لکی مروت میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران دہشت گرد کمانڈر مارا گیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, September 2025 GMT
لکی مروت میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران دہشت گرد کمانڈر مارا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز
لکی مروت (سب نیوز)خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں بدھ کو بم دھماکوں اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو نشانہ بنانے میں مبینہ طور پر ملوث ایک دہشت گرد کمانڈر کو خفیہ اطلاع پر کیے گئے آپریشن کے دوران ہلاک کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد کی شناخت کفایت اللہ کے نام سے ہوئی ہے، جو پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا۔لکی مروت پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پولیس کو نواڑ خیل میں ایک مشتبہ ٹھکانے کی اطلاع ملی، جس پر کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے آپریشن کیا گیا۔آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس کانسٹیبل زخمی بھی ہوا، بیان میں مزید کہا گیا کہ ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور ایک کلاشنکوف برآمد ہوئی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا تبادلہ طویل وقت تک جاری رہا، جس کے دوران پولیس نے بہادری سے جوابی کارروائی کی، مزید بتایا گیا کہ نواڑ خیل میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی)بنوں ریجن سجاد خان نے آپریشن میں حصہ لینے والے پولیس اہلکاروں کی بہادری کو سراہا،انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمارے افسر ہر وقت وطن کے لیے لڑنے کو تیار ہیں، ان کا عزم دہشت گردوں کے منصوبوں کو ناکام بنانے کے لیے فولادی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس، پنڈوریاں ،ہمک اور ملپور میں نئے قبرستانوں کیلئے ایک ہزار کنال سے زائد اراضی مختص چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس، پنڈوریاں ،ہمک اور ملپور میں نئے قبرستانوں کیلئے ایک ہزار کنال سے زائد اراضی مختص سیلاب متاثرین کی امداد اجتماعی کام، نمبر بنانے کی ضرورت نہیں، چیئرمین سینیٹ وزیراعظم کی چیئرمین این ڈی ایم اے کو ریسکیو اور امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت عمران خان کی بہن علیمہ خان کے بیٹے کی درخواست ضمانت میں بڑی پیشرفت، فیصلہ محفوظ عالمی بینک پاکستان کو رواں سال مختلف منصوبوں کیلئے 2ارب ڈالر سے زائد قرض دیگا لوئر کرم میں مسافر گاڑی پر نامعلوم افراد کی اندھا دھند فائرنگ، 7افراد جاں بحقCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: آپریشن کے دوران لکی مروت
پڑھیں:
سکیورٹی فورسز کا خضدار میں آپریشن، 5 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع خضدار میں آپریشن کر کے 5 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک کر دیئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 14 اور 15 ستمبر کی درمیانی شب خضدار میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا، جس کے دوران پانچ بھارتی حمایت یافتہ خوارج کو جہنم واصل کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک کئے گئے خوارج دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے، آپریشن کے دوران خوارج سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔
ایشین کرکٹ کونسل نے پاکستان اور یواے ای میچ کی پوسٹ ڈیلیٹ کردی
ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقے میں مزید خوارج کی موجودگی کی اطلاعات پر سرچ آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خضدار میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کی، اور دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا، دہشت گردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
خیبرپختونخوا پولیس کا سوشل میڈیا پر فحش ویڈیو ز شیئرکرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون جاری
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔