بانی پی ٹی آئی کے بھانجے شاہ ریز خان کی درخواست ضمانت منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز

لاہور (سب نیوز)بانی پی ٹی آئی کے بھانجے شاہ ریز خان کی درخواست ضمانت میں بڑی پیشرفت انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے شاہ ریز خان کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے شاہ ریز خان کی ضمانت منظور کرنے کا حکم دے دیا۔
جناح ہاوس حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خانم کے بیٹے شاہ ریز کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے فیصلہ سناتے ہوئے شاہ ریز خان کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت منظور کی۔ عدالت کی جانب سے ایک لاکھ روپے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ 9 مئی سے متعلق جناح ہاوس حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے گرفتار بھانجے اور علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز خان کو انسداد دہشت گردی عدالت نے 4 روز قبل جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسی ڈی اے مزدور یونین کے زیر اہتمام عید میلادالنبی کا عظیم الشان جلوس 6ستمبر کو برآمد ہوگا سی ڈی اے مزدور یونین کے زیر اہتمام عید میلادالنبی کا عظیم الشان جلوس 6ستمبر کو برآمد ہوگا گورنر پنجاب نے جہیز سیلاب میں بہہ جانے پر9بچیوں کی شادی کی ذمہ داری اٹھا لی راولپنڈی اور مری میں ڈینگی کے وار جاری، 24گھنٹوں میں 11نئے کیسز رپورٹ وفاقی حکومت کا کراچی اور حیدرآباد کے درمیان نئی موٹروے بنانے کا فیصلہ اگلے 24سے 48گھنٹوں میں مزید بارش، این ڈی ایم اے نے خبردار کردیا لکی مروت میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران دہشت گرد کمانڈر مارا گیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: شاہ ریز خان کی درخواست ضمانت بانی پی ٹی آئی

پڑھیں:

26 نومبر احتجاج: علیمہ خان کا پاسپورٹ بلاک، پھر ناقابل ضمانت وارنٹ

راولپنڈی (جنرل رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجدعلی شاہ نے 26 نومبر احتجاج کیس کی سماعت کے دوران سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری کے باوجود عدالت پیش نہ ہونے پر چھٹی مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ سپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ استغاثہ کے گواہوں اور مال مقدمہ کے ہمراہ عدالت میں موجود تھے۔ ایف آئی اے امیگریشن اور نادرا حکام نے عدالتی احکامات پر علیمہ خانم کا قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کر دیا جبکہ ملزمہ کے بنک اکاؤنٹس منجمد کرنے کیلئے کسی پیش رفت سے آگاہ نہ کرنے پر سٹیٹ بنک کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دوبارہ رپورٹ طلب کرلی ہے۔ عدالت نے مقدمہ میں شامل گاڑی کی سپرداری کروانے والے مالک راولپنڈی کے عارف خان کو 10لاکھ روپے کی شورٹی  جمع کروانے تک جیل بھجوا دیا۔ عدالت نے ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی ہے کہ چونکہ ملزمہ اور مقدمہ میں شامل گاڑیوں کے ضامنوں کی جائیداد بحق سرکار ضبط ہو چکی ہے جبکہ پولیس کو ہدایت کی ہے کہ چاروں گاڑیوں کے ضامنوں کی منقولہ جائیداد تلاش کرکے اسے بھی ضبط کیا جائے عدالت نے مزید کارروائی کیلئے سماعت 3نومبر تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ مضامین

  • شبیر احمد شاہ کی درخواست ضمانت کی مخالفت کرنے پر این آئی اے کی مذمت
  • بانی پی ٹی آئی کے نامزد اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کی تقرری مشکلات کا شکار
  • عمران خان کیخلاف مقدمات انسداد دہشتگردی عدالت منتقل
  • لاہور ہائیکورٹ، ڈکی بھائی کی جوئے کی ایپ پروموشن کیش میں ضمانت کی درخواست
  • سنگجانی جلسہ کیس، زین قریشی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • شیخ رشید کی بیرون ملک جانے کی درخواست منظور
  • سنگجانی جلسہ کیس: زین قریشی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • 26 نومبر احتجاج: علیمہ خان کا پاسپورٹ بلاک، پھر ناقابل ضمانت وارنٹ
  • علیمہ خانم کے چھٹی بار ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری
  • جعلی ویڈیو اپ لوڈ کرنے کا مقدمہ، فلک جاوید کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ