اسلام آباد:

قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت کے اجلاس میں میڈیکل کالجز کا داخلہ ٹیسٹ ایم ڈی کیٹ ملتوی کرنے کا مطالبہ سامنے آگیا۔

پی ٹی آئی کے سینیٹر مرزا آفریدی نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ ملتوی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب کے باعث ملک بھر میں ہنگامی صورتحال ہے، پی ایم ڈی سی نے 5 اکتوبر کو ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کا اعلان کر رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب کے باعث گاؤں، دیہات اور شہر تباہ ہو رہے ہیں، طلبا کو ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی تیاری میں مشکلات کا سامنا ہے، سیلاب پنجاب سے سندھ میں داخل ہو رہا ہے، پنجاب میں سیلاب سے بدترین تباہ کاریاں ہوئی ہیں۔

 سینیٹر مرزا آفریدی نے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں سے امیدواروں کی بڑی تعداد ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں شریک ہوتی ہے، درخواست ہے میڈیکل کالجز کا داخلہ ٹیسٹ نومبر تک ملتوی کیا جائے۔

صدر پاکستان میڈیکل و ڈینٹل کونسل نے قائمہ کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا کہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے بارے میں میڈیکل یونیورسٹیز کا مشاورتی اجلاس 10 ستمبر کو ہوگا، ایم ڈی کیٹ کے انعقاد اور التوا سے متعلق فیصلہ یونیورسٹیز کی مشاورت سے ہوگا، جو بھی فیصلہ ہوا طلبا کے مفاد میں ہوگا۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کا انعقاد صوبائی سرکاری میڈیکل جامعات کرتی ہیں، ایم ڈی کیٹ کیلئے پی ایم ڈی سی صرف پیپر تیار کر کے دیتی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ

پڑھیں:

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ضلع کیچ میں جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن وقار احمد اور جوانوں کو خراج عقیدت

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ضلع کیچ میں جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن وقار احمد اور 4 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیپٹن وقار احمد اور 4 جوانوں نے شہادت کا عظیم رتبہ پایا۔ اپنے بیان میں وزیر داخلہ نےکہا کہ کیپٹن وقار احمد اور جوانوں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

شہداء نے اپنے قیمتی لہو سے امن کی آبیاری کی ہے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کیپٹن وقار احمد اور دیگر شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے 5 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • قائمہ کمیٹی اجلاس میں محکمہ موسمیات کی پیشگوئی سے متعلق سوالات
  • قائمہ کمیٹی نے غلط پیش گوئیوں پر محکمہ موسمیات کے حکام کو آڑے ہاتھوں لے لیا
  • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ضلع کیچ میں جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن وقار احمد اور جوانوں کو خراج عقیدت
  • قائمہ کمیٹی کا جنگلات کی کٹائی کا جائزہ،سیٹلائٹ نگرانی کی سفارش
  • سبزی منڈی کے تاجروں نے مارکیٹ کمیٹی تحلیل کرنے کا مطالبہ کردیا
  • حیدرآباد:کوہسار ایکشن کمیٹی کا سوسائٹی میں پانی کی فراہمی کا مطالبہ
  • قائمہ کمیٹی : گلگت بلستان کے وزیر کا جنگلات کی کٹائی میں ملوث ہونے کا انکشاف
  • وزیراعلیٰ پنجاب کا ویژن، سیلاب زدگان کی دہلیزپر بنیادی سہولیات کی فراہمی کا مشن ہے‘ خواجہ سلمان رفیق
  • میڈیکل کیمپس کے ذریعے اب تک ہزاروں سیلاب زدگان کو طبی سہولیات فراہم کی جا چکی ہیں، خواجہ سلمان رفیق
  • راولپنڈی اسلام آباد کیلیے بڑا منصوبہ؛ جڑواں شہروں کے درمیان جدید و تیز رفتار ٹرین چلے گی