ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی منگنی حسن زاہد سے ہوئی تھی لیکن ان کے نامناسب رویے کے باعث یہ رشتہ ختم کرنا پڑا۔

سوشل میڈیا پر اپنے ایک ویڈیو بیان میں سامعہ حجاب نے کہاکہ جب انہوں نے پہلی مرتبہ حسن زاہد کی جانب سے ہراساں کیے جانے کا ذکر کیا تو عوام اور پولیس دونوں نے ان کا ساتھ دیا، تاہم اسی دوران کچھ افراد نے ان پر ہی سوالات اٹھاتے ہوئے الزام تراشی شروع کر دی اور کہا کہ ان کا حسن زاہد کے ساتھ تعلق رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاکر سامعہ حجاب اغواء کیس، ملزم حسن زاہد نے عدالت میں جرم قبول کر لیا

انہوں نے سوال کیاکہ اگر کسی کا نکاح بھی ہو جائے تو کیا یہ مرد کو یہ حق دیتا ہے کہ وہ لڑکی کو اس کے گھر کے باہر سے زبردستی اٹھا کر گاڑی میں ڈال دے؟

سامعہ نے اپنی ویڈیو میں وہ لمحہ بھی شیئر کیا جب حسن زاہد نے گاڑی میں انہیں پروپوز کیا تھا۔ ان کے مطابق انہوں نے اس وقت شادی کے لیے 5 سے 6 سال کا وقت مانگا تھا، جس سے دونوں خاندان بھی واقف تھے کیونکہ وہ ایک دوسرے کو اچھی طرح جانتے تھے۔

میں نے حسن سے ایک روپیہ بھی نہیں لیا.

صرف ایک سونے کی انگوٹھی لی جو کہ مجھے منگنی کے طور پر پہنائی گئی، میں ایسے شخص سے پیسے کیوں لوں گی جو کہ خود ایک چور ہے، ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کا ویڈیو بیانpic.twitter.com/9vsK2ZYUUo

— Ehtsham Kiani (@ehtshamkiani) September 3, 2025

انہوں نے مزید وضاحت کی کہ ان پر یہ الزام بھی لگایا جا رہا ہے کہ وہ حسن سے پیسے لیتی رہی ہیں، حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ منگنی کے دوران صرف ایک سونے کی انگوٹھی دی گئی تھی اور اس کے سوا کچھ بھی وصول نہیں کیا۔

سامعہ کے بقول کچھ عرصہ قبل انہوں نے حسن کی منگنی کی پیشکش قبول کی تھی لیکن جب اس کے رویے کا اندازہ ہوا تو رشتہ ختم کر دیا۔ بریک اپ کے بعد حسن زاہد نے مبینہ طور پر انہیں دھمکانا شروع کر دیا، اغوا کرنے کی کوشش کی اور نقصان پہنچانے کی باتیں کیں۔

انہوں نے کہاکہ کسی پر تشدد یا زبردستی کرنا جرم ہے اور حسن نے پولیس حراست میں اپنے جرائم کا اعتراف بھی کیا ہے۔ ان کے مطابق رشتے اس وقت ختم ہو جاتے ہیں جب مرد عورت پر ہاتھ اٹھائے کیونکہ کوئی بھی عورت تشدد برداشت نہیں کر سکتی۔

سامعہ نے یہ بھی بتایا کہ حسن زاہد کے خلاف چوری اور جعلی گاڑیوں کے مقدمات پہلے سے درج ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر حسن انہیں قتل کر دیتا تو لوگ ہمدردی کرتے، جیسا کہ ثنا یوسف کے کیس میں ہوا تھا۔

انہوں نے انکشاف کیاکہ حسن نے انہیں تیزاب پھینکنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔ اگر لوگ ان کا ساتھ نہیں دے سکتے تو کم از کم ان کی زندگی مزید مشکل نہ بنائیں۔

انہوں نے لڑکیوں کو پیغام دیا کہ وہ خوف چھوڑ کر اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کریں ورنہ وہ بھی ان خواتین میں شمار ہوں گی جنہیں بعد میں انصاف نہیں مل پاتا۔

چند روز قبل سامعہ حجاب نے ایک ویڈیو میں یہ بھی بتایا تھا کہ وہ ثنا یوسف کی دوست ہیں اور حسن زاہد کافی عرصے سے انہیں ہراساں کر رہا ہے۔ ان کے مطابق یہ شخص دو سے تین ماہ سے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا تھا اور زبردستی شادی کے لیے دباؤ ڈال رہا تھا۔ ایک موقع پر جب وہ گیٹ کھولنے باہر گئیں تو اس نے ان کا موبائل چھین کر گاڑی میں بٹھانے کی کوشش کی، جس کی ویڈیو ریکارڈنگ بھی موجود ہے۔

اس واقعے کے بعد اسلام آباد کے تھانہ شالیمار میں حسن زاہد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا، جہاں ملزم نے اعتراف کیا اور کہا: ’سر! مجھ سے غلطی ہوگئی ہے‘۔ عدالت نے پولیس کی درخواست پر اسے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: اغوا کرنے والے لڑکے کے ساتھ سامعہ حجاب کے تعلقات کیسے تھے؟ ٹک ٹاکر کا وی نیوز کو انٹرویو

واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر سامعہ حجاب اور حسن زاہد کی متعدد ویڈیوز وائرل ہوئیں جن میں دونوں کا تعلق محض دوستی سے بڑھ کر دکھائی دیا۔ ساتھ ہی یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ سامعہ حسن سے مالی مدد لیتی رہی ہیں، حتیٰ کہ کچھ صارفین نے آن لائن ٹرانزیکشنز کے اسکرین شاٹس بھی شیئر کیے۔ بعض افراد کا یہ بھی کہنا تھا کہ حسن اغوا کرنے نہیں بلکہ اپنے پیسے واپس لینے گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews انکشافات بریک اپ تعلق ٹک ٹاکر سامعہ حجاب منگنی وی نیوز

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: انکشافات بریک اپ ٹک ٹاکر وی نیوز ٹک ٹاکر سامعہ حجاب حسن زاہد انہوں نے یہ بھی کے لیے

پڑھیں:

فرانس: داعش سے تعلق کے شبے میں افغان شہری کو گرفتار کرلیا گیا

فرانس میں 20 سالہ افغان شہری کو دہشتگرد تنظیم داعش سے تعلق کے شبے میں گرفتار کرلیا گیا۔

ہفتے کے روز جاری بیان میں کہا گیا کہ ملزم پر دہشتگرد تنظیم میں شمولیت اور دہشتگردی کی سرگرمیوں کی مالی معاونت کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے طالبان حکومت کے حمایت یافتہ افغان باشندے ملوث ہیں، اقوام متحدہ کی رپورٹ

ملزم کو گزشتہ ہفتے شہر لیون سے گرفتار کیا گیا تھا اور اب اسے تحقیقات مکمل ہونے تک حراست میں رکھا گیا ہے۔

انسدادِ دہشت گردی یونٹ کے مطابق گرفتار نوجوان واضح طور پر جہادی نظریات کا حامی تھا اور اس پر داعش خراسان گروپ سے رابطے کا شبہ ہے۔

پراسیکیوشن کے مطابق ملزم پر الزام ہے کہ وہ اس دہشتگرد تنظیم کے لیے فنڈز بھیجتا رہا اور اس کی پروپیگنڈا مہم کے لیے ترجمہ اور مواد کی ترسیل میں معاونت کرتا رہا۔

داعش خراسان افغانستان میں سرگرم ہے اور پاکستان سمیت وسطی ایشیائی ممالک جیسے ازبکستان میں بھی کام کرتی ہے۔ یہ گروہ افغانستان اور روس میں بڑے مہلک حملوں کی ذمہ داری قبول کر چکا ہے، جن میں مارچ 2024 میں ماسکو کے کنسرٹ ہال پر حملہ بھی شامل ہے جس میں 150 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

فرانسیسی اخبار کے مطابق یہ افغان شہری چند سال قبل فرانس آیا تھا اور اسے اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ پہلے ہی لیون میں ایک انتظامی حراستی مرکز میں موجود تھا۔

مزید پڑھیں: مجھے دہشتگردی کے لیے پاکستان بھیجا گیا، افغان دہشتگرد کے اعتراف پر ویڈیو منظر عام پر آگئی

رپورٹ کے مطابق مشتبہ شخص پچھلے کچھ عرصے سے دہشت گردی کی حمایت کے الزام میں زیرِ تفتیش تھا اور ٹک ٹاک اور اسنیپ چیٹ جیسی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر انتہا پسندانہ مواد ایڈیٹ اور شیئر کرتا تھا۔

گزشتہ ایک دہائی کے دوران فرانس بارہا شدت پسند حملوں کا نشانہ بنتا رہا ہے جن میں اکثر حملے القاعدہ اور داعش سے متاثر افراد نے کیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews افغان شہری داعش سے تعلق دہشتگرد گرفتار فرانس وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
  • اداکار زاہد احمد نے سوشل میڈیا کو شیطان کا کام قرار دے دیا
  • زاہد احمد نے سوشل میڈیا کو شیطان کا کام قرار دے دیا
  • فرانس: داعش سے تعلق کے شبے میں افغان شہری کو گرفتار کرلیا گیا
  • ڈپٹی ڈائریکٹر این سی سی آئی اے لاپتا کیس نیا رُخ اختیار کرگیا، سماعت میں حیران کن انکشافات
  • امریکا نے بھارت کے ساتھ 10 سالہ دفاعی معاہدے پر دستخط کردیے
  • ڈپٹی ڈائریکٹر این سی سی آئی اے لاپتا کیس نیا رُخ اختیار کرگیا، سماعت میں حیران کن انکشافات
  • ڈپٹی ڈائریکٹر این سی سی آئی اے  لاپتا کیس نیا رُخ اختیار کرگیا، سماعت میں حیران کن انکشافات
  • سیلاب بحالی پروگرام: 6 ارب روپے سے زاید تقسیم کردیے، مریم اورنگزیب
  • میرپور خاص، دوشیزہ نیہا کے قتل کیس میں عدالت نے قبرکشائی کے احکامات جاری کردیے