کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں آج اور کل انٹرنیٹ سروسز معطل
اشاعت کی تاریخ: 5th, September 2025 GMT
کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں آج پی ٹی سی ایل اور این ٹی سی کی انٹرنیٹ وائرلیس، تھری جی اور فور جی سروسز بند رہیں گی۔
محکمہ داخلہ و قبائلی امور کے ایک نوٹیفکیشں کے مطابق بلوچستان میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں آج شام چھ بجے سے تھری جی اور فور جی سروسز مکمل طور پربند کردی جائیں گی جو 6 ستمبر کی شب 9 بجے تک معطل رہیں گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پی ٹی سی ایل اور این ٹی سی کی انٹرنیٹ وائرلیس سروسز کوئٹہ، سبی، مستونگ، خضدار اور نوشکی میں بند رہیں گی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کوئٹہ انٹرنیشنل ائرپورٹ سے زاہدان تا کوئٹہ فلائٹ کا افتتاح
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251031-08-16
کوئٹہ (صباح نیوز) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے ایران کیلیے فضائی رابطوں کا آغاز ہوگیا۔ بدھ کی شب کوئٹہ انٹرنیشنل ائرپورٹ پر ایران کے شہر زاہدان سے آنے والی پہلی بین الاقوامی پرواز کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس کے ساتھ ہی دونوں برادر اسلامی ممالک پاکستان اور ایران کے مابین فضائی روابط بحال ہوگئے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی گورنر بلوچستان تھے جنہوں نے افتتاحی پرواز کی آمد پر مسافروں کا استقبال کیا اور شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “آج بلوچستان کے عوام کیلیے ایک تاریخی دن ہے۔ زاہدان تا کوئٹہ پرواز کے آغاز سے نہ صرف ایران بلکہ ترکی اور وسطی ایشیائی ممالک تک ہوائی رابطوں کی راہیں کھلیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران خطے کے 2 طاقتور مسلم ممالک ہیں، ایک نے بھارت کو اور دوسرے نے اسرائیل کو عبرتناک شکست دی۔ دونوں ممالک کا تعاون نہ صرف علاقائی استحکام بلکہ تجارتی، سیاحتی اور اقتصادی ترقی میں بھی سنگ میل ثابت ہوگا۔