خیبرپختونخوا اسمبلی میں جعلی ڈگریوں پر بھرتیوں کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 3rd, September 2025 GMT
پشاور:
خیبرپختونخوا اسمبلی میں جعلی ڈگریوں پر بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے۔
اسمبلی سیکرٹریٹ ذرائع کے مطابق اسپیکر بابر سلیم سواتی نے تمام ملازمین کی ڈگریوں کی تصدیق کی ہدایت کی تھی جس میں مختلف ادوار میں بھرتیوں کے دوران جعلی اسناد جمع کرانے کا انکشاف ہوا ہے۔
تعلیمی اسناد جعلی ثابت ہونے پر سات ملازمین کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جارہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تعلیمی اسناد جمع نہ کرانے والے ملازمین کو نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سرکاری ملازمین کے لیے اچھی خبر;تعلیم کیلیے خصوصی فنڈ فراہم کرنے کا فیصلہ
سٹی 42: ایف بی آر اور دیگر وفاقی وزارتوں کے ماتحت چلنے والے سرکاری محکموں کے ملازمین کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی ۔
افسران اور ملازمین کے بچوں کو حکومت کی جانب سے تعلیم کے لیے خصوصی فنڈز فراہم کیا جائے گا۔متعلقہ افراد 31 اکتوبر تک اپنی درخواستیں جمع کرواسکتے ہیں ۔
درخواست فارم سٹاف ویلفئیر آرگنائزیشن کے چیف ویلفئیر آفیسر کے دفتر میں جمع کروانا ہوں گے ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا
امتحانات میں 80 فیصد نمبر لینے والے طلبا اپلائی کرنے کے اہل ہیں۔