چین کے زرمبادلہ کے ذخائر اگست کے آخر تک 3.3222 ٹریلین امریکی ڈالر رہے، اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف فارن ایکسچینج WhatsAppFacebookTwitter 0 7 September, 2025 سب نیوز

بیجنگ :
اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف فارن ایکسچینج کے اعداد و شمار کے مطابق اگست کے آخر تک، چین کے زرمبادلہ کے ذخائر 3.3222 ٹریلین امریکی ڈالر رہے، جو جولائی کے آخر سے 29.

9 بلین امریکی ڈالر زیادہ ہیں، اور یہ 0.91 فیصد کا اضافہ ہے۔


اگست 2025 میں، بڑی معیشتوں کی مانیٹری پالیسی کی توقعات اور میکرو اکنامک ڈیٹا کی وجہ سے امریکی ڈالر انڈیکس میں گراوٹ آئی جبکہ عالمی مالیاتی اثاثوں کی قیمتیں عمومی طور پر بڑھ گئیں۔ ایکسچینج ریٹ اور اثاثوں کی قیمتوں میں تبدیلی کے مشترکہ اثرات کی وجہ سے اگست میں چین کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا۔

حالیہ عرصے میں چین کے معاشی آپریشن نے استحکام کے ساتھ ساتھ ترقی کی اور مضبوط لچک کا مظاہرہ کیا، جس کی بدولت زرمبادلہ کے ذخائر کے استحکام کے لیے حمایت فراہم ہوئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان: عالمی افق پر ابھرتی طاقت ملک میں سیلابی صورتحال، وفاقی حکومت کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی مانیٹرنگ کا فیصلہ حکومت نے تنخواہ دار طبقے سے 2 ماہ میں 85 ارب روپے ٹیکس وصول کرلیا آئی ایم ایف نے پاکستان کے پبلک فنانشل مینجمنٹ سسٹم میں 9خامیوں کی نشاندہی کر دی سستا آٹا فراہم کرنے سے فلور ملوں کے انکار پر حکومت کا ردعمل سامنے آگیا پاکستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر کیلئے امریکی مارکیٹ میں اپنی مصنوعات پہنچانے کا یہ نادر موقع ہے،عاطف اکرام شیخ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی، انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چین کے زرمبادلہ کے ذخائر امریکی ڈالر کے آخر

پڑھیں:

7 ممالک جہاں آئی فون 17 کی قیمت پوری دنیا سے کم ہے

ایپل کا نیا فلیگ شپ اسمارٹ فون آئی فون 17 دنیا بھر میں لانچ ہوگیا ہے، لیکن اس کی قیمت ہر ملک میں یکساں نہیں۔ بعض ممالک میں یہ فون خاصا سستا ہے جبکہ کچھ میں اس کی قیمت خریداروں کی جیب پر بھاری پڑ سکتی ہے۔

اگر آپ نیا فون خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو یہ جاننا فائدہ مند ہوگا کہ کہاں سے خریدنا سب سے بہتر رہے گا۔

یہ ہیں وہ 7 ممالک جہاں آئی فون 17 (256 جی بی بیس ماڈل) سب سے سستا ہے اور وہ جگہ جہاں یہ سب سے مہنگا ہے:

امریکا
قیمت: 799 ڈالر
دنیا بھر میں سب سے سستی قیمت۔ لیکن یہ ماڈل صرف eSIM سپورٹ کرتا ہے، اس لیے اگر آپ فزیکل سم کارڈ استعمال کرتے ہیں تو یہ مسئلہ بن سکتا ہے۔

کینیڈا
قیمت: 1,129 کینیڈین ڈالر
امریکہ کے قریب ترین قیمت اور ساتھ ہی فزیکل سم کا آپشن بھی موجود ہے۔ اگر اس کو امریکی ڈالر کے اعتبار سے دیکھیں تو یہ قیمت 816 امریکی ڈالر بنتی ہے۔

متحدہ عرب امارات (یو اے ای)
قیمت: 3,099 درہم
کم ٹیکس کی وجہ سے دبئی اور ابوظہبی بھارتی خریداروں میں ہمیشہ سے مقبول رہے ہیں۔ یہاں آئی فون 843 امریکی ڈالر کے برابر فروخت ہورہا ہے۔

چین
قیمت: 5,999 یوآن
چین میں قیمت بھارت سے کم ہے، اگرچہ امریکا اور کینیڈا کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ اس قیمت کو امریکی ڈالر کے حساب سے دیکھا جائے تو یہ 842 ڈالر بنتی ہے۔

جاپان
قیمت: 129,800 ین
یو اے ای سے کچھ زیادہ لیکن بھارت کے مقابلے میں اب بھی کافی سستا۔ یہاں آئی فون 879 امریکی ڈالر کے برابر میں فروخت ہورہا ہے۔

آسٹریلیا
قیمت: 1,399 آسٹریلین ڈالر
بھارت کے برابر کے قریب، البتہ ٹورسٹ ریفنڈ اسکیم کے تحت ٹیکس ریفنڈ کی سہولت فائدہ مند ہوسکتی ہے۔ اگر امریکی ڈالر کی عینک سے دیکھا جائے تو یہاں 932 امریکی ڈالر کے برابر قیمت میں فروخت ہورہا ہے۔

برطانیہ (سب سے مہنگا)
قیمت: 949 برطانوی پاؤنڈ
یہ فہرست میں سب سے مہنگا ملک ہے جہاں آئی فون 17 کی قیمت سب سے زیادہ ہے۔ یہ 1291 امریکی ڈالر کے برابر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئی فون 17 ٹیکنالوجی

متعلقہ مضامین

  • معاشی بہتری کے حکومتی دعووں کی قلعی کھل گئی
  • ریکوڈک میں 7 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے سونے اور تانبے کے ذخائر موجود ہیں، ماہرین
  • ریکوڈک میں 7 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے سونے اور تانبے کے ذخائر موجود ہیں، معدنی ماہرین
  • ایک سال میں بینکوں کے ڈپازٹس 3685 ارب روپے بڑھے گئے
  • مالی سال 2025 میں وفاقی خسارہ کم ہو کر 7.1 ٹریلین روپے رہا، وزارت خزانہ کا دعویٰ
  • زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
  • زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
  • امریکا اور بھارت کے درمیان تجارتی مذاکرات کل نئی دہلی میں ہوں گے
  • 7 ممالک جہاں آئی فون 17 کی قیمت پوری دنیا سے کم ہے
  • اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ