عاطف اسلم یا علی ظفر، کرینہ کپور کونسے پاکستانی گلوکار کیساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 8th, September 2025 GMT
بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار کیساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔
کرینہ کپور حال ہی میں برمنگھم میں ایک جیولری اسٹور کے افتتاح کے لیے شریک ہوئیں جہاں پر بڑی تعداد میں بھارتی اور پاکستانی مداحوں ان کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے بےقرار تھے۔
کرینہ کپور سے پاکستانی گلوکار عاطف اسلم اور علی ظفر کے بارے میں پوچھا گیا کہ وہ دونوں میں سے کونسے گلوکار کیساتھ کام کر چکی ہیں یا کرنا چاہیں گی۔ جس پر بھارتی اداکارہ نے تھوڑا سوچا اور دو بڑے پاکستانی گلوکاروں میں سے ایک کا انتخاب کیا۔
اداکارہ سے میزبان نے سوال کہا کہ کیا وہ مشہور ہونے سے پہلے کسی مشہور پاکستانی گلوکار کی میوزک ویڈیو میں کام کر چکی ہیں؟ میزبان نے یہ بھی واضح کیا کہ یہ چیٹ جی پی ٹی سے تیار کردہ سوال ہے اور اس کا جواب کسی کو معلوم نہیں ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Entertainment Website (@starsworld.
یہ سوال سن کر کرینہ بھی حیران رہ گئیں تاہم اداکارہ نے کہا کہ اگر وہ کسی پاکستانی اسٹار گلوکار کی میوزک ویڈیو میں دکھائی دیتیں تو وہ عاطف اسلم ہوتے۔
کرینہ کپور کی برمنگھم کے اس ایونٹ سے مختلف ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاکستانی گلوکار کرینہ کپور گلوکار کی
پڑھیں:
مولی کا باقاعدہ استعمال صحت کے کونسے مسائل سے بچا سکتا ہے؟
مولی معدے اور آنتوں کی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے بہت مفید ہے۔
روس کے ماہر غذائیت اور اینڈو کرائنولوجسٹ ڈاکٹر اوکسانا میخالیوا نے کئی سبزیوں کی ایک فہرست جاری کی ہے جو معدے اور آنتوں کی صحت کے لیے بہترین ہیں، اس فہرست میں مولی بھی شامل ہے۔
مولی کم کیلوریز والی سبزی ہے، اس کا استعمال معدے اور آنتوں کے لیے بہترین ہے کیونکہ اس میں فائبر زیادہ ہوتا ہے جو ہاضمے کو منظم کرنے میں مدد کرتا ہے اور آنتوں کی صحت کو فروغ دیتا ہے۔
مولی کھانے سے بھوک بھی کم لگتی ہے اس لیے یہ ان افراد کے لیے ایک مؤثر انتخاب ہے جو وزن کم کرنا چاہتے ہیں۔
تحقیق کے مطابق مولی میں کیلشیم اور وٹامن سی کی اعلیٰ مقدار ہوتی ہے جو ہڈیوں کی صحت، بالوں اور جلد کی قدرتی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہیں۔
اس کے علاوہ یہ غذائی اجزاء مدافعتی نظام کو بھی مضبوط بناتے ہیں اور وائرل انفیکشن کے خطرے کو کم کرتے ہیں۔
مولی میں سیلیکون ہوتا ہے جو آنتوں کی حرکت، ہڈیوں کی مضبوطی، جلد، بالوں اور ناخنوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ایک نایاب لیکن ضروری عنصر ہے۔
اس میں کوبالٹ، کاپر، مولیبڈینم اور کرومیم جیسے ٹریس عناصر بھی شامل ہیں جو جسم کے قدرتی ہارمونل توازن کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ ڈاکٹرز مولی کو باقاعدگی سے استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔
Post Views: 5