میں4 زخمیوں سمیت 7 ڈاکو گرفتار، 2 فرار
  • کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں نوجوان جاں بحق، 2 زخمی