52 گھنٹوں تک کِک بال کھیلنے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, September 2025 GMT
امریکا کی ایک غیر منافع بخش تنظیم نے 52 گھنٹوں تک لگاتار کک بال کھیل کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
امریکی ریاست جورجیا میں جنسی استحصال کے لیے انسانی اسمگلنگ کے خلاف کام کرنے والے ادارے کے 27 مرد اور 13 خواتین نے جمعے کی صبح آٹھ بجے کک بال کھیلنی شروع کی جو کہ لگاتار 52 گھنٹوں تک جاری رہی۔
ادارے کے چیف ایگزیکٹیو بروس ڈیل کا کہنا تھا کہ ریکارڈ کی کوشش سے دو لاکھ ڈالر سے زیادہ کی رقم اکٹھا کی گئی۔
بروس ڈیل کے مطابق ٹیم کا مقصد جنسی استحصال کے لیے انسانی اسمگلنگ کے حوالے سے آگہی پھیلانا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اسرائیلی پابندیوں سے فلسطینیوں کو خوراک و پانی کی شدید کمی کا سامنا ہے، انروا
ادارے نے بتایا کہ غزہ میں ہزاروں خاندان اب بھی خوراک، پانی اور دیگر بنیادی ضرورتوں کی شدید کمی کا سامنا کر رہے ہیں، کیونکہ اسرائیل نے انسانی امداد کی ترسیل پر سخت پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے انروا نے کہا ہے کہ اسرائیل کی سخت پابندیوں سے فلسطینیوں کو خوراک و پانی کی شدید کمی کا سامنا ہے۔ ادارے نے صاف پانی تک محفوظ طریقے سے رسائی ہر شہری کے لیے ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس نے غزہ میں تقریباً 2 لاکھ 50 ہزار بے گھر فلسطینیوں کو پانی فراہم کیا ہے۔ ادارے نے بتایا کہ غزہ میں ہزاروں خاندان اب بھی خوراک، پانی اور دیگر بنیادی ضرورتوں کی شدید کمی کا سامنا کر رہے ہیں، کیونکہ اسرائیل نے انسانی امداد کی ترسیل پر سخت پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔
یاد رہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدہ ہوچکا ہے، تاہم معاہدے کے باجود اسرائیل کی جانب سے خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کے مختلف علاقوں پر حملے کیے جا رہے ہیں، اسی کے ساتھ ساتھ سرحدی گزرگاہوں کو بند کرکے امداد کی رسائی کی اجازت بھی نہیں دی جا رہی۔