سونے کی قیمت بدستور ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر
اشاعت کی تاریخ: 4th, September 2025 GMT
کراچی:
مقامی اور بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں جمعرات کو ایک بار پھر سونے اور چاندی کی قیمتیں بغیر کسی تبدیلی کے اپنی بلند ترین سطح پر مستحکم رہیں۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 540ڈالر رہی جبکہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3لاکھ 76ہزار 700روپے کی بلند ترین سطح اور اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3لاکھ 22ہزار 959روپے کی بلند ترین سطح پر مستحکم رہی۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 4ہزار 315روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 699روپے کی سطح پر مستحکم رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بغیر کسی تبدیلی کے سونے کی قیمت
پڑھیں:
ملکی تاریخ کی پہلی قومی انسداد سرویکل کینسر مہم کا آغاز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250916-02-16
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ملکی تاریخ کی پہلی قومی انسداد سرویکل کینسر مہم کا آغاز ہوگیا ، 9 سے 14 سال کی بچیوں کو مفت ویکسین فراہم کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق سندھ میں لڑکیوں کو ہیومن پیپلوما وائرس (ایچ پی وی)سے بچا ؤکی ویکسین لگانے کی مہم کا آغاز ہوگیا، انسداد سروائیکل کینسر ویکسی نیشن مہم 15تا 27 ستمبرجاری رہے گی۔محکمہ صحت سندھ کی جانب سے “صحت مند بیٹی، صحت مند گھرانہ کے عنوان سے تقریب کراچی کے خاتونِ پاکستان گرلز اسکول میں منعقد ہوئی، جس کا افتتاح صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کیا۔پہلی ویکسین خاتون پاکستان گورنمنٹ گرلز اسکول کی طالبہ کو لگائی گئی۔تقریب میں وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ، سماجی رہنما اور زندگی ٹرسٹ کے صدر شہزاد رائے، پروجیکٹ ڈائریکٹر ای پی آئی سندھ راج کمار، عالمی ادارہ صحت، یونیسف اور دیگر بین الاقوامی اداروں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔محکمہ صحت نے بتایا کہ 9 سے 14 سال کی بچیوں کو یہ ویکسین مفت فراہم کی جائے گی جو تمام سرکاری اسکولوں اور صحت مراکز پر دستیاب ہوگی، سندھ میں 41 لاکھ بچیوں کو یہ ویکسین لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر صحت سندھ عذرا فضل پیچوہو نے کہا کہ سروئیکل کینسر خواتین میں سب سے زیادہ پایا جانے والا مرض ہے، جو دیر سے تشخیص ہونے کی وجہ سے جان لیوا ثابت ہوتا ہے، ایچ پی وی واحد وائرس ہے جس کے خلاف ویکسین کے ذریعے کینسر سے بچاؤ ممکن ہے۔