کراچی:

کراچی کے مرکزی علاقے شارع فیصل پر واقع وائرلیس گیٹ کے قریب ایک تیز رفتار کار ڈرائیور سے بے قابو ہو کر فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں کار میں سوار ایک شخص جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔

چھیپا ریسکیو حکام کے مطابق لاش اور زخمی کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو ادارے چھیپا کے مطابق، حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت عبدالواحد کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمی شخص کو فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

شاہ محمود قریشی اسپتال منتقل،کن سابق ساتھیوں نے ملاقات کی، معاملہ کیا ہے؟

پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے جمعے کو لاہور میں پارٹی کے سابق رہنماؤں نے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں: جیل سے رہائی کے بعد شاہ محمود قریشی عمران خان کی جگہ لے سکتے ہیں؟

ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ شاہ محمود کو طبی معائنے کی غرض سے لاہور میں اسپتال لایا گیا تھا جہاں فود چوہدری، عمران اسماعیل اور مولوی محمود نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران ملک کی سیاسی صورتحال، خیبر پختونخوا میں نئے وزیراعلیٰ اور کابینہ کے اور کشمیر میں تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

ٹی وی رپورٹ کے مطابق یہ تینوں سابق رہنما پارٹی میں خاص اہمیت کے حامل رہے ہیں لہٰذا ان کی شاہ محمود قریشی سے اس ملاقات کو ایک خاص اہمیت حاصل ہے۔

گو تحریک انصاف کی موجودہ قیات ان تینوں رہنماؤں کو پارٹی کا حصہ نہیں سمجھتے لیکن پھر بھی یہ تینوں خود کو پارٹی کا اہم جزو بتاتے رہتے ہیں۔

مزید پڑھیے: ’عمران خان سے پہلے جیل سے باہر آیا تو اپنے ہی لوگ کھا جائیں گے’، شاہ محمود قریشی جیل میں کیا سوچ رہے ہیں؟

ان تینیوں کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات کسی نئی پیشرفت کا پیش خیمہ ہے جبکہ توقع ہے کہ بشمول اسد عمر پی ٹی آئی کے کچھ دیگر رہنماؤں کی بھی ملاقات ہوسکتی ہے۔

رپورٹ میں اس امکان کو رد نہیں کیا گیا کہ اس ملاقات کا مقصد تحریک انصاف میں ایک نیا دھڑا بنانا بھی ہوسکتا ہے۔

شاہ محمود قریشی کو کیا عارضہ ہے؟

وی نیوز کے رپورٹ عارف ملک کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو لاہور کے کی پی کے ایل آئی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شاہ محمود کے پتے میں پتھری بتائی جارہی ہے اور ان کی سرجری ہونی ہے۔

ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی 28 اکتوبر سے پی کے ایل آئی میں داخل ہیں۔

مزید پڑھیے: سرکاری گاڑی جلانے کا کیس: شاہ محمود قریشی بری، یاسمین راشد، اعجاز چوہدری اور دیگر کو 10،10 سال قید کی سزا

یاد رہے کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد سے شاہ محمود قریشی جیل میں قید ہیں۔ ابتدائی طور پر وہ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید رہے تاہم اب وہ لاہور کی کوٹ لکھپت جیل منتقل ہو چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

شاہ محمود قریشی عمران اسماعیل فواد چوہدری مولوی محمود وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی

متعلقہ مضامین

  • کراچی ، اسپتال کے اخراجات ادائیگی کیلئے نومولودکی فروخت کا انکشاف
  • کراچی میں اسپتال کے اخراجات کی ادائیگی کیلیے نومولود بچہ فروخت کرنے کا انکشاف
  • کراچی: اورنگی ٹاؤن میں گھر میں آتشزدگی، 2 خواتین جاں بحق
  • شاہد خاقان عباسی دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل
  • سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ہارٹ اٹیک کے باعث اسپتال منتقل
  • میاں محمود الرشید جیل سے جناح اسپتال منتقل
  • شاہ محمود قریشی اسپتال منتقل،کن سابق ساتھیوں نے ملاقات کی، معاملہ کیا ہے؟
  • گوجرانوالہ: زہریلے پاپڑ کھانے سے ایک بھائی چل بسا، دو کی حالت تشویشناک
  • کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں نوجوان جاں بحق، 2 زخمی
  • کراچی: نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق