پشاور/ اسلام آباد:

وفاقی دارالحکومت سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے اور شہری خوف کے عالم میں گھروں سے باہر نکل آئے۔

محکمہ موسمیات(پی ایم ڈی) کے مطابق زلزلے کے جھٹکے 9 بج کر 56 منٹ پر آئے، جن کی شدت 5.9 اور گہرائی 111 کلو میٹر تھی۔

زلزلے کا مرکز افغانستان میں کوہ ہندوکش ریجن تھا، پاکستان میں پشاور، مانسہرہ، ہنگو، ایبٹ آباد، سوات، اٹک، مالاکنڈ، راولپنڈی اور اسلام آباد میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ترجمان ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا بلال احمد فیضی نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ نوشہرہ اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم ریسکیو 1122 کے عملے کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو ابھی تک کوئی ایمرجنسی کال موصول نہیں ہوئی۔

پشاور میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جہاں لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔

ہنگو ، ٹانک، بونیر، سوات، رستم اور اطراف میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

صوبائی ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے بیان میں کہا کہ تاحال کسی قسم کے نقصان کی رپورٹ نہیں ہے تاہم مختلف شہروں سے زلزلے کی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں اور این ڈی ایم سے بھی رابطے میں ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جھٹکے محسوس کیے گئے زلزلے کے جھٹکے میں زلزلے کے

پڑھیں:

پنجاب کے مختلف شہروں سے 18 دہشت گرد گرفتار، بارودی مواد برآمد

لاہور:

سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں ایک ماہ میں 386 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 18 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق گرفتار ملزمان میں انتہائی خطرناک دہشت گرد تنظیم کا اہم رکن بھی شامل ہے جو پنجاب کے ایک شہر میں دہشت گردی کی پلاننگ مکمل کر چکا تھا۔

کارروائیاں لاہور، منڈی بہاءالدین، خوشاب، بہاولپور، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گجرانوالہ، نارووال، پاک پتن، بھکر وغیرہ میں کی گئیں۔

دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، ای ائی ڈی بم، تین ڈیٹونیٹرز، 13 حفاظتی فیوز وائر، پمفلٹ،  نقدی برآمد ہوئی۔

دہشت گردوں کی شناخت محمد کریم، علی رضا، محمد عزیز، محمد علی، ہاشم، نور الامین، سلیم ، صدام وغیرہ کے ناموں سے سے ہوئی۔

دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائیاں کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے۔

دریں اثنا رواں ماہ میں 4601 کومبنگ آپریشنز کے دوران 320 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا، کومبنگ آپریشنز میں 109892 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • چینی عوام کی پہنچ سے دور، مختلف شہروں میں قیمت 220 روپے کلو تک پہنچ گئی
  • امریکا: زیرِ سمندر آتش فشاں کے قریب زلزلے کے جھٹکے!
  • پنجاب کے مختلف شہروں سے 18 دہشت گرد گرفتار، بارودی مواد برآمد
  • سی ٹی ڈی کا مختلف شہروں سے 18 دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ
  • سرکاری ملازمین کیلئے رینٹل سیلنگ کا نیا ریٹ جاری
  • کراچی میں آج ہلکے زلزلے محسوس کیے گئے
  • کراچی میں معمولی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے
  • کراچی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، محکمہ موسمیات
  • شہر قائد میں زلزلے کے جھٹکے
  • ملک کے مختلف شہروں میں دھند کے باعث حدِ نگاہ کم: متعدد پروازوں کو منسوخی اور تاخیر کا سامنا