حنیف محمد ٹرافی کے دوسرے راؤنڈ کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 4th, September 2025 GMT
پی سی بی کے تحت چار روزہ حنیف محمد ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے راونڈ میں بھی پہلے دن بیٹرزحاوی رہے۔
نان فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کے گروپ بی میں یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی پر کراچی بلوز ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے70.2 اوورز میں 220 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔
عثمان خان نے 55 اور دانش علی نے 40 رنز بنائے،ثاقب خان 29، محمد غازی غوری 22، محمد طارق خان 15، عارف یعقوب 13، عمیر بن یوسف اور رمیز عزیز7،7جبکہ کپتان سعود شکیل 5رنز کے مہمان رہے۔لیفٹ آرم اسپنر آصف آفریدی نے 49 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔محمد وسیم خان اور حیات اللہ نے2،2وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں فاٹا نے اپنی پہلی اننگز میں4 وکٹیں کھو کر 86 رنز بنائے۔ محمد وسیم خان 30 اور عدنان خان 25 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔دانش عزیز نے 21 رنز دے کر 3 اور محمد طارق خان نے ایک وکٹ لی۔
گروپ اے میں عباسیہ اسپورٹس کمپلیکس، رحیم یار خان پر کوئٹہ ریجن ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 66.
جواب میں کراچی وائٹس نے اپنی پہلی باری میں 20 اوورز میں کوئی وکٹ گنوائے بغیر 75 رنز جوڑ لیے۔ جہانزیب سلطان 40 اور سعد بیگ 30 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔
ڈرنگ اسٹیڈیم ،بہاولپور پر آزاد جموں و کشمیر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے8 وکٹوں پر 286 رنز بنائے۔ حسنین شاہ میر نے88اور حسن رضا نے 78 رنز بنائے، فہیم الحق نے3، احمد صافی عبداللہ اور اسد رضا نے2،2کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔
ملتان اسٹیڈیم پر حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 2 وکٹوں پر 361 رنز بنا لیے۔ سعد خان 28 چوکوں کی مدد سے 164 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں، محمد صدام نے 128 رنز کی اننگ کھیلی جس میں 18 چوکے شامل رہے، محمد سلمان نے 44 رنز بنائے، عامر جمال اور حنین شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
گروپ اے میں نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی پر ملتان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ڈیرہ مراد جمالی نے 4 وکٹوں پر 272 رنز بنائے۔ اوپنر ناصر خان چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 131 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔ماجد علی نے 55 اور عاقب جنید نے 41 رنز بنائے، عرفات منہاس نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اسٹیٹ بینک اسپورٹس کمپلیکس پر راولپنڈی کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 43.3 اوورز میں 174 رنز پر پویلین لوٹ گئی، مبصر خان نے 72 اور یاسر خان نے 37 رنز جوڑے، شاہنواز دھانی نے 52 رنز دے کر6 وکٹیں اپنے نام کیں، ثقلین نواز نے2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جواب میں لاڑکانہ نے6وکٹوں پر 107 رنز بنا لیے، کپتان زاہد محمود 25 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں،غلام رضا نے 28 رنز بنائے، کاشف علی نے 26 رن دے کر 3 کھلاڑیوں کو اؤٹ کیا،مہران ممتاز نے 2 اور محمد فیضان نے ایک وکٹ حاصل کی۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کھلاڑیوں کو اوورز میں حاصل کی
پڑھیں:
سینئر اداکار محمد احمد بھائی کے انتقال کے لمحے کو یاد کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے
پاکستان شوبز کے سینئر اداکار اور مصنف محمد احمد انٹرویو کے دوران اپنے بڑے بھائی کے انتقال کے دلخراش واقعے کو یاد کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے۔
اداکار محمد احمد کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ فلم ’کیک‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔ ایک مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے محمد احمد نے بتایا کہ انہیں گھر سے بھائی کی موت کی خبر ملی جو سن کر وہ بلکل سُن ہوگئے۔
ان کا کہنا تھا کہ ’میں فلم کیک کی شوٹنگ کے دوران ایک مزاحیہ سین کر رہا تھا جب موبائل فون پر ایک پیغام آیا کہ ’بھائی جان انتقال کر گئے‘۔ یہ پڑھ کر میں سن ہو گیا‘۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ہدایتکار عاصم عباسی فوراً سمجھ گئے کہ کچھ گڑبڑ ہے۔ میں نے اُن سے چند منٹ بریک کی اجازت لی اور باہر جا کر بہت رویا۔ انہوں نے پوچھا کہ کیا میں شوٹنگ روکنا چاہتا ہوں، لیکن میں نے کام جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔‘
محمد احمد کے مطابق وہ بڑے بھائی کے جنازے میں شریک نہ ہو سکے اور ان کے انتقال کے صرف تیسرے دن اسلام آباد جا کر اسی دن واپس کراچی آ گئے۔ محمد احمد نے شیکسپیئر کے قول ’The show must go on‘ کو ایک تلخ حقیقت قرار دیا۔
یاد رہے کہ اداکار محمد احمد سبات، بیٹیاں، ہم تم، برات سیریز سمیت کئی مشہور ڈراموں کا حصہ رہ چکے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ دنوں پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں تاخیر سے ادائیگیوں کے مسئلے کو اجاگر کرنے کی بھی کوشش کی تھی۔