ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 سیزن 4 کا آغاز 2 دسمبر سے ہوگا، شیڈول جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز


دبئی : خلیج کا سب سے بڑا کرکٹ ایونٹ ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 سیزن 4 یکم دسمبر سے شروع ہو رہا ہے۔ افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن دبئی کیپیٹلز اور ڈیزرٹ وائپرز آمنے سامنے ہوں گے۔ یہ مقابلہ گزشتہ سیزن کے یادگار فائنل کا ری میچ ہوگا جس میں کیپیٹلز نے آخری اوور میں سنسنی خیز انداز میں فتح حاصل کرتے ہوئے اپنی پہلی ٹرافی جیتی تھی۔

افتتاحی میچ 2 دسمبر کو شام 6:30 بجے دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ شائقین کرکٹ کو ایک بار پھر دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کی توقع ہے۔سیزن 4 میں کل 34 میچز کھیلے جائیں گے۔

دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم 15 میچز کی میزبانی کرے گا، ابوظہبی کا زاید کرکٹ اسٹیڈیم 11 میچز اور شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم 8 میچز کا میزبان ہوگا۔دوسرے میچ میں شارجہ میں شارجہ واریئرز اور ابوظہبی نائٹ رائیڈرز آمنے سامنے ہوں گے۔

اس کے بعد سابق چیمپئن گلف جائنٹس اور ایم آئی ایمریٹس دبئی میں مدمقابل ہوں گے۔ لیگ اسٹیج کے 30 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل کی ٹاپ 4 ٹیمیں پلے آف مرحلے میں جگہ بنائیں گی۔یہ ایونٹ ایک بار پھر خطے کے کرکٹ شائقین کے لیے سنسنی اور تفریح سے بھرپور لمحات لے کر آئے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراگلے 24سے 48گھنٹوں میں مزید بارش، این ڈی ایم اے نے خبردار کردیا شارجہ: آئی ایل ٹی 20 ڈیولپمنٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز کا میدان سج گیا مچل اسٹارک کا ٹی20 انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان وسیم اکرم کی شاندار بولنگ، شارجہ واریئرز ڈویلپمنٹ کی گلف جائنٹس پر فتح دبئی میں آئی ایل ٹی20 ڈویلپمنٹ ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے، چار ٹیموں نے کامیابی سمیٹ لی پاک بھارت ایشیا کپ میچ، امارات بورڈ نے بائیکاٹ کے خدشات رد کر دیے ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 ڈویلپمنٹ ٹورنامنٹ کا سنسنی خیز آغاز، دبئی میں دلچسپ مقابلے TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ڈی پی ورلڈ

پڑھیں:

ایشیا کپ: یو اے ای کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

 

ایشیا کپ کے 10ویں میچ میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والا میچ ایک گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے میچ ریفری کو ہٹانے اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ساتھ مذاکرات کے باعث میچ میں تاخیر ہوئی۔

Post Views: 7

متعلقہ مضامین

  • میجر کرکٹ لیگ کے نئے سیزن کی تاریخوں کا اعلان
  • ایشیا کپ: یو اے ای کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
  • ایشیا کپ: پی سی بی اور آئی سی سی میں ڈیڈ لاک ختم، قومی ٹیم اسٹیڈیم روانہ
  • چیئر مین پی سی بی کی وسیع مشاورت:پاکستانی ٹیم کو آج میچ کھیلنے کی اجازت مل گئی
  • ایشیا کپ: پی سی بی اور آئی سی سی میں ڈیڈ لاک برقرار، آج پاکستان اور یواے ای کا میچ نہ ہونے کا امکان
  • ایشیاکپ: پاکستان کرکٹ ٹیم کی ہوٹل سے اسٹیڈیم روانگی روک دی گئی،اعلی سطح مشاورت جاری
  • پاک بھارت ٹاکرے میں میچ ریفری کا تنازع، قومی ٹیم نے دبئی میں شیڈول پریس کانفرنس ملتوی کر دی
  • پاکستان کا جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ، پراعتماد بلے بازی جاری
  • پاکستانی خواتین کی ورلڈ کرکٹ کپ پر نظریں: منگل سے شروع ہونے والی جنوبی افریقہ سیریز کی تیاری اہم موقع ہے، کپتان فاطمہ ثنا
  • فلائی جناح نے دبئی اور لاہور کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز کر دیا